• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام مسجدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر بے جا الزام کا جواب

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا بھائی میں یہ ویڈیو پوسٹ کرنے والا تھا۔
امام و خطیب مسجدِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم پر تمسخر کا جواب
امام مسجد نبوی شیخ علی بن عبدالرحمن الحذیفی حفظہ اللہ سے پچھلے دنوں نماز کے معاملے میں تھوڑی سی سہو ہوئی، لیکن انہوں نے کسی کی پرواہ کئے بغیر حدیث پر عمل کر کے دکھایا، اس بات کو لے کر اہل شرک و بدعت نے امام صاحب کا مذاق اڑانا شروع کر دیا۔ جس کا جواب محمد عاقل حفظہ اللہ نے دیا ہے
آپ تمام سے گزارش ہے کہ اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں اور زیادہ سے زیادہ پھیلائیں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
یہی ویڈیو ایک اور جگہ بھی لگی ہوئی ہے :
یہاں
جی خضر بھائی! وہ ویڈیو میں نے لگائی ہے، لیکن عامر بھائی نے یہ ویڈیو پہلے شئیر کی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ کسی بھی ممبر کے پاس اس کا لنک نہیں جا رہا تھا، کیونکہ عامر بھائی نے نام بہت بڑا لکھ دیا ہے، میں نے اسے دوبارہ پوسٹ کی ہے، امید ہے عامر بھائی ناراض نہیں ہوں گے۔ یا آپ اس کا نام چھوٹا کر کے میرے والے تھریڈ کو ڈیلیٹ کر دیں تو یہ بھی بہتر ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اس ویڈیو میں بریلوی عالم ناف پر ہاتھ باندھنے کی دلیل مقتدی سے دے رہا ہے - کہ دیکھو کے مسجد نبوی میں لوگ ناف پر ہاتھ باندھے ہوئے ہیں -
اسے کہتے ہیں اندھی تقلید یا پھر ؟
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جزاکم اللہ خیرا۔۔ پالٹاک رومز کے پرانے دور کی یاد دلا دی!!
ایسے جھوٹ،افواہوں کا تدارک ضروری ہے،سادہ عوام آسانی سے اس کا شکار ہو جاتی ہے۔۔مخالفین پر اعراض کرنے کی دھن ہے،پھرسنت کی توہین ہو یا سنت سے اعراض یا پھر اعتراض ۔۔فکر والا قصہ ہی ختم ہے!!اللہ سبحانہ وتعالٰی ان فتنوں سے ہم سب کو بچا رکھے اور ایسوں کو ہدایت کے نور سے مالامال کر دے۔آمین
یہ نور ٹی وی چینل ریکارڈڈ چینل ہے؟؟پیغام ٹی وی کی ابتدا کی طرح؟؟یا ابھی تک محض ویڈیوز میں لوگو کی حد تک ہی ہے؟؟
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
انہیں جیسے مولوی سادہ دیہاتیوں کو بے وقوف بناتے ہیں ایک غنی یعنی مالدار آدمی فوت ہو گیا اسکی ماں چاہتی تھی کہ سارا ترکہ مجھے مل جائے اس نے اسی جیسے مولوی سے ساز باز کر لی اب وہاں عوام بے چاری نے بچے کے کان میں اذان بھی دینی ہو تو مولوی کو ڈھونڈ دھونڈ کر تھک جاتے ہیں مگر خود اذان نہیں دے سکتے
مولوی نے انکے سامنے قرآن کی سورہ لہب کی آیت کا یہ ٹکڑا پڑھا مااغنی عنہ مالہ وما کسب اور اوپر مولوی کی طرح لوگوں کو سمجھاتے ہوئے ٹکڑے ٹکڑے کر کے مندرجہ ذیل ترجمہ کیا
عربی لفظ-------------- ( اردو ترجمہ)
ما-------------------------- ( جو)
اغنی--------------------- ( غنی ہو)
عنہ--------------------- ( اس سے)
مالہ------------------------ (اسکا مال)
و--------------------------- (وہ)
ماکسب-------------------- (ماں کا سب)
پس دیکھیں کہ اللہ کہہ رہا ہے کہ جو غنی اور مالدار فوت ہو جائے تو اسکا مال سب اسکی ماں کا ہے

