• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فہم توحید

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,869
پوائنٹ
157
امت میں رائج بعض بدعات:

1:میلاد مصطفیﷺاور بعض دیگر ہستیوں کی پیدائش پر محافل کا انعقاد
2:شب معراج کی آمد پر مجالس منعقد کرنا۔
3:پندرہ شعبان کی رات خصوصی محفلیں بپا کرنا
4:مختلف مقامات و آثار اور زندہ و فوت شدہ ہستیوں سے تبرک لینا۔
5:اجتماعی ذکر کرنا
6:مختلف تقریبات کے موقع پراور فوت شدگان کی روحوں کے لیے سورہ فاتحہ پڑھنا۔
7:رجب کو عمرہ اور بعض مخصوص عبادات کے لیے خاص کر لینا۔
8:بلند آواز سے نماز کی نیت کرنا۔
9:مختلف ہستیوں کی ’’جاہ‘‘اور’’حق‘‘سے وسیلہ پکڑنا۔
بدعت کی پہچان کے لیے چند مفید کتب:

۱:التحذیر من البدع،(الشیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ)
۲:السنن و المبتدعات،(الشیخ محمد عبدالسلام القشیری رحمہ اللہ
۳:البدع و المحدثات ومالااصل لہ۔(حمود المطر)
۴:الابداع فی مضار الابتداع،(الشیخ علی محفوظ)
۵:البدع الحولیۃ،(الشیخ عبداللہ التویجری)

ارود زبان میں بدعت کی مذمت میں’’رد بدعات‘‘از حافظ عبداللہ صاحب روپڑی رحمہ اللہ اور ’’بدعت کی حقیقت‘‘از شمیم السلفی عمدہ کتب ہیں۔مترجم
فائدہ:
رسول اکرمﷺکی متابعت اس وقت تک ممکن نہیں،جب تک انسان کا عمل چھ امور میں شریعت محمدیہﷺسے مواقفت نہ رکھتا ہو،وہ یہ ہیں
 

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,869
پوائنٹ
157
متابعت رسول اللہﷺکے منافی امور:

1:
شرط متابعت:سبب
مخالفت کی مثال:بارش کے برسنے پر دو رکعات نماز پڑھنا۔
۲:
شرط متابعت:جنس
مخالفت کی مثال:صدقہ فطر میں نقدی ادا کرنا۔
(یہ مسئلہ اہل علم کے مابین مختلف فیہ ہے کہ صدقہ فطر میں نقدی ادا کی جاسکتی ہےیا نہیں؟علما کا ایک گروہ بعض قوی دلائل کے پیش نظر اس کے جواز کا قائل ہے،بنابریں اسے بدعت قرار دینا محل نظر ہے،اس کی درست مثال یہ ہوسکتی ہےکہ نماز کی قضا میں بجائے نماز پڑھنے کے صدقہ کر دیا جائے۔واللہ اعلم(مترجم))
۳:
شرط متابعت:مقدار
مخالفت کی مثال:جان بوجھ کر مغرب کی چار رکعات پڑھنا۔
۴:
شرط متابعت:کیفیت
مخالفت کی مثال:وضو کی ابتداء پاؤں سے اور اختتام چہرے پر کرنا۔
۵:
شرط متابعت:وقت
مخالفت کی مثال:رمضان میں قربانی کرنا
۶:
شرط متابعت:جگہ
مخالفت کی مثال:صحراوں،بیابانوں اور جنگلوں میں اعتکاف کرنا
 

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,869
پوائنٹ
157
توحید کی دعوت

