• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فطرت

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
فطرت

اسود بن سریع سے مروی ہے كہتے ہیں كہ میں رسول اللہ ﷺ كے پاس آیا اور ان كے ساتھ مل كر جہاد كیا۔مجھے ایک سواری ہاتھ آئی۔لوگوں نے اس دن خوب قتل و غارت گری کی حتی كہ انہوں نے بچوں كو بھی قتل كیا۔ یہ بات رسول اللہ ﷺ تك پہنچی تو آپ نے فرمایا: لوگوں كو كیا ہو گیا ہے؟ آج قتل میں حد سے گزر گئے حتی کہ بچوں تک کو قتل کردیا ایك آدمی نے كہا: اے اللہ كے رسول وہ تو مشركین كی اولاد تھے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: خبردار تمہارے بہترین لوگ مشركین كے بچے ہیں۔ پھر فرمایا: خبردار! بچوں كو قتل نہ كرو، خبردار! بچوں كو قتل نہ كرو۔ ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتاہے ، جب تك وہ بولنا نہ سیكھ لے۔ پھر اس كے والدین اسے یہودی بنا دیتے ہیں یا عیسائی بنا دیتے ہیں۔

سلسلہ صحیحہ رقم 1093
باب ایمان و توحید
 
Top