• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے اچھا پلیٹ فارم

شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ
رسول صلی اللہ علیہ وسلم والی نماز نہیں ہوگی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جب نہ کرنا بھی صحیح احادیث سے ثابت ہے تو ان جیسی کیوں نہیں ہوگی؟

اگر آپ آمین بالجہر اور رفع الیدین اپنا لیں گے تو اس میں کوئی حرج تو نہیں؟؟ :)
پیارے بھائی ایسا کرنے سے نہ صرف دنیا کے نصف سے زائد مسلمانوں کی مخالفت لازم آئے گی بلکہ برصغیر پاک و ہند کے سو فی صد اہل سنت کی مخالفت بھی ہوگی۔
احادیث میں اختلاف کے سبب آمین اور رفع الیدین کے مسنونیت میں اختلاف ہے۔ ایک کے ہاں ان کو چھوڑنا سنت ہے دوسروں کے ہاں ان کو بجا لانا۔ دونوں اطراف اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ ہی باور کراتے ہیں۔ وجہ اس کی یہ کہ ہر دو طرف کی احادیث موجود ہیں جیسا کہ علماء جانتے ہیں۔
البتہ میرے خیال میں احناف کا مؤقف تمام احادیث کو سامنے رکھتے ہوئے صحیح معلوم ہوتا ہے۔ وجہ اس کی یہ کہ جن جگہوں پر اہل حدیث رفع الیدین کرتے ہیں ان کے علاوہ جگہوں پر رفع الیدین کا اثبات صحیح احادیث سے ہے اور کسی صحیح حدیث میں ان کی ممانعت نہیں آئی۔ صیح احادیث و آثار میں سوائے تکبیر تحریمہ کے اور جگہ رفع الیدین نہ کرنے کی بات بھی موجود ہے جس پر احناف عمل کرتے ہیں۔ احناف کا یہ مؤقف ہے کہ یا تو رفع الیدین میں اضافہ ہوتا گیا یا کمی آتی گئی۔ اگر اضافہ ہوتا گیا تو اہل حدیث اور احناف دونوں کا عمل خلاف سنت ہؤا اور اگر کمی آتی گئی تو احناف کا عمل صحیح اور اہل حدیث کا غلط۔ اہل حدیث کا عمل ہر دو صورت غلطی پر معلوم ہوتا ہے۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
نظریاتی اختلافات کیا ہیں آپکی نظر میں ؟ اصولا آپ نے جب اس طرح لکھا تب آپکو ان اختلافات کو بالتفصیل ذکر کرنا چاہیئے تھا - خیر آپ اب بھی ذکر کر سکتے ہیں -
یہ میرا موضوع نہیں۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ
جو شخص رسول الله صلى الله عليه وسلم كى حديث جاننى كى بعد بهى كسى كى قول بر عمل كرى اور حديث كو ترك كردى تو صحت و عدم صحت كى بات الك اسكا تو ايمان خطرى مين هى كيونكه اسكا ايمان رسول الله صلى الله عليه وسلم بر نهين ارشاد بارى هى فلا و ربك لا يؤمنون حتى يحكموك فيما شجر بينهم ثم لايجدوا فى انفسهم حرجا مما قضيت و يسلموا تسليما
آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ جب کسی کے سامنے کوئی حدیث پیش کردی جائے تو اس کو چاہیئے کہ اسے بلا پس و پیش قبول کر لے۔ کیا یہی کہنا چاہتے ہو یا کچھ اور؟
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
یہ میرا موضوع نہیں۔
موضوع الگ ، تمہید الگ اور تفصیل بالکل الگ -
بالاختصار محترم اشماریہ بھائی کے جوابات سائل کے لیئے تشفی بخش نا ہوں تو بھلا ھم کسی کے بے جا خوف وفرمائش کی کیوں فکر کریں!
تجویز ناقابل قبول-
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
میں نے ’’دوسرے‘‘ نہیں ’’دوسروں‘‘ کہا اور آپ خوب جانتے ہیں کہ اس سے کون مراد ہیں اتنے بھولے نہ بنو۔
آپکی مراد آپ جانیں یا آپ کے قریہ والے ، بھلا میں کیا جانوں !؟
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
426
پوائنٹ
197
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جب نہ کرنا بھی صحیح احادیث سے ثابت ہے تو ان جیسی کیوں نہیں ہوگی؟
کونسی صحیح احادیث ہیں بتائیں
پیارے بھائی ایسا کرنے سے نہ صرف دنیا کے نصف سے زائد مسلمانوں کی مخالفت لازم آئے گی بلکہ برصغیر پاک و ہند کے سو فی صد اہل سنت کی مخالفت بھی ہوگی۔
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت جو ہوگی یا ہورہی ہے اس کا کیا کریں؟ پیارے بھائی
البتہ میرے خیال میں احناف کا مؤقف تمام احادیث کو سامنے رکھتے ہوئے صحیح معلوم ہوتا ہے۔
ہمارے سامنے بھی رکھیں صحیح احادیث!!
وجہ اس کی یہ کہ جن جگہوں پر اہل حدیث رفع الیدین کرتے ہیں ان کے علاوہ جگہوں پر رفع الیدین کا اثبات صحیح احادیث سے ہے اور کسی صحیح حدیث میں ان کی ممانعت نہیں آئی۔ صیح احادیث و آثار میں سوائے تکبیر تحریمہ کے اور جگہ رفع الیدین نہ کرنے کی بات بھی موجود ہے جس پر احناف عمل کرتے ہیں۔
ان جگہوں کا تعین کریں اور بتائیں ہم سب کو!!
احناف کا یہ مؤقف ہے کہ یا تو رفع الیدین میں اضافہ ہوتا گیا یا کمی آتی گئی۔ اگر اضافہ ہوتا گیا تو اہل حدیث اور احناف دونوں کا عمل خلاف سنت ہؤا اور اگر کمی آتی گئی تو احناف کا عمل صحیح اور اہل حدیث کا غلط۔ اہل حدیث کا عمل ہر دو صورت غلطی پر معلوم ہوتا ہے۔
الحمدللہ ثم الحمدللہ
صحیح احادیث پر اہلحدیث کا عمل ہے اور رہے گا انشااللہ
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
کونسی صحیح احادیث ہیں بتائیں

رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت جو ہوگی یا ہورہی ہے اس کا کیا کریں؟ پیارے بھائی

ہمارے سامنے بھی رکھیں صحیح احادیث!!

ان جگہوں کا تعین کریں اور بتائیں ہم سب کو!!

الحمدللہ ثم الحمدللہ
صحیح احادیث پر اہلحدیث کا عمل ہے اور رہے گا انشااللہ
ان تمام کے لئے اس تھریڈ کو دیکھ لیں۔
http://forum.mohaddis.com/threads/نماز-میں-ترک-رفع-الیدین.36788/
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
پہلا فتوی:
السلام علیکم و رحمۃ اللہ

میرے بھائی آپ کسی اور طرف نکل گئے۔ کسی ایک فقہ پر اکٹھے ہونے کی بات نہیں کی بلکہ جس ملک میں اہل سنت کا جو مسلک ہے وہاں سب کو اسی پر کاربند ہوجانا چاہیئے۔ میں نے کسی عالم کی کتاب میں پڑھا تھا انہوں نے لکھا تھا کہ کوئی حنفی اگر کسی ایسے ملک میں جاکر آباد ہو جاتا ہے جہاں مالکی رہتے ہین۔ تو اس کے لئے جائز نہیں کہ وہ حنفیوں کی طرح نماز پڑھے بلکہ وہ وہاں مالکیوں کی طرح نماز پڑھے۔
رہی حرمین شریفین کی بات تو انہیں استثنا ہے کہ ہر ملک سے یہاں لوگوں نے آنا ہے نہ کہ مستقل رہائش پذیر ہونا۔
جواب:
یہ فتوی آج کل درست نہیں ہے۔ تقلید شخصی کا فتوی انتظامی ہے۔ جہاں اس سے خروج ممکن ہوگا وہاں خروج کیا بھی جا سکے گا۔
اگر ایک حنفی خود عالم ہے اور ایسے ملک میں جا کر آباد ہو جاتا ہے جہاں سب مالکی رہتے ہیں تو بھلا اس کے لیے حنفی طریقے پر نماز پڑھنا کیوں اور کس دلیل سے جائز نہیں ہوگا؟
علمیت:
السلام علیکم و رحمۃ اللہ