دعوت الی اللہ وہ عمل ہےجو انتہائی بلند مرتبہ اور عظیم فضیلت کا حامل ہے۔یہی انبیاء و رسل علیہم السلام کا فرض منصبی اور اولیاء و صالحین کا مشن ہے۔
اللہ تبارک و تعالیٰ کا ارشاد ہے:
اُدْعُ اِلٰى سَبِيْلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَ الْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَ جَادِلْهُمْ بِالَّتِيْ هِيَ اَحْسَنُ(النحل:۱۲۵)
’’(اے رسول معظمﷺ)آپ اپنے رب کی راہ کی طرف حکمت اور عمدہ نصیحت کے ساتھ بلائیےاور ان سے بحث بھی ایسے انداز سے کیجیے جو نہایت حسین ہو‘‘
نیز اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:
قُلْ هٰذِهٖ سَبِيْلِيْۤ اَدْعُوْۤا اِلَى اللّٰهِ عَلٰى بَصِيْرَةٍ اَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِيْ(یوسف:۱۰۸)
’’آپﷺفرما دیجیے میری راہ یہی ہے،میں اور میرے متبعین اللہ کی طرف بلا رہے ہیں پورے یقین اور اعتماد کے ساتھ‘‘
رسول اللہﷺکا فرمان ذی ذیشان ہے:
فَوَاللَّهِ لَأَنْ يَهْدِيَ اللَّهُ بِكَ رَجُلًا وَاحِدًا خَيْرٌ لَكَ مِنْ أَنْ يَكُونَ لَكَ حُمْرُ النَّعَمِ(صحیح البخاری،کتاب خصائل اصحاب النبیﷺباب مناقب علی ابن ابی طالب،ح:۳۷۰۱،وصحیح مسلم،کتاب فضائل صحابہ،باب من فضائل علی بن ابی طالب،ح:۲۴۰۶)
’’اللہ کی قسم اگر اللہ تیری وجہ سے کسی ایک آدمی کو بھی ہدایت دےدےتو یہ تیرے لیے سرخ اونٹوں سے زیادہ بہتر ہے‘‘
نیز آپﷺنے فرمایا:
مَنْ دَعَا إِلَى هُدًى كَانَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ مِثْلُ أُجُورِ مَنْ تَبِعَهُ، لَا يَنْقُصُ ذَلِكَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا(صحیح مسلم،کتاب العلم،ح:۲۶۷۴)
’’جس نے کسی کوہدایت کی طرف دعوت دی تو اس کے لیےاتنا ہی اجر ہےجتنا اس نیکی کی پیروی کرنے والےکے لیے اور ان کی ثواب میں سے کچھ بھی کمی نہ کی جائے گی‘‘
سب سے پہلے توحید ہی کی دعوت دی جائے گی:

سب سے بنیادی اور اولین شے جس کا سیکھنا،سمجھنا اوراپنانا لازم ہےوہ عقیدہ توحید ہےاورسب سے پہلے اسی کی طرف بلایا جاتا ہے
اس کی دلیل نبی کریمﷺکا وہ ارشاد ہےجو آپﷺنے معاذبن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن روانہ کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ:
فَلْیَکُنْ اَوَّلَ مَا تَدْعُوْھُمْ اِلَیْہِ شَھَادَۃُ اَنْ لَا اِلَہ اِلَّا اللَّہُ(وفی روایۃ)اِلٰی اَنْ یُّوَحِّدُو اللَّہ(صحیح البخاری،کتاب الزکوۃ،باب لا توخذ کرائم اموال الناس فی الصدقۃ،ح:۱۴۵۸،وصحیح مسلم،کتاب الایمان،ح:۱۹)
’’تم انہیں سب سے پہلے اس بات کی گواہی کی طرف دعوت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی مستحق عبادت نہیں،دوسری روایت میں ہےکہ سب سے پہلے اللہ کی توحید کے اقرار کی دعوت دینا‘‘
دعوت توحید کے وسائل و ذرائع:
ذیل میں ان ذرائع کا تذکرہ کیا جارہا ہےجو ہر فرد کے لیے موزوں ہیں اور ان میں کچھ زیادہ مشکل اور مشقت بھی نہیں:
1:توحید کی دعوت پر مبنی کتب و رسائل شائع کروا کر انہیں عوام الناس میں تقسیم کیا جائے۔
2:اہل ثروت اور تاجر حضرات سےکتب توحید و عقیدہ کی طباعت اور نشر واشاعت میں معاونت کی اپیل کی جائے۔
3:عقیدہ تو حید کی دعوت اور تشریح و توضیح پر مشتمل کیسٹیں لوگوں تک پہنچائی جائیں۔
4:جو افراد بیان و تقریر کی صلاحیت رکھتے ہیں،وہ توحید کے موضوع پر دروس اور لیکچرز دیں اور جن کے پاس انتظام و انصرام کا تجربہ ہے وہ اہل علم اور داعیان دین سے وقت لے کر دعوت توحید کے لیے پروگرامز کا انعقاد کریں۔
5:اہل خانہ اور بچوں کے لیے گھر میں اصول توحید اور کتب عقیدہ کی تعلیم و تدریس کا اہتمام کیا جائے اور ان کی ترغیب و تشویق کے لیے انعامات و عطیات مقرر کئے جائیں۔
 

