• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فلسفی صوفی اور اسلامی صوفی

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
فلسفی صوفی اور اسلامی صوفی

فلسفہ و حکمت کے یہ مدعی کبھی یہ عقیدہ ظاہر کرتے ہیں کہ جبریل محض ایک خیال ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نفس میں شکل اختیار کر لیتا ہے اور خیال عقل کے تابع ہوتا ہے۔ پھر ان ملحد فلسفیوں کے بھائی وال ملحد صوفی آئے اور یہ دعویٰ کرنے لگے کہ ہم اولیاء اللہ ہیں اور اولیاء اللہ انبیا سے افضل ہیں اور وہ بلاواسطہ اللہ تعالیٰ سے علم حاصل کرتے ہیں جیسا کہ ابنِ عربی صاحب ِ ’’فتوحات‘‘ و ’’فصوص‘‘، اس کا کہنا ہے کہ وہ اسی کان سے دولت ِ علم حاصل کرتا ہے، جس سے وہ فرشتہ حاصل کرتا ہے ، جو رسول کی طرف وحی لاتا ہے اس کی رائے میں کان سے مراد عقل اور فرشتہ سے مراد خیال ہے اور خیال عقل کے تابع ہے اور وہ بزعمِ خود اس سے علم حاصل کرتا ہے، جو خیال کی بھی اصل ہے اور خود رسول خیال سے علم حاصل کرتا ہے۔ اس لیے وہ اپنے آپ میں نبی پر فائق بن جاتا ہے، اگر نبی کے خواص وہ ہوں جو کہ انہوں نے ذکر کیے ہیں تو وہ ولی سے افضل ہونا تو درکنار اس کا ہم جنس بھی نہیں ہوسکتاتو یہ کیسے ممکن ہے؟ جبکہ یہ خواص تو عام مسلمانوں کو بھی حاصل ہو سکتے ہیں۔
اور (امرِ واقعہ یہ ہے کہ) نبوت اس سے برتر حقیقت ہے۔ اس لئے ابنِ عربی اور اس کی طرح کے لوگ اگرچہ مدعی تو اس امر کے ہیں کہ وہ صوفی ہیں لیکن حقیقت میں وہ ملحد فلسفی صوفی ہیں۔

''الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان''
 
aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
ابن عربیؒ کی بحث سے قطع نظر شیخ الاسلام کے اس قول سے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ تصوف اسلامی بھی ہے۔
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
بڑے سےبڑا ولی قطب نبی تو دور کی بات ادنیٰ سے ادنی صحابی کے مرتبہ کو نہیں پہنچ سکتا۔ لیکن اس کے باوجود اولیاء کا موازنہ فلسفیوں اور دہریوں سے کرنا چہ معنیٰ دارد
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
ابن عربیؒ کی بحث سے قطع نظر شیخ الاسلام کے اس قول سے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ تصوف اسلامی بھی ہے۔
اندھیرے میں دور کی سوجھنا اسی کو کہتے ہیں۔

بھائی صاحب یہ تو ساری کتاب ہی ابن عربی اور اس کی روحانی ذریت کے رَد میں ہے۔

اَلَيْسَ مِنْكُمْ رَجُلٌ رَّشِيْدٌ
 
aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
اندھیرے میں دور کی سوجھنا اسی کو کہتے ہیں۔

بھائی صاحب یہ تو ساری کتاب ہی ابن عربی اور اس کی روحانی ذریت کے رَد میں ہے۔

اَلَيْسَ مِنْكُمْ رَجُلٌ رَّشِيْدٌ
فلسفی صوفی اور اسلامی صوفی
اور (امرِ واقعہ یہ ہے کہ) نبوت اس سے برتر حقیقت ہے۔ اس لئے ابنِ عربی اور اس کی طرح کے لوگ اگرچہ مدعی تو اس امر کے ہیں کہ وہ صوفی ہیں لیکن حقیقت میں وہ ملحد فلسفی صوفی ہیں۔
مغل صاحب ذرا یہ بتا دے کہ ابن عربی اور اسکی ذریت تو ملحد ہوئی۔یہ اسلامی صوفی کون ہوتے ہیں؟؟ْ؟
 
محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
ابن عربیؒ کی بحث سے قطع نظر شیخ الاسلام کے اس قول سے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ تصوف اسلامی بھی ہے۔
عقیل بھائی۔ اس کو دوبارہ پڑھیں۔

۔ پھر ان ملحد فلسفیوں کے بھائی وال ملحد صوفی آئے اور یہ دعویٰ کرنے لگے کہ ہم اولیاء اللہ ہیں اور اولیاء اللہ انبیا سے افضل ہیں
اور (امرِ واقعہ یہ ہے کہ) نبوت اس سے برتر حقیقت ہے۔ اس لئے ابنِ عربی اور اس کی طرح کے لوگ اگرچہ مدعی تو اس امر کے ہیں کہ وہ صوفی ہیں لیکن حقیقت میں وہ ملحد فلسفی صوفی ہیں۔

جس طرح جمہوریت، سوشلزم، سودی نظام، وغیرہ وغیرہ کے ساتھ لفظ اسلامی لگا کر اس کو دین نہیں بنایا جاسکتا اسی طرح لفظ صوفی کے ساتھ اسلامی لیبل لگا کر "اسلامی صوفی" نہیں ہوسکتا۔ الحمد للہ اسلام مکمل دین ہے اس کو کسی صوفی ازم کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ صوفی اسلامی بھی ہوتا ہے تو اس کی دلیل قرآن و حدیث سے دینا آپ کا ذمہ ہے۔
السلام علیکم
بڑے سےبڑا ولی قطب نبی تو دور کی بات ادنیٰ سے ادنی صحابی کے مرتبہ کو نہیں پہنچ سکتا۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
متفق۔ مگر قطب کیا ہوتا ہے؟

لیکن اس کے باوجود اولیاء کا موازنہ فلسفیوں اور دہریوں سے کرنا چہ معنیٰ دارد
اولیاء اللہ کا موازنہ نہیں کیا جارہا بلکہ شیطان کے اولیاء کا موازنہ کیا جارہا ہے جن کا دعوی اولیاء اللہ ہونے کا ہے یا عوام ان کو اولیاء اللہ سمجھتے ہیں۔ لیکن ان کے اعمال و عقائد قرآن و سنت کے منافی ہیں۔
 
aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
ابن تیمیہ کے اقتباس سے واضح ہوتا ہے کہ اسلامی صوفی بھی ہیں ،وہ ہیں کون سے ۔جیسا کہ ہیڈنگ بھی دی گئی ہے اسلامی صوفی اور ملحد صوفی۔
صوفی اسلامی ہو سکتا ہے کہ نہیں سکو جاننے کے لئے تصوف کو جاننا پڑے گا۔
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
مغل صاحب ذرا یہ بتا دے کہ ابن عربی اور اسکی ذریت تو ملحد ہوئی۔یہ اسلامی صوفی کون ہوتے ہیں؟؟ْ؟
ابن عربی اور اس کی روحانی ذریت کو آپ نے خود ھی ملحد مان لیا۔ حالانکہ میں نے لکھا ہی نہیں تھا۔
 
aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
ابن عربی اور اس کی روحانی ذریت کو آپ نے خود ھی ملحد مان لیا۔ حالانکہ میں نے لکھا ہی نہیں تھا۔
بھائی میرے بحث برائے بحث سے حاصل کچھ نہیں ہوتا،اسطرح نہ کوئی مانتا ہے اور نہ ہی منوایا جا سکتا ہے ،اگر کوئی ابن تیمیہ ؒ نے ملحد صوفی اور اسلامی صوفی یہ دو قسمیں بتائی ہیں ابھی ملحد صوفی تو پتہ چل گئے ابھی اسلامی صوفی کی ڈیفنیشن کر دے ،مہربانی ہوگی۔
 
Top