• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے اچھا پلیٹ فارم

شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
بالکل اسی طرح جس طرح اہل حدیث توحید پر کوئی کمپرومائز کر ہی نہیں سکتے ۔
اختلافات کی بنیادوں کو سمجهیں ۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
اختلافات بعض مسائل میں معمولی سے اور بعض مسائل میں شدید نوعیت کے ہیں ۔ میری بات احناف اور شوافع کے مابین اور هند کی هے ۔
کیا آپ شافعی ہیں؟


میں یہ تو نہیں کہتا کہ فلاں غلط یا فلاں صحیح لیکن اختلافات اتنے گہرے ہیں ضرور کہ مساجد مختلف بنائی گئی ہیں مصلی کے لحاظ سے ۔
برصغیر پاک و ہند میں مساجد الگ بنانے کی روش کن نے ڈالی اور کیوں۔ مثلاً آپ نے جو چند ایک اختلافات کا ذکر کیا ان کے لئے الگ مسجد کی میرے خیال میں ضرورت نہیں پڑتی۔ یہاں پاکستان میں اکثر مساجد میں غیر مقلدین احناف کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں اور وہ سینہ پر بھی ہاتھ باندھے ہوتے ہیں رفع الیدین بھی کر رہے ہوتے ہیں اور آمین بھی بلند آواز سے کہتے ہیں۔ لہٰذا ان کاموں کے لئے الگ مسجد بنانا صحیح نہیں۔ کوئی اور ایسا مسئلہ ہو تو بتائیں جس کے لئے الگ مسجد کی ضرورت ہو؟


اہم ترین بات یہ بهی مشاہدہ ہی هے کہ هم آپس میں بہت شدید ہیں ۔ انا ، ضد (بلکہ هٹ دهرمی) ، خود کو ہی صحیح سمجهنا اور مخالف کو غلط ۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ یہ اصل مسائل ہیں ۔
آپ نے کبھی اپنے ہم مسلک کو غلطی پر پایا؟


ہمارے بیشتر اختلافات هماری ناقص اسلامی معلومات کے سبب ہیں ۔
مثلاً؟
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
جلد بازی نا کریں ۔ سمجهیں اور سمجهائیں
نیکی کے کاموں میں دیر نہیں بلکہ جلدی مطلوب ہے۔
پنجابی کی ضرب المثل ہے ’’سوچیں پیا تے بندہ گیا‘‘ یعنی جب نیکی کے کام میں سوچنے لگا تو کام بنتا نہیں بگڑتا ہے۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
جیسا کہ جناب ابن داود اور جناب یوسف ثانی دونوں نے اختلافات کا هونا کہا هے ۔ مناسب هے اختلافات کو سمجهیں ۔
آپ کیا کہنا چاہتے ہیں کہ پہلے اختلافات پر بحث ہو پھر کوئی اور بات؟
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
مثلا: رفع یدین اور آمین ہی لے لیں ان دونوں کے درمیان ۔ همیں سمجهنا هے اختلافات کو ۔ انکے اساس کو ۔ حل مشکل نہیں ۔
کیا ان کے بغیر نماز ہو جاتی ہے کہ نہیں؟
یعنی کیا یہ افضل اور غیر افضل کا مسئلہ ہے یا نماز ہونے نہ ہونے کا؟
 
شمولیت
ستمبر 21، 2017
پیغامات
548
ری ایکشن اسکور
14
پوائنٹ
61
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
بالکل اسی طرح جس طرح اہل حدیث توحید پر کوئی کمپرومائز کر ہی نہیں سکتے ۔
اختلافات کی بنیادوں کو سمجهیں ۔
توحید پر کمپرمائز نہیں کرنا کرنا چاہیئے مگر یہ ایک مخفی بات ہے کہ جب تک کوئی اظہار نہ کرے پتہ نہیں چلتا۔ کمپرومائز کا فروعی بصری افعال میں کہا کہ جن میں افضل اور غیر افضل کا اختلاف ہے اسے تو فوراً ختم کردیا جانا چاہیئے۔ کیا آپ اس بات سے متفق ہیں؟
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
مسائل آپ ہی بتائیں ۔ جب تک آپ مسائل کو ، انکی بنیادوں کو سمجهیں گے نہیں تب تک کوئی حل حتی کے کوئی تجویز بهی کس طرح پیش کر سکتے ہیں !
کئی بار میں نے اس جیسے موضوع پر همارے معزز اور مخلص بهائیوں سے اسی فورم پر گفتگو کی هے جنمیں جناب اشماریہ بهائی ، ابن عثمان بهائی اور دیگر احباب جنہیں ایسے مواضیع سے رغبت هوتی هے ، سب نے مختلف وجوہات بیان کیں ۔ تجاویز بهی رکهی گئیں ۔ دراصل آپ صرف پاکستان اور احناف و اہل حدیث کے اختلافات کے خاتمہ پر بات کر رہے ہیں ۔ اصولا آپ کو برصغیر نہیں کہنا تها ۔ برصغیر میں اختلافات کافی ہیں جبکہ مجهے پاکستان کے حالات کی واقفیت اس فورم میں شمولیت کے بعد هوئی ۔ اس لیئے میں معذرت چاهونگا اس مخصوص جغرافیائی ماحول سے میری واقفیت اتنی هے ہی نہیں کہ میں تجاویز پیش کروں ۔
اس تعلق سے جناب ابن داود اور اشماریہ بهائی کے علاوہ دوسرے احباب زیادہ مناسب ہیں ۔ ان تمام کی دینی معلومات بهی وسیع هے ، مطالعات و مشاہدات بهی وسیع ہیں ۔
امید هیکہ آپ اپنے مشاهدات اور اپنے تجربات بیان کریں اور اپنی تجاویز رکهیں ۔
جہاں تک اس پلیٹ فارم کی بات هے تو یہ انتہائی مفید هے اردو دانوں کے لیئے ۔ هر مکتبہ فکر سے احباب یہاں شریک هوتے رہتے ہیں ۔ علمی فورم هےاور مجهے بہت پسند هے۔ کثیر المقاصد هے ۔ دراصل فورم اپنے اراکین کی وجہ سے اپنا مقام پیدا کرتا جا رها هے ۔ علمی نگراں بهی ہیں ، متعدد اہل علم بهی ۔ الغرض منافع کا سودا سمجهتا هوں اپنی شمولیت کو اس فورم پر ۔
میں سلفی فکر رکهتا هوں ۔
والسلام
 
Top