• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فقہ حنفی میں ناسخ ومنسوخ کا قاعدہ

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
محترمہ! آپ کے حوالہ کا اقتباس؛

درس فقہ حنفیہ ۔سبق اول :
فقہ حنفیہ کو سمجھنے کے لئے آپ کو فقہ حنفیہ کے اصول سمجھنا ضروری ہے۔ ہم درس فقہ حنفی کے پہلے سبق میں فقہ حنفیہ کا اہم ترین اصول بیان کریں گے۔جو امام ، امام ابوالحسن کرخی رحمۃاللہ علیہ نے اپنے رسالہ " اصول الکرخی" میں تحریر کیا ہے ۔ جس سے آپ کو فقہ حنفیہ کی بنیاد سمجھ آجائے گی ۔ ان شاءاللہ!
فقہ حنفیہ کا بنیادی اصول:
الاصل : ان كل آية تخالف قول اصحابنا فانها تحمل على النسخ او على الترجيح والاولى ان تحمل على التاويل من جهة التوفيق۔

بیشک ہر وہ آیت جو ہمارے اصحاب کے قول کے مخالف آجائے اسکو منسوخ ہونے پر محمول کیا جائے گا یا پھر اسکو مرجوع سمجھا جائے گا (یعنی فقہا احناف قول کو ترجیح دینگے) اور بہتر یہ ہے کہ اپنی پوری صلاحیت اسکو تاویل پر محمول کیا جائے (یعنی قرآن کی آیت کی تاویل کر لی جائے) تا کہ دونوں میں تطبیق ہو جائے۔


