• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فضیلت سورة الفلق۔ سورة الناس۔

شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
93
پوائنٹ
85

فضیلت سورة الفلق۔ سورة الناس۔

ایک حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
آج کی رات مجھ پر کچھ ایسی آیات نازل ہوئی ہیں ، جن کی مثل میں نے کبھی نہیں دیکھی یہ فرما کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دونوں سورتیں پڑھیں ۔
﴿ صحیح مسلم ،کتاب صلوٰة المسافرین، باب فضل قراءة المعو ذتین ، والترمذی﴾
ابو حابس جہنی رضی اللہ عنہ سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےے فرمایا۔ اے ابو حابس کیا میں تمہیں سب سے بہترین تعویذ نہ بتاوں جس کے ذریعے سے پناہ طلب کرنے والے پناہ مانگتے ہیں، انہوں نے عرض کیا ہاں ضرور بتلایئے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں سورتوں کا ذکر کر کے فرمایا کہ دونوں معوذ تان ہیں ۔
﴿صحیح النسائی ، للالبانی ، نمبر 5020 ﴾
نبی صلی اللہ علیہ وسلم انسانوں اور جنوں کی نظر سے پناہ مانگا کرتے تھے ، جب کہ دونوں سورتیں نازل ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پڑھنے کو معمول بنا لیا اور باقی دوسری چیزیں چھوڑ دیں۔
﴿ صحیح الترمذی للا لبانی نمبر 2150 ﴾
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی تکلیف ہوتی تو معوذتین پڑھ کر اپنے جسم پر پھونک لیتے ، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکلیف زیادہ ہو گئی تو میں یہ سورتیں پڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں کو برکت کی امید سے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم پر پھیرتی۔
﴿ بخاری ، فضا ئل القرآن، باب المعوذات ، مسلم ،کتاب السلام ، باب رقیة المریض بالمعوذات﴾
جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کیا گیا ، تو جبرائیل علیہ اسلام یہی دو سورتیں لے کر حا ضر ہوئے اور فرمایا کہ ایک یہودی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کیا ہے، اور یہ جادو فلاں کنویں میں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بھیج کر اسے منگوایا، ﴿ یہ ایک کنگھی کے دندانوں اور بالوں کے ساتھ ایک تانت کے اندر گیارہ گرہیں پڑی ہوئی تھیں اور موم کا ایک پتلا تھا جس میں سوئیاں چبھوئی ہوئی تھیں ﴾
جبرائیل علیہ اسلام کے حکم کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں سورتوں میں سے ایک ایک آیت پڑھتے جاتے اور گرہ کھلتی جاتی اور سوئی نکلتی جاتی۔ خاتمے تک پہنچتے پہنچتے ساری گرہیں بھی کھل گئیں اور سوئیاں بھی نکل گئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح صحیح ہو گئے جیسے کوئی شخص جکڑ بندی سے آزاد ہو جائے۔
﴿ صحیح بخاری ، مع فتح الباری ، کتاب الطب ، باب السحر ۔ مسلم ، کتاب السلام ، باب السحر۔ والسنن﴾
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول بھی تھا کہ رات کو سوتے وقت سورہ اخلاص اور معوذتین پڑھ کر اپنی ہتھیلیوں پر پھونکتے اور پھر انہیں پورے جسم پر ملتے، پہلے سر، چہرے اور جسم کے اگلے حصے پر ہاتھ پھیرتے، اس کے بعد جہاں تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہاتھ پہنچتے ۔ تین مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کرتے۔
﴿ صحیح بخاری ، کتاب فضائل القرآن ، باب فضل المعوذات﴾
 
Top