• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز فيس بک کا بائیکاٹ

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
چند دن پہلے واٹس اپ پر کسی ہندوستانی ساتھی کی ویڈیو آئی تھی ۔
جس میں بتایا گیا تھا کہ فیس بک کا مالک ایک یہودی شخص ہے اور اسرائیل کا رہنے والا ہے ۔ باوجود اس کے کہ فیس بک کو بہت سارے مسلمان استعمال کرتے ہیں ، اس کے یہودی مالک نے اسرائیل کے ظلم کے خلاف ، اور فلسطینی مظلوموں کی حمایت میں ایک لفظ بھی نہیں بولا ۔
ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ فیس بک کو چند دن کے لیے ’’ معطل ‘‘ (ڈی ایکٹو) کرکے ، وجہ تعطیل :
’’ پروٹسٹ اگینسٹ اسرائیل ‘‘ (PROTEST AGAINST ISRAEL)
بیان کرکے ہم یہودیوں کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کرسکتے ہیں اور اگر یہ بائیکاٹ فیس بک استعمال کرنے والے مسلمانوں کی طرف سے 20 فیصد بھی کامیاب ہو جائے تو اسرائیل کو بہت بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے ۔
’’ شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا ۔۔۔۔۔ اپنے حصے کی شمع ہی جلاتے جاتے ‘‘ کے مصداق میں ، میرے بھائی ، بعض رشتہ دار ، دوست اس تجویز پر الحمد للہ عمل کر چکے ہیں ۔

کوشش کرتا ہوں ویڈیو کسی جگہ اپ لوڈ کرکے اس کا لنک یہاں دے دوں ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ!
ابتسامہ۔جی ماشاء اللہ کوشش تو اچھی ہے ۔ مگر اس طرح کرنے لگے تو سمجھیں کہ یہ " ایک لمبی لڑی" بڑی دور تک جائیگی۔میڈیا بند کر دیں ، فونز استعمال کرنا چھوڑ دیں۔وغیرہ وغیرہ
کیونکہ دراصل یہ سب مسئلے کا عارضی حل ہے!
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
یہ بلکل ویسا ہی معاملہ ہے کہ جیسے ووٹ پر مسلمان دو طرح کی رائے رکھتے ہیں کہ یا تو کرپٹ حکومت کو ووٹ ہی نہ دیں یا ووٹ کے ذرائع کے استعمال سے مفید کام کیئے جائیں۔
فیس بک استعمال کرنے والوں کی اکثریت سوئی ہوئی عوام پر مشتمل ہے ، اور تعداد اتنی زیادہ ہے کہ چند ایک کی خاموشی یا بائیکاٹ انھیں کوئی فرق نہیں دیتا۔ہمارے فورم استعمال سے بھی کہیں نہ کہیں یہودیوں کو ہی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔لیکن اس سے فورم نہیں چھوڑا جاتا۔بلکہ اس پلیٹ فارم سے اپنے نیک مقاصد پورے کیئے جاتے ہیں۔
اس سے بہتر ہے کہ ہم اصلاحی عمل میں آگے بڑھیں ، غزہ پر تو ہر مسلمان جماعت ، قوم ، اور نسل کے لوگ اکھٹے ہیں ، ان کو ساتھ شامل کریں اور تمام ایسے صاحب اقتدار ، علماء ، میڈیا ، لکھاری ، منتظمین اخبارات ودیگر کو جھنجھوڑیں تاکہ یہ معاملہ خاموشی کی نظر ہونے سے بچ جائے!!
پاکستان میں نہ سہی مگر عرب اور یورپ سائیڈ پر عوام کی تنقید خاصی ناگوار سمجھی جاتی ہے اور حکومت کو مجبورا ردعمل بھی کرنا پڑتا ہے۔چاہے کچھ بھی !!!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ف ب سے آگاہی و شناسائی سے قبل یہی سوچ تھی۔۔
مگر یہاں ملحدین،مشرک اس اس طریقے و ذریعے سے اسلام مخالف سرگرمیوں میں مشغول ہیں کہ الامان۔۔اگر ہم کام نہیں کرتے تو ہماری عام عوام انہیں کے ہتھکنڈوں کا شکار ہو جائے گی کیونکہ ف ب ہم نے چھوڑی ہے،انہوں نے نہیں۔جب تلک اہل توحید ف ب پر نہیں تھے،یہی صورت حال تھی۔۔اب خاصا افاقہ ہے۔الحمدللہ!
اب ان کے لیے میدان خالی کرنا ۔۔اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارنے کے مترادف ہو گا!!
دوسری بات کہ اپنا سوشل نیٹ ورک بنایا جائے۔۔لیکن اسے استعمال کرے گا کون؟؟کچھ عرصہ قبل "امہ لینڈ" نامی ف ب کاپی ،فارم پر رضا میاں بھائی نے پوسٹ کی تھی۔۔اراکین نے اکاؤنٹ بھی بنائے تھے۔۔لیکن اس پر کام کس نے کیا ہے اور تاحال کر رہا ہے؟؟یہ کون بتائے گا؟؟پھر معاملہ مسلم حکمرانون کے سر نکلتا ہے!!ہم اسرائیل کا خاتمہ بھی چاہتے ہیں اور خود سے کوئی کام بھی نہیں کرتے
اس سلسلے میں دو کام کیے جا سکتے ہیں:
1)ف ب پر صرف اور صرف مفیددینی کام کیا جائے۔۔بے جا بحث عام جگہوں پر بھی کی جاسکتی ہے۔ہم کفار کو دہرا فائدہ پہنچاتے ہیں۔۔آپس میں بلا وجہ لڑ کر اپنی قوت کا خاتمہ اور وہ بھی ان کو پیسے دے کر۔۔ہم کتنے عقل مند ہیں!!
اپنی تصاویر،کھانا پینا،سیر سپاٹے،ارد گرد کی باتیں ختم کر دیں۔۔ف ب پر "پیمنٹ پر کلک" ہوتی ہے یعنی ہر کلک کے پیسے مالکان کو ملتے ہیں۔۔جتنا کم استعمال کریں گے،اتنا بہتر ہے!!
2)کسی مخصوص دن کا بائیکاٹ کر سکیں ۔۔اکھٹے ہو کر تو بہت بہتر۔۔اس سے ایک تاثر جاتا ہے!!
میں نمبر 1 پر اپنے آپ کو آمادہ باعمل پاتی ہوں۔۔اللہ سبحانہ وتعالٰی مجھے اس پر استقامت دے۔آمین
ویسے ہماری قوم کی حالت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پراکسی سے یوٹیوب کھول کر فضول کلپس دیکھے جائیں اور صبح "حرمتِ رسول ﷺ پر جان بھی قربان ہے"

