• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعلانات فورم قواعد وضوابط میں ایک اہم شق کا اضافہ

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کچھ عرصہ سے اہل تکفیر کے کچھ اصحاب خاص طور پر محدث فورم کو یرغمال بنانے کی کوشش میں ہیں۔ مضامین در مضامین کے علاوہ کتابچوں کے کتابچے بھی آئے دن کاپی پیسٹ ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ اگر فریق مخالف ایسی پوسٹس پر سوال وجواب یا بحث ومباحثہ کا سلسلہ شروع کردیں تو دلائل سے مکالمہ کے بجائے طنز و تشنیع تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔ لہذا انتظامیہ نے ضروری سمجھا کہ محدث فورم پر مسالک، فرق، جماعتیں، مسلم حکومتیں اور شخصیات کی تکفیر سے متعلقہ مضامین اور تھریڈز وغیرہ لگانے پر سخت پابندی عائد ہونی چاہیے اس بارے محدث فورم قواعد وضوابط میں کچھ یوں اضافہ کیا گیا ہے۔

نمبر17
محدث فورم سوشل نیٹ ورکنگ کا ایک دینی پلیٹ فارم ہے جس کا اصل مقصود دعوت و تبلیغ کی خاطر جدید ذرائع ابلاغ کو ایک میڈیم کے طور استعمال کرنا ہے۔ فورم کے عمومی شرکاء عام مسلمان یا طلبۃ العلم ہوتے ہیں لہذا یہاں مسالک، فرق، جماعتوں اور شخصیات کی تکفیر سے متعلقہ مضامین یا تھریڈ لگانے کی ہر گز اجازت نہیں ہے کیونکہ تکفیر کا اصل پلیٹ فارم دار الافتاء ہیں اور اس کے اصل اہل راسخون فی العلم ہیں۔

اس قاعدہ کی روشنی میں تمام وہ پوسٹ جو تکفیر کے قبیل سے ہونگی اور جن پر بحث ومباحثہ نہیں کیا گیا ہو گا فورم سے ڈیلیٹ کردی جائیں گی۔ ہاں کسی بھائی کو اگر اس کی ڈیلیٹ پوسٹ کا مواد چاہیے ہو تو وہ انتظامیہ کے کسی فرد سے رابطہ کر سکتا ہے۔

نوٹ:
اس قانون کے مطالعہ کے بعد بھی اگر کسی یوزر نے اپنی روش پر اصرار کا اظہار کیا تو ایک تو اس کی پوسٹ بتائے بغیر موڈریٹ کردی جائے گی اور دوسرا بار بار کی ایسی روش پر مستقل بین بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس لیے تمام احباب سے گزارش ہے کہ ہمارے ساتھ اس معاملے میں خصوصی تعاون فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
 
تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کچھ عرصہ سے اہل تکفیر کے کچھ اصحاب خاص طور پر محدث فورم کو یرغمال بنانے کی کوشش میں ہیں۔ مضامین در مضامین کے علاوہ کتابچوں کے کتابچے بھی آئے دن کاپی پیسٹ ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ اگر فریق مخالف ایسی پوسٹس پر سوال وجواب یا بحث ومباحثہ کا سلسلہ شروع کردیں تو دلائل سے مکالمہ کے بجائے طنز و تشنیع تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔ لہذا انتظامیہ نے ضروری سمجھا کہ محدث فورم پر مسالک، فرق، جماعتیں، مسلم حکومتیں اور شخصیات کی تکفیر سے متعلقہ مضامین اور تھریڈز وغیرہ لگانے پر سخت پابندی عائد ہونی چاہیے اس بارے محدث فورم قواعد وضوابط میں کچھ یوں اضافہ کیا گیا ہے۔

نمبر17

اس قاعدہ کی روشنی میں تمام وہ پوسٹ جو تکفیر کے قبیل سے ہونگی اور جن پر بحث ومباحثہ نہیں کیا گیا ہو گا فورم سے ڈیلیٹ کردی جائیں گی۔ ہاں کسی بھائی کو اگر اس کی ڈیلیٹ پوسٹ کا مواد چاہیے ہو تو وہ انتظامیہ کے کسی فرد سے رابطہ کر سکتا ہے۔