بالکل اسی طرح اوپر مولوی ترجمے کر رہا ہے اور بقول احمد رضآ بریلوی مصطفی کی بھولی بھیڑوں کو ورغلا رہا ہے اللہ ہم سب کو اس کیٹیگری میں کر دے جس کے لئے ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہ گئے ہیں کہ من یرد اللہ بہ خیرا یفقہ فی الدین کہ اللہ جس سے بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسکو دین کی سمجھ عطا کر دیتا ہے امین
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
جی خضر بھائی! وہ ویڈیو میں نے لگائی ہے، لیکن عامر بھائی نے یہ ویڈیو پہلے شئیر کی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ کسی بھی ممبر کے پاس اس کا لنک نہیں جا رہا تھا، کیونکہ عامر بھائی نے نام بہت بڑا لکھ دیا ہے، میں نے اسے دوبارہ پوسٹ کی ہے، امید ہے عامر بھائی ناراض نہیں ہوں گے۔ یا آپ اس کا نام چھوٹا کر کے میرے والے تھریڈ کو ڈیلیٹ کر دیں تو یہ بھی بہتر ہے۔
ارسلان بھائی آپ تیسرے رکن ہیں جنہوں نے یہ ویڈیو فورم پر لگائی ہے ۔ سب سے پہلے لولی بھائی ، پھر عامر بھائی اور آخر میں آپ نے ۔
بہر صورت ایک لڑی تو فورا ہی بند کرد گئ تھی اب دو رہ گئ ہیں ۔
عامر بھائی والی اس لڑی کو باقی رکھتے ہیں کیونکہ یہ پہلے سے شروع ہے ۔ عنوان چھوٹا کردیا جاتا ہے ۔
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
ایک تھریڈ کو ابھی ابھی دیکھا جو اوپن تھا لیکن جواب پوسٹ کیا تو ۔۔۔۔۔۔۔۔ذیل کی خرابی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:(

اس کو کہتے ہیں کہ بات کا بتنگڑ بنانا۔ امام صاحب نے عین سنت پر عمل کیا ہے اور ائمہ حرمین کے دشمن باور کرا رہے ہیں کہ امام صاحب کا فون آگیا ہے اور وہ سب کی نماز توڑ کر فون سننے جا رہے ہیں۔ إنا لله وإنا إليه راجعون! سمجھ نہیں آتی کہ ایسے لوگوں کیلئے ہدایت کی دُعا کی جائے یا ۔۔۔
یہ واقعہ میری موجودگی میں پیش آیا۔ میں اس وقت مسجد نبوی میں ہی موجود تھا۔ بڑی خوشی ہوئی تھی کہ امام صاحب نہ ہزاروں لوگوں کی متوقع تنقید سے ڈرے، نہ نماز کی لائیو ریکارڈنگ کو بہانہ بنانا بلکہ صرف اللہ وحدہٗ لا شریک سے ڈرتے ہوئے (کذا احسبہ واللہ حسیبہ) سنت مبارکہ پر عمل کرتے ہوئے جا کر وضو کیا اور پھر لوگوں کو نماز پڑھائی۔
اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں!
انس بھائی جس بندے کے رگ و پے میں شرارت رچی بسی ہو وہ تو مجبور ہے نا کہ چاہہے کوئی غلط کرے یا چاہے کوئی اپنے سٹیٹس اور معیار کا خیال کیئے بغیر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث پر عمل کرے ۔۔۔۔۔۔۔۔
ان لوگوں نے سب کو غلط ہی کہنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ ہی ہدایت دینے والا ہے ایسوں کو،،،،،،،،،،
 