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,869
پوائنٹ
157
توحید اور عقیدہ کی اہم کتابیں

یہ توحید اور عقیدہ کی کتب پر مشتمل ایک مفید فہرست ہے۔میری اپنے مسلمان بھائی کو نصیحت ہےکہ وہ ان کتابوں کو حاصل کر کے ان کا مطالعہ کرے،تا کہ اس کی دینی بصیرت میں اضافہ ہو،وہ راہ نجات کو پہچان سکے اور فلاح و کامیابی کے اس راستےکی معرفت حاصل کر سکےجس پر چلنے والا کامیاب و کامران ٹھہرتا ہےاور اس سے اعراض و بے التفاتی برتنے والا نا کام و نامراد ہوجاتا ہے۔
معزز بھائی،یہاں یہ بات بھی آپ کے علم میں ہونی چاہیےکہ توحید کا علم حاصل کرنا اور عقیدہ کو سیکھنا دین کی فقہ یعنی فہم و بصیرت کے باب میں سب سے عظیم شے ہے۔
اس لیے کہ بعض اہل علم نے فقہ کو دو قسموں میں بانٹا ہے:
1:فقہ اکبر
اس سے مراد وہ توحید اور عقیدہ کے مسائل مراد لیتے ہیں۔
2:فقہ اصغر
اس سے ان کی مراد عبادات و معاملات کے احکام کا علم و فہم ہوتا ہے۔
اب آپ کتابوں کے عنوانات ملاحظہ فرمائیے
۱:الاصول الثلاثہ
۲:القواعد الاربع
۳:کشف الشبھات
۴:کتاب التوحید
یہ ساری کتابیں مجد ددین و ملت محمد بن عبدالوہاب کی تالیف کردہ ہیں(ان سب کا اردو ترجمہ شائع ہو چکا ہے)
۵:مجموعۃ التوحید النجدیۃ
۶:فتح المجید شرح کتاب التوحید الشیخ عبدالرحمن بن حسن رحمہ اللہ(اردو ترجمہ،بنام’’ھدایۃ المستفید‘‘الشیخ عطا اللہ ثاقب)
۷:تیسیر العزیز الحمید شرح کتاب التوحید الشیخ سلیمان بن عبداللہ(ترجمہ و تلخیص بنام’’توحید الہٰ العالمین‘‘مولانا عبداللہ ناصر رحمانی)
۸:معارج القبول(الشیخ حافظ الحکمی رحمہ اللہ)
۹:اعلام السنۃ المنشورۃ(الشیخ حافظ الحکمی رحمہ اللہ)
۱۰:القول المفید علیٰ کتاب التوحید(الشیخ محمد بن صالح العثیمین)
۱۱:کتاب التوحید(الشیخ صالح الفوزان)
۱۲:الارشاد الیٰ صحیح الا عتقاد(الشیخ صالح الفوزان)
۱۳:العقیدۃ الواسطیۃ،شیخ الاسلام امام بن تیمیہ مع شرح از علامہ خلیل ہراس،اردو ترجمہ بنام ’’عقیدہ اہل سنت و الجماعت،الشیخ صادق خلیل رحمہ اللہ)
۱۴:شرح العقیدۃ الواسطیۃ( الشیخ محمد العثیمین رحمہ اللہ)
۱۵:شرح العقیدۃ الواسطیۃ( الشیخ صالح الفوزان)
۱۶:القواعد المثلیٰ فی صفات اللہ و اسمائہ الحسنیٰ(الشیخ محمد صالح العثیمین)،اردو ترجمہ بنام’’توحید اسماء وصفات‘‘الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ۔
۱۷:العقیدۃ الطحاویۃ اور اس کی شرح جو ابن ابی العز الحنفی رحمہ اللہ کی تحریر کردہ ہے۔(ترجمہ بنام’’اسلامی عقائد‘‘الشیخ صادق خلیل رحمہ اللہ)
علاوہ ازیں درج ذیل عظیم علماء کی کتابیں اور فتاوی پڑھنے کا خاص اہتمام کرناچاہیے۔
1:شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
2:امام ابن القیم رحمہ اللہ
3:تلمیذ شیخ الاسلام رحمہ اللہ۔
4:شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ اور ان کی اولاد و احفاد میں سے ائمہ دعوت۔
5:الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ۔
6:الشیخ عبداللہ الجبرین رحمہ اللہ۔
7:الشیخ صالح الفوزان۔
ان کے علاوہ بھی جو اہل علم توحید اور صحیح عقیدے کے حوالے سے معروف ہیں ان کی تحریروں کا مطالعہ کرتے رہنا چاہیے۔
 

