• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فضائل صدقات

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
فضائل صدقات
مصنف
عبد اللہ یوسف ذہبی
مترجم
حافظ ندیم ظہیر
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ
صدقہ ایک مستحب اور نفلی عبادت ہے جس کا تعلق تزکیہ نفس سے بھی ہے اور تزکیہ مال سےبھی۔ اللہ کی راہ میں خرچ کیا گیا مال تبھی صدقہ کہلا سکتا ہے اوراس پر اجر مل سکتا ہے جب کہ وہ مشروع آداب وشرائط کے ساتھ دیا جائے ۔ ایک مسلمان ایمان لانے کےبعد ہر کام صرف اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق اور اس کی خوشنودی ،اس کی تعظیم، اس کی عبادت اوراس کی رحمت حاصل کرنے کےلیے کرنے کا پابند ہے ۔ صدقہ چونکہ مالی عبادت اور ایک نیک عمل ہے لہٰذا یہ اللہ کے علاوہ اور کسی کےلیے کرنا حرام ہے ۔جوشخص حلال کمائی میں سے ایک کھجور کےبرابر صدقہ کرے تو اللہ اس کواپنے ہاتھ میں لیتا ہے پھر صدقہ دینے والے کےلیے اسے پالتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنابچھڑا پالتا یہاں تک کہ وہ احد پہاڑ کےبرابر ہوجاتا ہے۔ اور حرام کمائی سے دیا ہوا صدقہ اللہ تعالیٰ قبول نہیں کرتا ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ فضائلِ صدقات ‘‘ مکتبہ اسلامیہ ،لاہور کے ریسرچ سکالر محترم عبد اللہ یوسف ذہبی کی کاوش ہے ۔ جس میں انہو ں نے فضائل صدقات ، افضل ترین صدقات،صدقے کے آداب ومسائل قرآن وحدیث کی روشنی میں بیان کرتے ہوئے صدقہ کرنے کی چند روشن مثالیں بھی بیان کی ہیں ۔اس کتاب کی امیتازی خوبی یہ کہ اس میں ضعیف اور من گھڑت روایات کوپیش کرنے سے اجتناب کیا گیا ہے ۔اور اس میں بیان شدہ ہر حدیث کی مکمل تخریج اور اس پر صحیح یا حسن کا حکم نمایاں ہے۔اگر کہیں ضعیف روایت ہے تواس کی وضاحت کردی گئی ہے۔۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے اور اسے مؤلف وناشر کی نجات کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)
اس کتاب فضائل صدقات کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین

تقدیم
اہل ایمان کو سخاوت کا حکم
اہل ایمان کے اوصاف
حقیقی نیکی
صدقہ کرنے والے نیکو کار ہیں
بخیلی کی مذمت اور صدقہ کرنے کی رغبت
انفاق فی سبیل اللہ کی خیر وبرکت
زیر نظر کتاب ’’صحیح فضائل صدقات ‘‘ کے بارے میں کچھ باتیں
حرف اول
انسان اور مال کی محبت
تصویر کا دوسرا رخ
خسارے سےبچاؤممکن ...مگر کیسے ؟
کتاب کا خاکہ
صدقہ کیا ہے ؟
دیگر اعمال خیر پر صدقے کا اطلاق
نابینا کی مدد کرنا اور بھولے کو راہ دکھانا بھی صدقہ ہے
چاشت کی نماز صدقہ ہے
ہر نیکی صدقہ ہے
باب
اول
:
فضائل صدقات
صدقے کی اہمیت اور مقام ومرتبہ
صدقے کا اجر و ثواب
گناہوں کی معافی کا ذریعہ
مصائب و آلام سےنجات کا ذریعہ
عذاب الہٰی سے نجات اور جنت میں داخلے کا ذریعہ
سچے ایمان کی دلیل
اعمال صالحہ کے لیے توفیق
صدقہ کرنےوالے کو عمل کا ثواب
جیسا کروگے ویسا بھروگے
میدان محشر میں سائے کا سبب
قیامت کے دن کے لیے ذخیرہ
مرنے کے بعد بھی ثواب
میت کی طرف سے صدقے کی سہولت
شیطان کے مقابلے میں فتح
ثواب مل کر ہی رہتا ہے
قرب الہٰی اور نبی ﷺ کی دعاؤں کے حصول کا ذریعہ
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
باب دوم :

افضل ترین صدقات
صحت اور تندرستی کی حالت میں صدقہ کرنا
کم مال والے کا محنت کر کے صدقہ کرنا
جس صدقے کےبعد آدمی خود محتاج نہ ہو
اہل و عیال پر خرچ کرنا
جہاد فی سبیل اللہ میں مال خرچ کرنا
کھانا کھلانا
جانوروں کو کھلانا پلانا ض
قرض دینا اور مقروض کومہلت دینا
غلام آزاد کرنا
پڑوسی پر صدقہ کرنا
رمضان المبارک میں صدقہ کرنا
ذو الحجہ کے پہلے عشرے میں صدقہ کرنا
مسجد تعمیر کرنا
علوم دینیہ کی نشرو اشاعت او رطلبا کی کفالت
وقف
باب سوم :

صدقے کے آداب ومسائل
اخلاص ضروری ہے
چھپا کر صدقہ کریں یا علانیہ ؟
احسان جتلانے سے صدقہ باطل ہوجاتا ہے
اپنی پسندیدہ چیز ہی صدقہ کیجیے
کسی معمولی چیز کے صدقے کوحقیر مت سمجھئے
ضرورت دیکھ کر صدقہ کیجیے
دیر کس بات کی ؟
کسی مالدار سے صدقے کی سفارش کرنے سے صدقہ کا ثواب
شوہر کے مال میں سے صدقہ کرنے پر میاں بیوی کو ثواب ملنا
گن گن کر مت دیجیے ورنہ اللہ بھی گن گن کر دے گا
اگر مالدار کوصدقے کی چیز بطور تحفہ ملے تواس کا استعمال جائز ہے
کن لوگوں کو صدقہ دینادرست نہیں
پانچ قسم کے غنی جن کے لیے صدقہ لینا جائز ہے
صدقہ فطر
باب چہارم :

صدقہ کرنے کی چند روشن مثالیں
نبی کریم ﷺ کی سخاوت
سیدنا ابو بکر ؓ کی سخاوت
سیدنا عمر ؓکی سخاوت
سیدنا عثمان ؓ کی سخاوت
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی سخاوت
زین العابدین ( علی بن حسین )کی سخاوت
مرثد بن عبد اللہ مزنی  ( تابعی) کی سخاوت
سیدہ زنیب ( زوجہ ابن مسعود)ؓ کی سخاوت
خاتمہ
 
Top