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں وَالْفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ تو جو فتنہ کا باعث بنے اسے چھوڑ دینا ہی افضل بلکہ میرے خیال میں لازم ہے۔
جواب:
بھائی جان اس کے کچھ اصول ہیں، کچھ قواعد ہیں۔ ایک مکمل طریقہ کار ہے۔ دوسرے مسلک پر فتوی ایسے ہی بغیر سوچے سمجھے نہیں دے دیا جاتا۔ الحیلۃ الناجزۃ کا اگر مطالعہ فرما لیں تو عین نوازش ہوگی۔


اس آیت میں کون سا فتنہ مراد ہے؟ "الفتنہ" پر "ال" عہد کا ہے جو کسی خاص فتنے کو بیان کرتا ہے۔ کیا صرف "بعض" کم فہم لوگوں کے دلوں کا انقباض بھی اس آیت کے مطابق فتنہ کہلا سکتا ہے؟ اگر ایسا ہے اور آپ کی یہ تجویز ہی کچھ لوگوں کے "دلوں میں انقباض" کا سبب بن رہی ہو تو کیا اسی آیت کے مطابق اس کو چھوڑنا آپ پر لازم ہوگا؟

اور سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ۔۔۔۔۔ کیا آپ عالم ہیں؟
[/QUOTE]

قصہ:
السلام علیکم و رحمۃ اللہ

مجھے ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے زمانہ کا واقعہ ذہن میں آرہا ہے کہ ایک دفعہ امام شافعی رحمہ اللہ اپنے شاگردوں کے ساتھ ابوحنفہ رحمہ اللہ سے ملاقات کے لئے آئے۔ انہون نے اپنے شاگردوں کو ہدایت کی کہ وہں نماز میں رفع الیدین نہ کرنا۔ ادھر ان کے آنے سے پہلے ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے اپنے شاگردوں کو ہداسیت کی کہ چونکہ شافعی رفع الیدین کے قائل ہیں لہٰذا ان کے احترام میں رفع الیدین کرنا۔ جب دونوں اکٹھے ہوئے اور نماز پڑھنے لگے تو عجیب تماشا ہؤا کہ شافعی رفع الیدین نہیں کر رہے اور حنفی کر رہے تھے۔ واللہ اعلم
ایک چیز بالکل واضح ہے کہ علمائے احناف بعض حالات میں دوسرے مسلک کے مطابق عمل کا کہتے ہیں۔ اس کی بہت سی مثالیں ہیں جنہیں علماء احناف اچھی طرح جانتے ہیں۔
جواب:
اس واقعے کی "صداقت" اسی بات سے سمجھ لیں کہ جس سال امام ابو حنیفہؒ کی وفات ہوئی ہے اسی سال امام شافعیؒ کی پیدائش ہوئی ہے۔
قلابازی:
میرے بھائی یہ میں نے کافی عرصہ پہلے کہیں پڑھا تھا۔ ممکن ہے کہ ابوھنیفہ رحمہ اللہ کے کسے شاگرد کے دور میں یہ واقعہ ہؤا ہو۔ یا تو یہ کہیں کہ ایسا کوئی واقعہ ہؤا ہی نہیں پھر آپ کی بات ٹھیک۔
جواب:
مرشد بھائی! جب امام شافعیؒ امام ابو حنیفہؒ کے شاگرد امام محمد بن الحسن الشیبانیؒ کے دور میں ان کے پاس تشریف لے کر گئے تھے تب وہ امام نہیں بلکہ طالب علم تھے اور ان کے ساتھ اس زمانے میں شاگرد وغیرہ نہیں ہوتے تھے۔ بہرحال آپ نے جہاں پڑھا تھا وہاں غلط لکھا ہوگا۔ اس لیے اس بات کو ترک کرتے ہیں۔
دانش :
مگر آپ نے خود اس پر عمل نہیں کیا۔ وجہ اس کی یہ کہ آپ نے اس کی وضاحت میں کسی صحابی یا مفسر کا قول پیش نہیں کیا۔
اگر ’’فتنہ‘‘ کے ساتھ ’’ال‘‘ ہے تو ’’قتل‘‘ کے ساتھ بھی ’’ال‘‘ ہے تو آپ کے مطابق کسی ’’خاص قتل‘‘ کو ’’خاص فتنہ‘‘ کہیں گے۔ آپ کے اس اصول پر بھی عام قتل کو عام فتنہ کہا جائے گا۔ واللہ اعلم
جواب میں اشماریہ بھائی کو مکمل دلائل بحوالہ دینے پڑے -