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,869
پوائنٹ
157
خاتمہ

اس رسالے کے اختتام پر میں اللہ تعالیٰ کی جناب میں ہدیہ ثناوتشکر پیش کرتا ہوں کہ اس نے اپنے فضل وکرم سے اسےآسان اور عام فہم انداز میں پیش کرنے کی توفیق مرحمت فرمائی۔
مجھے امید ہےکہ یہ رسالہ عقیدہ توحیدکی تشریح و توضیح میں ممدومعاون ثابت ہوگااور اس سے توحید کے احکام و مسائل کی تقریب و تسہیل میں مدد ملے گی۔میں رب ذوالجلال والاکرام کے حضور دعا گو ہوں کہ تمام احباب کو جزائے خیر اور عظیم اجروثواب سے نوازےجنہوں نے اس رسالے کی نشرواشاعت میں حصہ لیا۔
وصلی اللہ علی نبینا محمد و علی آلہ و صحبہ اجمعین۔
عبداللہ بن احمد الحویل

تائید وتصدیق

زیر نظر کتاب کے بارے میں حضرت علامہ عبدالرحمن صاحب اشرفی زید مجدہم(نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ)کی رائے گرامی جاننے کے لیے جب اس کامسودہ حضرت اقدس کی خدمتِ عالیہ میں پیش کیا گیاتو آنجناب نے محترم حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ کی تقریظ کی بھرپور تصدیق کرتے ہوئےاس کے آخر میں اپنے دست مبارک سے درج ذیل الفاظ مع دستخطوں کے زیب قرطاس فرمائے
’’میں اس کی تائید کرتا ہوں‘‘
علامہ عبدالرحمن اشرفی
 

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,869
پوائنٹ
157
الحمد للہ
اللہ کے فضل و کرم سے’’فہم توحید‘‘کتاب مکمل یونی کوڈ میں کنورٹ ہوچکی ہے۔
اللہ میری اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور میری خطاؤں کو معاف فرمائے،اللہ میری اس کوشش کو ریاکاری کی آلائش سے پاک فرمائے۔آمین
 
Top