• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فوت شدہ رکعت ادا کرنے کے بارے میں ؟

فہد اقبال

مبتدی
شمولیت
اگست 20، 2011
پیغامات
21
ری ایکشن اسکور
130
پوائنٹ
0
السلام و علیکم !
کافی عرصے سے میں اس بات کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ پھر محدث فورم پر آنا ہوا۔ مہربانی فرما کر الجھن دور فرمادیں۔

سوال ۔۔۔ جب ہم فجر کی یا مغرب کی نماز کی دوسری رکعت میں امام کے ساتھ ملتے ہیں۔ اور سلام کے بعد اٹھتے ہیں تو رفع الیدین کرنا پڑے گا؟
حالانکہ ہم مغرب میں دوسری رکعت کے بعد رفع الیدین کر چکے ہیں۔
اسی طرح ظہر، عصر یا عشاء میں دوسری رکعت سی کھڑے ہو کر رفع الیدین کرنے کے بعد، امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہو کر رفع الیدین کرنا ہوگا؟ نیز فوت رکعت میں صرف فاتحہ پڑھی جائے گی یا کوئ اور سورت بھی؟

نوٹ۔۔ اگر آپکو لگے کہ یہ 2 سوال ہیں تو درگزر کر دیجیئےگا۔۔
جزاک اللہ خیرا
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
السلام و علیکم !
کافی عرصے سے میں اس بات کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ پھر محدث فورم پر آنا ہوا۔ مہربانی فرما کر الجھن دور فرمادیں۔

۱- سوال ۔۔۔ جب ہم فجر کی یا مغرب کی نماز کی دوسری رکعت میں امام کے ساتھ ملتے ہیں۔ اور سلام کے بعد اٹھتے ہیں تو رفع الیدین کرنا پڑے گا؟
حالانکہ ہم مغرب میں دوسری رکعت کے بعد رفع الیدین کر چکے ہیں۔
اسی طرح ظہر، عصر یا عشاء میں دوسری رکعت سی کھڑے ہو کر رفع الیدین کرنے کے بعد، امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہو کر رفع الیدین کرنا ہوگا؟
۲۔ نیز فوت رکعت میں صرف فاتحہ پڑھی جائے گی یا کوئ اور سورت بھی؟

نوٹ۔۔ اگر آپکو لگے کہ یہ 2 سوال ہیں تو درگزر کر دیجیئےگا۔۔
جزاک اللہ خیرا
۱۔ نہیں !
کیونکہ رفع الیدین صرف آغاز نماز رکوع جاتے رکوع سے اٹھتے اور دور کعتوں سے کھڑے ہوتے وقت ہے , تشہد سے اٹھتے ہوئے رفع الیدین نہیں !
یعنی اگر آپ تین وتر یا پانچ وتر یا زائد اکٹھے پڑھیں تو دوسری رکعت سے جب تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہونگے تو رفع الیدین کریں گے حالانکہ تشہد نہیں بیٹھے اور جب امام کے ساتھ دوسری رکعت میں شامل ہونگے تو فجر کی نماز میں امام کے سلام پھیرنے کے بعد آپکی دوسری رکعت ہوگی اور دوسری رکعت کے لیے اٹھتے ہوئے رفع الیدین کرنا ثابت نہیں
اسی طرح ظہر کی نماز میں امام تیسری رکعت کے لیے اٹھے گا وہ رفع الیدین کرے گا لیکن آپکی دوسری رکعت ہوگی آپ نے رفع الیدین نہیں کرنا اور جب امام چوتھی رکعت کے لیے اٹھے گا رفع الیدین نہیں کرے گا لیکن آپ تیسری رکعت کے لیے اٹھ رہے ہونگے آپ رفع الیدین کریں گے ۔
خوب سمجھ لیں
۲۔ ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے علاوہ قراءت کرنا رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اور یہی افضل و بہتر ہے کہ ہر رکعت میں فاتحہ کے بعد بھی قراءت کی جائے ۔
 
Top