• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فقہ شریف کو بچانے کی خاطر دیوبند شریف والوں کی حدیث میں تحریف

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
حضر حیات بھائی : مطبوعہ نسخہ میں اضافہ نعیم اشرف صاحب نے کیا ہے اور اس کے وجوہات اور دلائل انہوں نے یہاں دئیے ہیں :
5172 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں5173 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
اس تفصیل کے بعد اس تھریڈ کا اصل عنوان باطل ہوجاتا ہے ، کہ دیوبندیوں نے تحریف کی ہے ،
اگر پھر آپ کو اصرار ہے تو یہ اضافہ ان مذکورہ بالا دلائل کے بناء پر مولانا غلام رسول بدخشانی صاحب کے ایماء پر ہوا ہے جو کہ کراچی سولجر بازار کے اہل حدیث کے مدرسہ میں شیخ الحدیث تھا ،
اپنے رحجانات کو کتابوں میں شامل کرکے الزام دوسروں پر تحریف کا ۔ سبحان اللہ ۔
اگر اس قدر ہمت تھی اور واقعتا یقین تھا کہ مخطوطات کے اندر ’’ تحت السرۃ ‘‘ کا اضافہ موجود ہے تو پھر پہلے طبعات کی نقل مارنے کی کیا ضرورت تھی لے کر مخطوطہ خود سے تحقیق کرتے تاکہ اپنے رحجانات کی خدمت کا حق بھی ادا ہوجاتا اور تحریف جیسے فعل شنیع کے ارتکاب سے بھی بچ جاتے ۔
لیکن جب آ جاکر مارنا تو نقل ہی تھی تو پھر کم ازکم نقل میں امانت داری کا ثبوت دینا چاہیے تھا ۔ لیکن نقل مارتے ہوئے بھی خیانت سے نہیں بچ سکے ۔
اگر واقعتا ہندوستان والوں نے تحریف کی ہوتی تو کراچی والے کتاب چھاپتے وقت آسمان سر پر اٹھا لیتے اور باقاعدہ تنبیہات و مقدمات پیش کیے جاتےکہ دیکھیے جناب فلاں جگہ پر تحریف کی گئی ہے اور ہم اس کی تصحیح کر کے چھاپ رہے ہیں ۔ لیکن کتاب چھاپتے وقت ایسا کچھ نہیں تھا بلکہ والاثم ما حاک فی صدرک کے مصداق اپنے اضافہ پر تنبیہ کرنا مناسب نہیں سمجھی کہ شاید اس طرح تغافل کرنے سے واقعتا لوگ دھوکہ کھا جائیں گے ۔ والتاریخ یفضح ولا یرحم ۔
چلیں بہر صورت اب آپ کے اس تصویر لگانے سے نعیم اشرف صاحب نے بھی مخالفین پر تحریف کا جو الزام لگایا وہ بھی سب کے سامنے آ گیاہے ۔ اب آپ تحریف کی تعریف صرف ہم سے پوچھنے کی بجائے پہلے ان سے پوچھ کر آئیے کہ کس بنا پر آپ نے دوسروں پرتحریف کا الزام لگادیا ہے ۔
اب لاکھ کتابیں چھاپ لیں لیکن جو تحریف کا الزام ایک دفعہ لگ چکا ہے اس کا مداوا نہ ہوسکے گا ۔ اور پھر بعد والی کتابوں میں بھی اضافہ کی کوئی معقول وجہ نہیں بلکہ ’’ عذر گناہ بد تر از گناہ ‘‘ کے قبیل سے پریشان خیالیوں کا اظہا رکیا گیا ہے ۔
اگر ادارۃ القرآن والوں نے کتاب چھاپتے وقت واقعتا اس اضافہ کی کوئی معقول وجہ لکھی ہے تو یہاں پیش فرمائیں ورنہ بعد میں تو چور بھی چوری پکڑی جانے پر کچھ نہ کچھ وضاحتیں اور معذرتیں تراش لیتا ہے ۔
 
شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
61
پوائنٹ
29
اگر اس قدر ہمت تھی اور واقعتا یقین تھا کہ مخطوطات کے اندر '' تحت السرۃ '' کا اضافہ موجود ہے تو پھر پہلے طبعات کی نقل مارنے کی کیا ضرورت تھی لے کر مخطوطہ خود سے تحقیق کرتے تاکہ اپنے رحجانات کی خدمت کا حق بھی ادا ہوجاتا اور تحریف جیسے فعل شنیع کے ارتکاب سے بھی بچ جاتے ۔
ہمت کا مظاہرہ احناف نےکیا ہے بھائی ، شیخ محمد عوامہ نے بیس سال کام کرکے مصنف کو چھپایا ہے ، جس کے بارے میں آپ کے ارشاد الحق اثری صاحب سیخ پا ہوکر تحریف کا الزام لگا بیٹھے ۔ باقی قصہ شاید آپ کو پتہ ہوگا ۔
یہ بات میرے علم میں اس لئے نہیں کہ میں مولانا حبیب الرحمن اعظمی رحمہ اللہ والا نسخہ نہیں دیکھا ہے لیکن مجھے غالب گمان ہے کہ ان حضرات کے پاس شاید وہ نسخے مہیا نہیں تھے جو مولانا غلام رسول بدخشانی صاحب کو مہیا تھے ،
اگر واقعتا ہندوستان والوں نے تحریف کی ہوتی تو کراچی والے کتاب چھاپتے وقت آسمان سر پر اٹھا لیتے اور باقاعدہ تنبیہات و مقدمات پیش کیے جاتےکہ دیکھیے جناب فلاں جگہ پر تحریف کی گئی ہے اور ہم اس کی تصحیح کر کے چھاپ رہے ہیں ۔ لیکن کتاب چھاپتے وقت ایسا کچھ نہیں تھا بلکہ والاثم ما حاک فی صدرک کے مصداق اپنے اضافہ پر تنبیہ کرنا مناسب نہیں سمجھی کہ شاید اس طرح تغافل کرنے سے واقعتا لوگ دھوکہ کھا جائیں گے ۔ والتاریخ یفضح ولا یرحم ۔
پتہ نہیں آپ کیا کہنا چاہ رہے ہیں ، لیکن مجھے جو سمجھ میں آیا ، اس کا جواب دے رہا ہوں
تحریف کا الزام نعیم اشرف صاحب نے نہیں لگا یا ، بلکہ تحریف کا الزام وہ لگا رہے جو اگرچہ خریج بنوری ٹاؤن کا ہے لیکن بیٹھا تو آپ کے کمین گا ہ میں ہے ، وہاں پر اس نے اصل معاملہ دیکھ لیا تو نعیم صاحب کے والد صاحب نور احمد صاحب اس حصہ کی زیادتی کی بات کی ،
جب بقول بدخشانی صاحب یہ تحریف ٹھرا تو آسمان سر پر اٹھانے ہی کےلئے تو انہوں نے الدرہم الصرۃ والی کتاب چھاپ دی ۔
تو یہاں پیش فرمائیں ورنہ بعد میں تو چور بھی چوری پکڑی جانے پر کچھ نہ کچھ وضاحتیں اور معذرتیں تراش لیتا ہے ۔
یار : میرے سمجھ میں نہیں آرہا کہ آپ جیسے صاحب علم کیسے اس کو چوری کہہ رہے ہیں ، حالانکہ نعیم اشرف صاحب کی اضافت دلائل پر مبنی ہے ، اگر انہوں نے یہ کام نہ کیا ہوتا ،نہ ان کے اور شیخ محمد عوامہ کے پاس وہ مخطوطات ہوتے جن سے یہ زیادتی کی گئی ، تو آپ چوری وغیرہ کا الزام لگا سکتے تھے ،
ویسے مجھے کچھ اہل حدیث حضرات بلکہ آپ ائمہ حضرات کی چوریاں معلوم ہیں جس کو صحیح معنوں میں چوری کااطلاق ہوتا ہے ، لیکن رہنے دے ۔
 
شمولیت
نومبر 16، 2013
پیغامات
216
ری ایکشن اسکور
61
پوائنٹ
29
چلیں بہر صورت اب آپ کے اس تصویر لگانے سے نعیم اشرف صاحب نے بھی مخالفین پر تحریف کا جو الزام لگایا
Capture.JPG

الزام بدخشانی صاحب نے لگایا ، جیساکہ اٹیچ تصویر میں دائرہ والی عبارت سے معلوم ہورہا ہے
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
گویاآپ مانتےہیں کہ بعدوالےنسخےمیں اضافہ کیاگیا ہے؟
بس اس کا ’’ ہاں‘‘یا’’ نہیں ‘‘میں جواب عنایت فرمادیں۔
اضافہ کیسے کیا گیاہے ۔۔؟؟اس کےلیے جگہ کس طرح ہموار کی گئی؟ان باتوں کو چھوڑدیں۔
یا اگر ضرور کرنا چاہتے ہیں تو خوشی سے کرلیں لیکن پہلے پہلی بات کا دو ٹوک جواب فرمادیں۔
جی محترم اس کا اضافہ کیا گیا ہے۔
کیوں کیا گیا ہے وہ بھی واضح ہے کہ ان علماء کے اقوال پر اعتماد کر کے ان نسخوں کو زیادہ درست مانا گیا ہے جن میں اضافہ ہے۔
اب اس کے بعد بھی اگر آپ اسے تحریف فرماتے ہیں تو پھر یہ آپ کا اور ان کا معاملہ ہے۔ ایک دوسرے کے گریبان قیامت میں پکڑے کھڑے رہیے گا۔
میں اس بحث سے نکلتا ہوں۔ مجھے ملنگ نام کے ایک صاحب کا ایک جملہ یاد آرہا ہے لیکن اسے یہاں بیان کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔
اللہ پاک ہم سب کو عقل سلیم عطا فرمائے۔ آمین
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
جی محترم اس کا اضافہ کیا گیا ہے۔
کیوں کیا گیا ہے وہ بھی واضح ہے کہ ان علماء کے اقوال پر اعتماد کر کے ان نسخوں کو زیادہ درست مانا گیا ہے جن میں اضافہ ہے۔
اب اس کے بعد بھی اگر آپ اسے تحریف فرماتے ہیں تو پھر یہ آپ کا اور ان کا معاملہ ہے۔ ایک دوسرے کے گریبان قیامت میں پکڑے کھڑے رہیے گا۔
کیا کہیں گے آپ لوگ یہاں
 
Top