• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعلانات فورم قواعد وضوابط میں ایک اہم شق کا اضافہ

شمولیت
اگست 04، 2012
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
0
جزاکم اللہ خیرا

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کچھ عرصہ سے اہل تکفیر کے کچھ اصحاب خاص طور پر محدث فورم کو یرغمال بنانے کی کوشش میں ہیں۔ مضامین در مضامین کے علاوہ کتابچوں کے کتابچے بھی آئے دن کاپی پیسٹ ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ اگر فریق مخالف ایسی پوسٹس پر سوال وجواب یا بحث ومباحثہ کا سلسلہ شروع کردیں تو دلائل سے مکالمہ کے بجائے طنز و تشنیع تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔ لہذا انتظامیہ نے ضروری سمجھا کہ محدث فورم پر مسالک، فرق، جماعتیں، مسلم حکومتیں اور شخصیات کی تکفیر سے متعلقہ مضامین اور تھریڈز وغیرہ لگانے پر سخت پابندی عائد ہونی چاہیے اس بارے محدث فورم قواعد وضوابط میں کچھ یوں اضافہ کیا گیا ہے۔

نمبر17



اس قاعدہ کی روشنی میں تمام وہ پوسٹ جو تکفیر کے قبیل سے ہونگی اور جن پر بحث ومباحثہ نہیں کیا گیا ہو گا فورم سے ڈیلیٹ کردی جائیں گی۔ ہاں کسی بھائی کو اگر اس کی ڈیلیٹ پوسٹ کا مواد چاہیے ہو تو وہ انتظامیہ کے کسی فرد سے رابطہ کر سکتا ہے۔

نوٹ:
اس قانون کے مطالعہ کے بعد بھی اگر کسی یوزر نے اپنی روش پر اصرار کا اظہار کیا تو ایک تو اس کی پوسٹ بتائے بغیر موڈریٹ کردی جائے گی اور دوسرا بار بار کی ایسی روش پر مستقل بین بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس لیے تمام احباب سے گزارش ہے کہ ہمارے ساتھ اس معاملے میں خصوصی تعاون فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء
جزاکم اللہ خیر ۔ حقیقتا اہل توحید کا پلیٹ فارم منحرف نظریات کی ترویج کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہئے ۔ عمر رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے َ لستُ بالخِبِّ ، و لا الخِبُّ يخدعُني ۔ قرآن مجید میں بھی اللہ تعالیٰ نے نیکی کے کاموں مین تعاون کی ترغیب دی ہے اور برائی کے کاموں میں تعاون سے منع فرمایا ہے ۔ نیز ایسی پوسٹ کی اشاعت سے بھی احتراز کرنا چاہئے کہ جس میں محض جماعتی اور تنظیمی سطح پر طعن وتنقید کی جاتی ہو ۔ حدث عن الخیر لینتشر
 

عبداللہ

مبتدی
شمولیت
جنوری 13، 2013
پیغامات
2
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
0
اسلام علیکم مجے نئ پوسٹ کا ظریقہ بتائیں میں ١ الگ موضوع پر بات کرنا چاہتا ہوں براہ کرم میری رھنمائ فرما ئیں

اسلام علیکم مجے نئ پوسٹ کا ظریقہ بتائیں میں ١ الگ موضوع پر بات کرنا چاہتا ہوں براہ کرم میری رھنمائ فرما ئیں
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اسلام علیکم مجے نئ پوسٹ کا ظریقہ بتائیں میں ١ الگ موضوع پر بات کرنا چاہتا ہوں براہ کرم میری رھنمائ فرما ئیں
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم بھائی آپ محدث فورم کے جس بھی ذمرہ میں نیا تھریڈ قائم کرنا چاہتے ہیں، اس کو کھولیں اور اِسی ذمرہ کے شروع میں بلیو کلر کے باکس میں لکھا ہوگا ’’ نیا موضوع شروع کریں ‘‘ پہ کلک کردیں، کھلنے والے صفحہ پر دو ایڈیٹر ہونگے، ایک عنوان شامل کرنے کےلیے اور دوسرا اُس عنوان کے تحت ٹیکسٹ شامل کرنے کےلیے۔ آپ یہ دونوں فِل کرکے ٹیکسٹ ایڈیٹر کےنیچے باکس میں لکھے الفاظ ’’ نیا موضوع شروع کریں ‘‘ پہ کلک کردیں۔ جس ذمرہ کو آپ نے سلیکٹ کیا ہوگا اسی میں آپ کا یہ تھریڈ شامل ہوجائے گا۔
کوئی مشکل ہو تو بتائیے گا۔ باتصویر سمجھا دیا جائے گا۔ ان شاء اللہ
 

باربروسا

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
311
ری ایکشن اسکور
1,078
پوائنٹ
106
دوسروں کو تکفیری قرار خارجی قرار دینے پر بھی کوئی قانون بننا چاہیے . تبھی انصاف ہو گا!!

یہ بھی عین اسی کا الٹ دوسری انتہا ہےجس کی بابت قانون ہذا بنایا گیا ہے !

امید ہے غور کیا جائے گا .

والسلام
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
Top