• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فری میڈیکل کییمپ

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
فری میڈیکل کیمپ
===========
ہماری بستی میں گزشتہ اتوار کو فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ صبح سے شام تک ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے سینکڑوں لوگوں کا مفت میڈیکل چیک اَپ کیا۔ ڈاکٹروں کی ٹیم میں جنرل فزیشن، ڈینٹل سرجن، ذیابطیس اور دل کے امراض کے ماہرین شامل تھے۔ چیک اَپ کے دوران شہریوں کا بلڈ پریشر اور خون میں شوگر کی مقدار کی جانچ بھی کی گئی اور انہیں مفت طبی مشورے دیئے گئے۔ شہریوں اور میڈیا نے ڈاکٹروں کے اس خدمت خلق کے جذبہ کی بہت تعریف کی۔

آف دی ریکارڈ نیوز:
===========
گزشتہ سے پیوستہ اتوار کو مقامی ڈاکٹروں کا ایک اہم اجلاس مقامی ہسپتال میں منعقد ہوا۔ جس میں مقامی پیتھالوجیکل لیب اور فارمیسی شاپ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ہسپتال، نجی کلینکس، لیب اور فارمیسی شاپس کی آمدنی میں اضافہ کے لئے تجاویز طلب کی گئیں۔ ایک سینیئر ڈاکٹر صاحب نے تجویز دی کہ چھٹی والے روز علاقہ میں مفت طبی کیمپ قائم کیا جائے۔ لوگوں نے سوال کیا کہ مفت طبی کیمپ سے ہماری آمدنی میں اضافہ کیسے ہوگا۔ الٹا ہمیں دن بھر مفت کام کرنا پڑے گا اور کیمپ کے اخراجات بھی اٹھانے پڑیں گے۔ سینئر ڈاکٹر نے کہا۔ مفت طبی کیمپ کی وجہ سے علاقہ کے بہت سارے باشندے کیمپ میں ہمارے پاس آئیں گے، جو عام حالات میں کبھی نہیں آتے۔ ہم جب ان کا میڈیکل چیک اَپ کریں گے تو انہیں کوئی نہ کوئی طبی مسئلہ تو ہوگا۔ چنانچہ ہم انہیں لیب ٹیسٹ، ایکسرے، ایم آر آئی، وغیرہ تجویز کریں گے۔ بعض کو ادویات تجویز کریں گے۔ کچھ نہیں تو ملٹی وٹامنز ہی لکھ دیں گے۔ دانتوں کی صفائی کا تو سب کو ہی کہہ سکتے ہیں۔ جب انہیں میڈیکل ٹیم کی طرف سے ان کی صحت کے بارے میں تشویش سے آگاہ کیا جائے گا، تو وہ لازماً اپنے علاج اور ٹیسٹ وغیرہ کی طرف رجوع کریں گے۔ وہ پھر آئیں گے تو ہماری طرف ہی۔ یوں ہم سب کی آمدن میں اضافہ بھی ہوگا اور شہریوں میں ہماری عزت بھی بنے گی کہ ہم نے مفت میڈیکل کیمپ لگایا۔ چناچہ اگلے اتوار کو مفت میڈیکل کیمپ لگانے کی تجویز کو منظور کرلیا گیا۔
 
Last edited by a moderator:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
واہ ، گاہک بنانے کا مفید نسخہ ۔
(نوٹ : ایک معروف واعظ دین کہتے ہیں ، ہمارے ملک میں مریض کو ’’ گاہک ‘‘ تصور کرکے معاملہ کیا جاتا ہے ۔ )
 
Top