مزید قابل عمل تجویزات کا انتظار رہے گا!!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اوپر ویڈیو میں جو تجویز بیان کی گئی ہے اس میں مستقل فیس بک کو بند کرنے کا نہیں کہا گیا بلکہ ایک محدود مدت کے لیے مثلا 20 دن یا ایک مہینہ ، اس کے بعد پھر اس کو فعال کیا جاسکتا ہے ۔
فائدہ اس کا یہ ہوگا کہ ہمارا یہ احتجاج
(PROTEST AGAINST ISRAEL)
فیس بک مالکان تک پہنچے گا ۔
ویسے بہتر ہے کہ ایک دفعہ مکمل ویڈیو دیکھ لی جائے ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
بل گیٹس نے اسرائیل کو سیکیورٹی آلات فراہم کرنے والی کمپنی سے سرمایہ نکال لیا
04 اگست 2014 (20:09)۔۔۔۔۔۔
۔۔
نیو یارک (نیوز ڈیسک ) دنیا کے امیر ترین شخص امریکی ارب پتی بل گیٹس نے اسرائیل کو سیکیورٹی آلات اور خدمات فراہم کرنے والی بر طانوی کمپنی سے اپنی بھاری سر مایہ کاری نکال لی ہے ۔” G4S“نامی کمپنی کا شمار دنیا کی چند بہت بڑ ی کمپنیوں میں سے ہوتا ہے ۔اس کی مالیت اربوں ڈالر میں ہے اور دنیا بھر میں اس کے ملازمین کی تعداد چھ لاکھ سے زائد ہے ۔ یہ کمپنی غزہ میں قائم کی گئی اسرائیلی جیلوں اور چیک پوسٹوں کو سیکیورٹی خدمات فراہم کرتی ہے جیسا کہ اوخر ، کیٹزیوٹ اور میگیڈو کی غیر قانونی جیلیں جہاں فلسطینیو ں کو بغیر کسی عدالتی کارروائی کے رکھا جاتا ہے ۔ فلسطینی این جی او ”ادا میر “ نے کئی دوسری مقامی اور بین الاقوامی تنظیمو ں کے ساتھ مل کر بل گیٹس سے اپیل کی تھی کہ وہ برطانوی کمپنی سے اپنی سرمایہ کاری نکال لیں جو تقریبا 17کروڑ ڈالر یا تقریبا 17ارب پاکستانی روپے تھی ۔ ”وار آن وانٹ “ نامی این جی او سے تعلق رکھنے والے رفیف زادہ کا کہنا ہے کہ بل گیٹس کا فیصلہ خوش آئند ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک بیان بھی جاری کریں جس میں بتایا جائے کہ اسرائیلی قبضے سے منافع کمانیوالی کمپنیوں کے ساتھ کوئی کاروبار نہیں کیا جائے گا ۔

http://dailypakistan.com.pk/international/04-Aug-2014/129162
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
ویڈیو بہت اچھی ہے۔۔اس میں بیان کردہ احتجاج کا طریقہ خاصا موثر ہے۔۔بہت بہتر ہے کہ ویڈیو ایک دفعہ دیکھ لی جائے۔۔ف ب اکاؤنٹ میرا ذاتی تو نہیں۔۔لہذا اسے ڈی ایکٹیویٹ کروانا میرے بس کی بات نہیں الا یہ کہ دوسرے بھی اس بات کا عہد کریں۔۔بہرحال جو کوشش میں کر سکتی ہوں وہ صرف یہ ہے کہ آئیندہ کم از کم بیس دن ف ب نہ کھولوں۔امید ہے کہ میں زندہ رہ سکوں گی!!
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
میرا تو شروع سے فیس بک اکاؤنٹ نہیں۔۔۔تاہم جن اراکین کا ہے ، وہ حصہ لے سکتے ہیں!
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
5 اگست سے 30 اگست۔۔۔اور میں ابھی زندہ ہوں!!
ان پچیس دنوں میں چند مرتبہ روابط کی غرض سے ف ب اتنا وقت استعمال کی جتنا شاید ایک دن میں کی جاتی تھی۔۔۔اللھم ارحم علٰی حالنا۔۔اب بھی میرا یہی ارادہ ہے کہ صرف مفید کاموں کے لیے ہی اسے استعمال میں لایا جائے نا کہ وقت گزاری اورباہمی بے فائدہ و بے مقصد لڑائی جھگڑے پڑھنے ،دیکھنے کے لیے۔اللہ سبحانہ وتعالٰی اس معاملےمیں میری مدد فرمائیں۔آمین
 
Top