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
جس طرح کہ بتایا جارہا کہ اس وڈیو میں امام صاحب نے فون سننے کے لئے نہیں بلکہ بے وضو ہوجانے کی وجہ سے نماز شروع
کرنے کے بعد مقتدیوں کو انتظار کرنے کا کہہ کر وضو کرنے چلے گئے تھے اور وضو کرکے دوبارہ نماز شروع کروائی اس بات من و عن
اسی طرح مان لیتے ہیں کہ دوران نماز امام بے وضو ہوگیا تھا
اس بات کو لے کر جب محدث فتویٰ کو پڑھا گیا کہ اس طرح کی صورت حال پروہابی عالم کیا فتویٰ دیتے ہیں تو یہ بات معلوم ہوئی کہ
اس شخص کی امامت کا حکم جسے ہوا خار ج ہونے کا شک ہو
شروع از عبد الوحید ساجد بتاریخ : 10 March 2014 01:51 PM
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں قو لو ن ( بڑی آنت کے درد) کا دا ئمی مر یض ہو ں اور اس مر ض کی وجہ سے ہو ا خا رج ہو تی رہتی ہے خا ص طو ر پر نماز میں اور ہوا کے کثر ت سے خرو ج کے با عث مجھے نماز میں بھی بد بو محسو س ہو تی ہے حتی کہ بد بو اگر کسی اور چیز سے آرہی ہو تو پھر بھی مجھے یو ں محسو س ہوتا ہے کہ یہ میر ی ہوا خا رج ہو نے کی وجہ سے ہے تو میں نماز کے دوران کیا کر وں ؟ کیا شک کی صورت مین وضو ء وا جب ہے ؟ اور جب مقتدی اچھی طر ح قرا ت نہ کر سکتے ہو ں تو کیا میر ے لئے ان کی امامت کر ا نا جا ئز ہے ؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اصل بقا ء طہا ر ت ہے لہذا آپ کے لئے یہ وا جب ہے کہ اپنی نماز کو مکمل کر و اور وسوسہ کی طرف تو جہ نہ دو الا یہ کہ آواز سننے یا بد بو محسو س کر نے کی وجہ سے آپ کو یہ معلو م ہو جا ئے کہ آپ کی ہو ا خا رج ہو ئی ہے کیو نکہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم سے جب یہ سو ال کیا گیا کہ آدمی اپنی نماز میں کچھ محسو س کر تا ہے تو اپ نے فر ما یا :
لا ينصرف حتي يسمع صوتا اويجد ريحا
(صحیح بخا ری کتا ب الوضوء )(ح:137)
"وہ اس وقت تک نماز کو نہ چھو ڑ نا جب تک آواز نہ سن لے یا بد بو نہ محسو س کر لے ''
جب تمام حا ضر ین کی نسبت آپ قرآن مجید زیا دہ پڑ ھنے والے ہو ں اور امامت کر وانے میں کو ئی مما نعت نہیں بشر طیکہ حدث کی کیفیت مسلسل نہ ہو اور یہ عا رضہ کبھی کبھی لا حق ہو تا ہو اور جب وضو ء ٹوٹ جائے تو نما ز با طل ہو جا تی ہے خو اہ آپ امام ہو ں مقتدی ہو یا اکیلے نماز پڑھ رہے ہو ں اگر آپ امام ہو ں اور وضو ء ٹو ٹ جا ئے تو اپنے پیچھے کھڑ ے ہو ئے جما عت کے لو گو ں میں سے کسی کو اپنی جگہ کھڑا کر دیں جو با قی نماز پڑ ھا ئے ۔اللہ تعا لیٰ ہمیں اور آپ کو عافیت عطا فرمائے
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ اسلامیہ
ج1ص505
محدث فتویٰ، فتویٰ نمبر : 10592
یعنی اگر دوران نماز امام بے وضو ہوجائے تو وہ مقتدی میں سے کسی کو اپنی جگہ کھڑا کردے تاکہ وہ نماز پڑھائے
اسی طرح کا فتویٰ دیوبندی وہابی یوسف لودھیانوی بھی دیتے ہیں

دورانِ نماز وضو ٹوٹ جانے پر بقیہ نماز کی ادائیگی
س... دورانِ نماز اگر وضو ٹوٹ جائے تو بقیہ نماز کس طرح ادا کرنی چاہئے؟
ج... نماز کو وہیں چھوڑ کر چپ چاپ وضو کر آئے، کسی سے بات چیت نہ کرے، اور جہاں سے نماز چھوڑی تھی، واپس آکر وہیں سے دوبارہ شروع کرلے، مگر اس کے مسائل بڑے دقیق ہیں، عوام کے لئے مناسب یہی ہے کہ وضو کرنے کے بعد ازسرِنو نماز شروع کریں، اور اگر امام صاحب کا وضو ٹوٹ جائے تو صف میں سے کسی کو آگے کردے اور خود وضو کرکے مقتدیوں کی صف میں شریک ہوجائے، بے وضو نماز پڑھتے رہنا جائز نہیں، بلکہ سخت گناہ ہے، بعض علماء فرماتے ہیں کہ اس سے اندیشہٴ کفر ہے۔
لیکن مذکورہ وڈیو میں امام نے ایسا کیوں نہیں کیا کہ اگر یہ بات مان لی جائے کہ وہ بے وضو ہوگیا تھا نہ کہ وہ فون پر بات کرنے
کے لئے دوران نماز نمازیوں کو انتظار کا کہہ کر گیا تھا تو پھر اس امام نے مقتدیوں میں سے کسی کو نماز پڑھانے کے لئے آگے کیوں
نہیں کیا ؟؟
مجھے تو اب تک اس دھاگے میں کسی اسی ہی صورت حال کا سامنا ہے کہ
" عذرِ گناہ بدتر از گناہ "
 
Top