• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فلسطینی وزير اعظم: غزہ بہت بڑی جیل ہے/ عرب رہنماؤں کو معاف نہیں کریں گے

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
فلسطینی وزير اعظم:
غزہ بہت بڑی جیل ہے/ عرب رہنماؤں کو معاف نہیں کریں گے

فلسطین کے منتخب وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نےغزہ کے بارے عرب حکمرانوں کے سکوت و خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے غزہ کو بہت بڑی جیل قراردیا ہے۔

ابنا: فلسطین کے منتخب وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نےغزہ کے بارے عرب حکمرانوں کے سکوت و خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے غزہ کو بہت بڑی جیل قراردیا ہے۔ ہنیہ نے غزہ بجلی نہ ہونے کے باعث ایک گھر میں آگ لگنے سےتین فلسطینی بچوں کی ہلاکت اور ان کے جنازہ میں شرکت کے بعد کہا کہ غزہ کے شہریوں کی تدریجی موت کے جرم میں عرب حکمراں شریک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غزہ کے انسانی ہولناک المیہ کا اسرائيل ذمہ دار ہےجس نے امریکہ کی حمایت کے ذریعہ غزہ کا بحری ، بری اور ہوائی محاصرہ کررکھا ہے اور عرب حکمراں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں یا پھر علاقہ میں امریکی پالیسیوں کو اجراء کررہے ہیں۔ ہنیہ نے کہا کہ عرب حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے کیونکہ وہ غزہ کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر بالکل خاموش ہی نہیں بلکہ اسرائيل کی بالواسطہ یا بلا واسطہ مدد بھی کررہے ہیں اور انھوں نے کبھی بھی امریکہ اور اسرائیل کے سنگین اور ہولناک جرائم کےخلاف آوازبلند نہیں کی بلکہ ان کا تعاون کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ کے شہریوں کی بجلی اسرائيل نے کاٹ رکھی ہے جس کی بنا پرلوگ شمع سے استفادہ کرنے پر مجبور ہیں اسی بنا پر ایک گھر میں آگ لگنے سے تین فلسطینی بچے ہلاک ہوگئے۔ سعودی عرب اور قطر علاقہ میں امریکی منصوبوں کو اجرا کررہے ہیں انھیں فلسطینیوں کی کوئي فکر نہ تھی اور نہ ہے۔



لیا گیا
 
Top