• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز فيس بک کا بائیکاٹ

شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
95
پوائنٹ
64
اس پوسٹ کو دیکھ کر مجھے یاد آرہا ہے کہ محدث فورم کا آغاز کیسے ہوا۔۔۔!

یہ تب کی بات ہے جب کہ فیس بک پر سب سے پہلے ڈنمارک کی طرف سے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکوں پر ایک مقابلہ رکھوایا گیا۔ میں اور کچھ ساتھی فیس بک ویسے ہی استعمال کرتے تھے جیساکہ عام طور اسے ایک سوشل نیٹ ورک کے طور پر کیا جاتا ہے۔
جیسے ہی ہمیں اسکا پتا چلا ہم نے فیس بک کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے سب اکاؤنٹس بند کردیے۔ اسی دوران میری ایک دن استاد محترم ڈاکٹر حافظ انس نضر سے ملاقات ہوئ اور وہ اسوقت فیس بک کھولے دیکھ رہے تھے۔ تو میں نے انکو بھی وہی تجویز پیش کی کہ اسکو بند کردیا جائے۔ تو اس پر انہوں نے مجھ سے اختلاف کیا اور کہا کہ بیٹا ہمیں ایک مثبت پہلو پر عمل کرنا چاہیے اور وہ یہ کہ ہم اسکو بجائے اپنی ذات کے استعمال کرنے کہ اسلام کے لیے استعمال کریں۔ ان لوگوں نے اسکو اسلام کو کمزور کرنے کا ذریعہ بنایا کیونہ ہم اسی کو اسکی نشرو اشاعت کے لیے استعمال کریں۔ میں نے اتفاق کیا اور میں نے اور دوسرے ساتھیوں نے ایک بار پھر اسکو استعمال کرنا شروع کردیا، پر اس بار کسی اور ارادے سے۔
تفصیلات بتانے کا دل تو بہت چاہتا ہے کہ ہم نے اسکے لیے کیا کیا جد وجہد کیں لیکن مختصر وقت میں یہی بات کافی ہے کہ ہم نے فیس بک پر ایک گروپ بنایا جس کا نام ’اسلامک برادرز’ رکھا اور اس میں کام شروع کردیا۔ آہستہ آہستہ اللہ نے ہمیں اسمیں کامیابی عطا فرمائ اور کئ لوگوں کی اس گروپ کے ذریعہ اصلاح ہوئ۔ یہ گروپ ابھی تک الحمد للہ چل رہا ہے۔ ہمیں اللہ نے اس گروپ کے ذریعہ کئ بڑے جذبے والے بھائ ملا دیے جو کہ نہ صرف ہمارے ساتھ مالی طور پر شریک ہوئے بلکہ وقت بھی دیتے رہے۔
فیس بک کی کچھ رسٹریکشنز کی وجہ سے ہم نے سوچنا شروع کیا کہ کام کو اور بڑھایا جائے اور ایک اپنی ویب سائٹ بنائ جائ۔ اللہ نے یہاں پر بھی مدد کی اور ہمیں کئ ایسے بھائ مل گئے جو اس فیلڈ کے ماہر تھے مثلا شاکر بھائ وغیرہ۔ انہوں نے اس کام کو ہاتھوں ہاتھ لیا اور محدث لائبریری کا آغاز ہوا۔ اس کے ساتھ تھوڑی ہی دیر بعد محدث فورم کی طرف بھی استاد محترم اور ساتھیوں کی توجہ گئ اور انہوں نے وہی فیس بک گروپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے فورم کا آغاز کیا۔ الحمد للہ آج اس سے اور محدث لائبریری سے جو لوگوں کو فیض حاصل ہورہا ہے اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔
اسکے ساتھ پھر محدث فتوی کا بھی آغاز ہوا۔ اور پچھلے ہی دنوں رمضان میں حدیث کی ویب سائٹ بھی لانچ کردی گئ اللہ کے فضل وکرم سے۔
یہ کام الحمد للہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ یہاں یہ بات بتانا مقصود ہے کہ ایک مثبت پہلو سے بعض اوقات اللہ تعالی بہت بڑے نتائج دکھا دیتے ہیں۔

اللہ تعالی ان تمام کاوشوں کو قبول کرے اور اسکو ہم تمام کے لیے ایک صدقہ جاریہ بنائے اور اسکو اور بھی ترقی عطافرمائے۔ آمین!
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
آمین یا رب۔۔۔ماشاء اللہ بہت اچھی کاوش اور نیک کام کی نیت سے اللہ تعالی نے آج اتنا خوبصورت دینی پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔
اللہ تعالی سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین
 
Top