محترمہ!بشرطِ صحتِ مذکورہ تحریر (اصول کرخی میرے پاس نہیں ہے) موصوف نے اس سے بزور اپنا مخلص تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔ کسی کی تحریر کی تشریح مضمون نگار کی دوسری تصنیفات کو مدِّ نظر رکھ کر کی جانی چاہئے اور سیاق و سباق کے ساتھ اس کو سمجھنا چاہئے۔ جس کا مقصد ہی تضحیک و تردید ہو وہ اس کا صحیح مفہوم کیوں کر پیش کرسکتا ہے؟ اس کو میں ایک مثال سے سمجھاتا ہوں۔ صحیح بخاری میں ایک واقعہ مذکور ہے۔ اس کو اپنا مدعا بنا کر ”باقر مجلسی“ نے اپنی کتاب ”حق الیقین“ میں طعن کے عنوانات باندھے ہیں اور ن میں عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر طعن کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ قرآن کو نہیں مانتے تھے اور دلیل میں صحیح بخاری کی حدیث لکھی ہے۔ میں نے خود اس کتاب کو پڑھا ہے اور مذکورہ حدیث کو صحیح بخاری میں بھی دیکھا۔ حدیث کے معنیٰ مفہوم میں کوئی ہیرا پھیری نہ تھی۔ میں بہت پریشان ہؤا۔ اپنی مسجد کے خطیب کے پاس کتاب لے کر چلا گیا کہ ان ہی سے کچھ استفادہ ہو سکے مگر وہ بھی اس میں میری کوئی رہنمائی نہ کرسکے۔ خطیب صاحب کوئی بڑے عالم نہ تھے مگر مجھے اس وقت جن تک رسائی ہو سکتی تھی وہی تھے۔ کافی عرصہ کے بعد دوسری احادیث کے مطالعہ سے مغالطہ سے نکلنا ممکن ہؤا۔
محترمہ! تعصب اور فتنہ انگیزی ایسی مذموم ہیں کہان کی مذمت اللہ تعالیٰ اور اس کے راول صلی اللہ علیہ وسلم نے برے شدید الفاظ کے ساتھ کی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ وہ ہمیں دین کی صحیح سمجھ عطا فرمائے اور آپس کے اختلافات کو تحمل برداشت سے سمجھنے اور کم کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
اس موضوع پر بحوث اس وقت سے ہو رہی ہیں جس وقت سے ان مواضیع کو اصولوں کا درجہ دینامحض شروع ہوا تہا ۔ علمی بحوث پر مبنی کتابوں پر کتابیں موجود ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے ، قول : حق قبول کر لیا جائیگا ، جتنا کہنا آسان اس سے کہیں زیادہ عملا قبول کرلینا مشکل ہے ۔
خلط بیشمار ہیں ، فقہ کے استاذ کہلائے ابو حنیفہ ، رحمہ اللہ ، ہمارے پاس انکے اقوال قلیل ہیں ، قال اصحاب ابو حنیفہ سے کتب بہری پڑی ہیں اور یہ سلسلہ بهی جاری ہے ۔ آج بہی ہم اقوال اصحاب ابو حنیفہ کو جو اکثر فہم اصحاب ابو حنیفہ هے کو ہم قال ابو حنیفہ ہی سمجہتے ہیں اور اسی پر قائم رہنا چاہتے ہیں ۔
ابو حنیفہ پر اعتراضات جو ہوے وہ انکے ہی دور میں ہوئے ۔ آپ کتابیں تو پڑہیں ، ان اعتراض کرنیوالوں نے اقوال ابو حنیفہ پر کیا اعتراضات کئیے اور وہ کون تہے انکے درجات علمی کیا تہے؟
ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی شخصیت انکا علمی مقام اپنی جگہ اور انکے پیش کردہ اقوال جو انکے نام سے پیش کئیے گئے ہیں ان پر بحث نا تو نئی ہے نا ہی کسی قسم کی شرارت ہے ۔ نا دین اسلام اور شریعت اللہ کی شروط میں سے ہے ۔
بعد کے آنیوالے دور میں جو فیصلے ہوئے ، اور مسالک یا مذاہب بنے ان پر بحث ہو ۔ مراتب اپنی جگہ ۔ مالک و شافعی و حنبل ۔ کسی کو کسی پر فوقیت دینے کی شرارت کس نے کی ۔ ہم تو آج بہی یہی کہتے ہیں کہ کہیں سے لازم و مشروط نہیں ۔ عجیب امر ہے ایسے فیصلے خود کریں ۔ تقسیم بهی خود کریں الزام دوسروں کو دیں ۔ نفرتیں خود بڑہائیں چاہے وہ آمین ہو رفع یدین ہو یا اعداد تراویح الزام ہمکو دیں ۔
شافعی و حنبل کے بارے میں کیا خیال هے ؟
ان جید عالموں نے ابو حنیفہ سے اختلاف کیوں کیا ؟ کیوں انکے یہاں آمین ہے اور رفع یدین ہے ؟
آج بہی معمولی معلومات رکہنے والا ان ہی مواضیع پر شد و مد سے بحث کرتا هے۔ چاروں اماموں کے اپنے اقوال ہینکہ انکی ہر وہ بات رد ہے جو قال اللہ یا قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیخلاف ہو ۔ کیوں اصحاب ابو حنیفہ قال ابو حنیفہ کے خود خلاف ہیں ؟
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
ان پر اتنی بحوث ہینکہ مزید اس فورم پر کہنا ضروری نہیں ۔ قتل و قتال هوئے ما بین شافعی و حنفی نا تو یہ منشا امام شافعی کی رہی ہوگی نا ہی ابو حنیفہ کی اللہ علماء کے درجات بلند کرے ۔
یہ تو فہم ہے اصحاب کی الزام ہمارے ہی سر کیوں؟
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
محترمہ! آپ کے حوالہ کا اقتباس؛
جناب آپ بولنے کے اھل نہیں ھیں اس وقت.
بطور خاص آپ کو ٹیگ کرکے میں ناسخ ومنسوخ کے بارے میں پوچھا لیکن آپ نے اس وقت کہا کہ اگر قبول کروگے تو بتاؤں گا. اب آپ اس بات کا حق نہیں رکھتے کہ آپ کچھ بولیں. (اگر آپ پہلے بولتے تو بات کچھ اور ھی ھوتی لیکن آپ نے کیوں ایسا کیا اللہ اعلم)
معذرت کے ساتھ لیکن آپ نے خود جواب دینے سے منع کیا تھا.
یہ بھی عجیب ھے اگر کوئ شخص کچھ پوچھے تو اسکے سامنے شرط رکھو کہ اگر قبول کروگے تو (ھی)بتاؤں گا. کیا ھمارے اسلاف کا یہی عمل رھا ھے؟
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
شرارت۔تفرقہ بازی
بہت خوب..... آپ نے محترم بھٹی صاحب کے رد عمل پر کچھ تبصرہ نہیں کیا؟ کیوں....
یہ پڑھ کر دل کے کونسے حصے کو سکون ملا ۔
کیا آپ کو سکون ملا؟ ابتسامہ
کیا واقعی دل مطمئن ہو گیا کہ یہی اصول ہیں۔
اوپر سوال یہی کیا گیا تھا کہ فقہ حنفی کا ناسخ ومنسوخ کا قاعدہ بتایا جاۓ اور بطور خاص میں نے محترم بھٹی صاحب کو ٹیگ کیا تھا اور انھوں نے کوئ جواب نہیں دیا تو آپ کے لب مبارک سے اس وقت کچھ کلمات کیوں نہ نکلے؟ ابتسامہ