۔۔۔ ج ا ر ی۔۔۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
محدث فورم کو فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے بطور پلیٹ فارم استعمال کیا جائے تاکہ اختلافی مسائل کو اتفاقی میں بدلا جاسکے۔
کیا ایسا ممکن ہے اور کیسے؟
مثبت اور قابل عمل تجاویز دیں۔
یہ تمہید ھے ۔

خود فریبی:
میرے بھائی @یوسف ثانی صاحب یہاں برصغیر پاک و ہند میں مقلد صرف حنفی ہیں لہٰذا آپ کا اندیشہ قابل التفات نہیں میرے خیال میں۔ یہاں اختلاف مقلدیں اور غیر مقلدین کا ہے۔ اس میں مفاہمت کیسے ہو اس کے متعلق سوچیں۔
جواب:
1-
ہمارے یہاں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو حرمین جا کر وہاں کے اماموں کے پیچھے نماز نہیں ڑھتے اور یہ کہتے ہیں کہ وہ گستاخ رسول ہیں (ابتسامہ)۔
جو لوگ ضد پر اڑے ہوں ان کا کوئی علاج نہیں ہے۔ اور جو ضد نہ کرے تو وہ ذرا سے غور سے ہی اس موقف سے رجوع کر لے گا۔ اسی لیے یہ موقف اکثر علماء کا نہیں ہے، نہ اہل حدیث کے اور نہ دیوبند کے۔
2-
اجتماعیت کے لیے اس قسم کی قربانی کی مثال غالباً 1400 سالوں میں نہیں ملتی۔ اگر دل سے انسان دوسرے کی عزت اور احترام کرتا ہو تو دوسرے مسلک والوں سے بھی محبت ہی محسوس ہوتی ہے۔
باقی آئندہ ان شاء اللہ
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
آئیے اچھے کاموں میں معاون بنیں

اگر کوئی شخص نیکی میں معاون نہیں بن سکتا تو ممکن ہے اس کی کوئی مجبوری ہو۔
اچھے کاموں میں رکاوٹ ڈالنا اور اس کے لئے مختلف طریقے اختیار کرنا یہ کسی گھٹیا سے گھٹیا مسلم سے متوقع نہیں۔
اللہ تبارک وتعالیٰ نے فرمایا
وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سورۃ المائدۃ آیت 2
اور کفار کا شیوہ بتایا
مَنَّاعٍ لِلْخَيْرِ ۔۔۔۔۔۔۔۔ سورۃ ق و القلم آیات 25 و 12
 
Top