نوٹ:
اس قانون کے مطالعہ کے بعد بھی اگر کسی یوزر نے اپنی روش پر اصرار کا اظہار کیا تو ایک تو اس کی پوسٹ بتائے بغیر موڈریٹ کردی جائے گی اور دوسرا بار بار کی ایسی روش پر مستقل بین بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس لیے تمام احباب سے گزارش ہے کہ ہمارے ساتھ اس معاملے میں خصوصی تعاون فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
پاکستان کی تنزلی ایک وجہ یہ بھی ہے یہاں قوانین تومعرض وجود میں آجاتے ہیں لیکن ان کا نفاذ بہت کم ہوتا ہے ۔ کبھی بیوروکریسی آڑے آتی ہے کبھی سیاسی مصلحتیں تو کبھی حکام کی نا اہلی ۔ اور کبھی قانون نافذ بھی ہوا تو مخالفیں کے لئیے ۔
یہاں پتا نہين نفاذ میں کیا چیز آڑے آتی ہے ؟؟؟
آپ نے مذکورہ ضابطہ توبنادیا لیکن اس ضابطہ کے ایک گھنٹے بعد ہی اس کی دھجیاں اڑادی گئیں
حسرت ان غنچوں پر جو بن کھلے مرجھائے
ملاحظہ ہو یہ پوسٹ
http://www.kitabosunnat.com/forum/دیوبندی-154/طائفہ-دیوبندیہ-حیاتیہ-کا-منشور-8773/
 
کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
پاکستان کی تنزلی ایک وجہ یہ بھی ہے یہاں قوانین تومعرض وجود میں آجاتے ہیں لیکن ان کا نفاذ بہت کم ہوتا ہے ۔ کبھی بیوروکریسی آڑے آتی ہے کبھی سیاسی مصلحتیں تو کبھی حکام کی نا اہلی ۔ اور کبھی قانون نافذ بھی ہوا تو مخالفیں کے لئیے ۔
یہاں پتا نہين نفاذ میں کیا چیز آڑے آتی ہے ؟؟؟
آپ نے مذکورہ ضابطہ توبنادیا لیکن اس ضابطہ کے ایک گھنٹے بعد ہی اس کی دھجیاں اڑادی گئیں
حسرت ان غنچوں پر جو بن کھلے مرجھائے
ملاحظہ ہو یہ پوسٹ
http://www.kitabosunnat.com/forum/دیوبندی-154/طائفہ-دیوبندیہ-حیاتیہ-کا-منشور-8773/
بھائی جان شاید آپ غلط فہمی کا شکار ہوگئے ہیں ۔۔ ان الفاظ پر دوبارہ غور کریں۔ جزاک اللہ خیرا
’’مسالک، فرق، جماعتوں اور شخصیات کی تکفیر سے متعلقہ مضامین یا تھریڈ لگانے کی ہر گز اجازت نہیں ہے‘‘
اور جس پوسٹ کا آپ نے لنک دیا ہے وہاں تو شاہد بھائی نے کسی کی تکفیر نہیں کی ہوئی۔
 
تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
بھائی جان شاید آپ غلط فہمی کا شکار ہوگئے ہیں ۔۔ ان الفاظ پر دوبارہ غور کریں۔ جزاک اللہ خیرا