 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
دراصل عبد الرحمن صاحب نے شروع کیا خضر حیات بہائ سے بحث میں لاجواب هونیکے بعد ، وہاں معاملہ تہا 'واو' پر وہ بهی حدیث نبوی پر ۔ وہاں لکہا انہوں نے منسوخ اور ناسخ پر اور پہر عمر اثری بهائی کے سوال کے جواب میں ۔ ایسا عقیدہ رکہتے ہیں اصحاب ابو حنیفہ پر چلنے والے اور اسی طرژ شرطیں رکہتے ہیں ۔ ہماری شرط قال اللہ اور قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم الثابتہ ۔ بس یہ معمولی سا فرق هے ہمارے اور انکے درمیان ویسے انکا اصل فرق شافعیہ و حنابلہ سے ہے ۔
عمر اثری نے جواب بہی بهٹی صاحب سے مانگا تہا ۔ اب وہ خود جواب نا دیں تو بہی قصور وار ہم ہی ٹہریں ۔ شرارتی ٹہریں خوب انصاف ہے اصحاب ابو حنیفہ کے اقوال پر عمل کرنیوالوں کا !
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
اقوال و اعمال انکے اور وضاحتیں ہم سے طلب کریں ۔
ہم وضاحت دیں اپنی بساط کے مطابق احادیث سے اور یہ ان پر بحث کریں حسب فہم اصحاب ابو حنیفہ کہ تو ہی کہاں کا انصاف ہوا؟
اس فورم پر احناف کم نہیں ہیں ۔ انکے علمی کلام سے مجہے بهی فائدہ هے اوروں کو بهی هے لیکن انکے علم اسلام پر ۔ ایک مثال اشماریہ بهائی ہیں اور ایسے ہزاروں ہمارے دور و نزدیک ہیں ۔ علمی باتیں پسندیدہ ہیں سب کو ۔
امید کے اقوال اصحاب ابو حنیفہ پر عمل کرنیوالے غور کریں کہ اختلاف ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے انکے دور کے علماء کرام کو بهی رہا ہے ورنہ یہ تقسیم کیونکر ہوتی آئندہ زمانہ میں حنفی ، مالکی ، شافعی اور حنبلی کی ؟
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
دراصل عبد الرحمن صاحب نے شروع کیا خضر حیات بہائ سے بحث میں لاجواب هونیکے بعد ، وہاں معاملہ تہا 'واو' پر وہ بهی حدیث نبوی پر ۔ وہاں لکہا انہوں نے منسوخ اور ناسخ پر اور پہر عمر اثری بهائی کے سوال کے جواب میں ۔ ایسا عقیدہ رکہتے ہیں اصحاب ابو حنیفہ پر چلنے والے اور اسی طرژ شرطیں رکہتے ہیں ۔ ہماری شرط قال اللہ اور قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم الثابتہ ۔ بس یہ معمولی سا فرق هے ہمارے اور انکے درمیان ویسے انکا اصل فرق شافعیہ و حنابلہ سے ہے ۔
عمر اثری نے جواب بہی بهٹی صاحب سے مانگا تہا ۔ اب وہ خود جواب نا دیں تو بہی قصور وار ہم ہی ٹہریں ۔ شرارتی ٹہریں خوب انصاف ہے اصحاب ابو حنیفہ کے اقوال پر عمل کرنیوالوں کا !
بالکل محترم جناب طارق صاحب!
میں نے محترم عبدالرحمان بھٹی صاحب کو کئ بار دیکھا ھے کہ وہ بنا کسی دلیل کہ ناسخ ومنسوخ قرار دے دیتے ھیں.
مثال کے طور پر انھوں نے آمین کے مسئلہ میں اور رفع الیدین کے مسئلہ میں ناسخ ومنسوخ کی بات کہی. اسکے بعد مزید انھوں نے ایک بار پھر محدثین کے ابواب کی ترتیب میں ناسخ ومنسوخ کی بات کہی. تو میں نے سوچا کہ ذرا عبدالرحمان صاحب سے قاعدہ ھی پوچھ لوں. لیکن محترم نے بتایا نہیں.
میرا مقصد بحث ومباحثہ ھرگز نہیں بس مجھے ناسخ ومنسوخ کے قواعد محترم عبدالرحمان صاحب سے پوچھنا تھا. فقط.....
اب اگر یہ شرارت ھے تو میں ھزار بار یہ شرارت کروں گا کسی کو برا لگے تو میں کیا کروں.
 
شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
62
پوائنٹ
49
میرے بھائیو ۔۔
جہاں تک بات ہے آپ سب کہ ” ابتسامہ‘‘ کی ۔۔کوئی بات نہیں ۔۔اگر آپ کا دل مطمئن ہے تو ٹھیک ہے ۔ ’’ابتسامہ تو عبدالرحمٰن بھائی بھی فرماتے ہیں۔
۔۔۔عبد الرحمٰن بھائی کو بھی کئی بار ٹیگ کیا ہے ۔
میری پوسٹ سے پہلے انہوں نے آپ کے مسلک کا کوئی شاذ اٹھا کر شرارتاََ حملہ کیا ہوتا تو میں ضرور منع کرتا ۔ مجھے یہاں آئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا ۔ اگر آپ میری پروفائل سے میرے پیغامات اٹھائیں تو زیادہ تر عبد الرحمٰن بھائی کو تنبیہ ہی کی ہے ۔
اس سائٹ پہ چونکہ زیادہ تر مناظرہ پسند کیا جاتا ہے ۔ اس لئے آپ لوگ گروپس بنا کہ بیٹھے ہیں۔ وہ فلاں مسلک کا وہ فلاں کا۔
اور بھائی مجھے کہیں اڈجسٹ نہ کریں
تنقید وغیرہ میں اصلاح کی غرض سے اگر ہو تو زیادہ فائدہ ہوگا ۔
میری بات میں اگر ذرہ بھی طنز ہے تو معافی چاہتا ہوں ۔
اور یہ سب کچھ کہتے ہوئے یقین کریں پہلے بھی اور اب بھی نہ آپ کی تحریر اور نہ بھٹی بھائی کی تحریر پڑھ کر کبھی بھی ۔۔ابتسامہ۔۔نہیں محسوس کیا ۔۔۔بلکہ افسوس ہی ہے ۔
کسی بھی مسلک سے کوئی چیز اخذ کریں تو اس کی سب سے کمزور نہ چیز اٹھائیں ۔۔۔
مثلاََ اگر کوئی بریلوی مسئلہ بیان کرنا ہے ۔۔۔تو کسی قبر کے پیر سے نہیں بلکہ مفتی منیب الرحمٰن یا ان کے درجے کے آدمی کی بات بیان کریں ۔
میں تو نہ مسلک اہل حدیث کے مسائل کو آپ جیسے جزباتی بھائیوں سے اخذ کرتا ہوں نہ ہی احناف کے مسائل کو
عبد الرحمٰن بھٹی نوخیز حنفی سے ۔
 
Last edited:

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
الحمد للہ جذباتی نہیں ھیں.
لیکن محترم میرا آپ سے ایک سوال ھے کیا میرے سوال میں آپ کو طنز یا استہزاء نظر آیا ھے؟
 
Last edited:
Top