اور جس پوسٹ کا آپ نے لنک دیا ہے وہاں تو شاہد بھائی نے کسی کی تکفیر نہیں کی ہوئی۔
ایک لطیفہ یاد آیا
ایک صاحب اپنے دوست کے ساتھ اپنے گھر پر پہنچے تو جیسے ہی گلی میں داخل ہوئے تو کسی منچلے نے آوازیں کسنا شروع کیں " او چلغوزے ، او چلغوزے ، او چلغوزے "
ان صاحب کے دوست نے کہا " یہ تمہیں کیوں چلغوزہ کہ رہا ہے "
ان صاحب نے پریقین لہجےمیں جواب دیا وہ مجھے نہیں کہ رہا
دوست نے اس یقین کی وجہ پوچھی تو جواب ملا " مجھے تو لڑکے چھوارا کہتے ہیں"
آپ بھی اسی غلط فہمی کا شکار ہوئے ہیں
بھائی کیا جب کوئی کسی مسلک کو لفظ " کا فر " سے کافر کہا جائے تو کیا آپ پھر ہی حرکت میں آئیں گے اور ڈبل تکفیر کا الزام آئے تو کچھ ایکشن نہیں لیا جائے گا
مذکورہ پوسٹ میں شاہد نذیر نے دیوبندی مسلک کو شرک کی ترویج کرنے والا مسلک بتایا ہے اور شرک کی پرچار وہی کرتا ہے جو خود مشرک ہو ۔ ایسی فرقہ کوئی نہیں جو خود تو موحد ہو اور پرچار شرک کی کرے
نا سمجھ آنے والی تاویل ہے
شرک کی پرچار تو ڈبل مشرک ہونے کا الزام ہے یعنی خود بھی مشرک اور دوسروں کو بھی مشرک بنا رہے ہیں اور آپ کہ رہے ہیں کوئی تکفیر نہیں !!!!!
 
کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
بھائی کیا جب کوئی کسی مسلک کو لفظ " کا فر " سے کافر کہا جائے تو کیا آپ پھر ہی حرکت میں آئیں گے اور ڈبل تکفیر کا الزام آئے تو کچھ ایکشن نہیں لیا جائے گا

شرک کی پرچار تو ڈبل مشرک ہونے کا الزام ہے یعنی خود بھی مشرک اور دوسروں کو بھی مشرک بنا رہے ہیں اور آپ کہ رہے ہیں کوئی تکفیر نہیں !!!!!
بھائی جان

پہلی بات یہ ہے کہ یہ تھریڈ بحث ومباحثہ پر مشتمل نہیں ہے۔ اگر آپ کو اسی قاعدہ پر کوئی اعتراض ہے تو وہ اس تھریڈ میں پیش کریں۔ لیکن اگر باہر کی کسی پوسٹ کو اس قاعدہ سے منسلک کرنا چاہتے ہیں تو اس کےلیے شکایات وتجاویز فورم کا استعمال کریں۔

دوسری بات ہر کسی کا اپنا نقطہ نظر اور سوچ ہوتی ہے۔ اگر آپ کو شاہد بھائی کے ان الفاظ ’’ توحید کے نا م پر شرک کی ترویج ‘‘ اور ’’ سنت کے نام پر بدعت کا پرچار ‘‘ پر کوئی علمی اعتراض ہے تو اس تھریڈ کے بجائے باقی فورم پر کہیں پیش کریں اور شاہد بھائی سے اس کا جواب مانگیں۔کہ کیسے دیوبندیوں پر آپ نے اس بات کا اطلاق کیا ہے۔

تیسری بات شاہد بھائی نے توحید کے نام پر شرک کی ترویج اور سنت کے نام پر بدعت کا پرچار الفاظ لکھے ہیں اور آپ نے ان الفاظ کو بدل کر شرک کا پرچار کہہ کر باقی منسلک باتیں کی ہیں۔

چوتھی بات آپ نے یہاں پر شرک کے مرتکب اور شرک کے مدعی دونوں کو کافروں کی لسٹ میں کھڑا کیا ہے۔ اور آپ کی اس پوسٹ سے واضح ہورہا ہے کہ جو لوگ خود شرک میں مبتلا ہوں یا وہ شرک کے داعی ہوں دونوں کافر ہیں۔ کیا آپ اپنے اس بیان سے متفق ہیں ؟

پانچویں بات یہ تھریڈ قاعدہ، قاعدہ کی وضاحت اور قاعدہ پر اعتراض وغیرہ کے سلسلے میں بنایا گیا ہے۔ اس لیے آئندہ ہر وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی جائے گی جو ان باتوں کے خلاف ہوگی۔ اضافی باتوں کےلیے نیا تھریڈ قائم کرلیا جائے۔ شکریہ
 
Top