• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فہم سلف اپنانے کا عملی طریقہ ۔ اہلسنت کا منہج تعامل

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
فہم سلف اپنانے کا عملی طریقہ
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

﴿ يَرْفَعِ اللہُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ۝۰ۙ وَالَّذِيْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ دَرَجٰتٍ۝۰ۭ وَاللہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ۝۱۱ ﴾(المجادلۃ: ۱۱)
جو لوگ تم میں سے ایمان لائے اور جن کو علم ملا اللہ ان لوگوں کے درجات بلند کرے گا اور اللہ کو تمہارے کاموں کی جو تم کرتے ہو خبر ہے ۔

اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے دین اور شریعت کے عالم کو عظمت اور شرف عطا کیا ہے جب کہ علم نہ رکھنے والوں کو یہ عظمت اور شرف حاصل نہیں ۔

نافع بن عبدالحارث نے عسفان میںسیدنا عمر؄ سے ملاقات کی جن کو عمر؄ نے مکہ پر امیر مقرر کیا ہوا تھا تو سیدنا عمر؄ نے پوچھا کہ تم نے وادی والوں پر کس کو امیر بنایا؟ انہوں نے کہا ابن ابزیٰ کو سیدنا عمر؄ نے پوچھا ابن ابزیٰ کون ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ہمارے آزاد کردہ غلاموں میں سے ا یک آزاد کردہ غلام ہے سیدنا عمر ؄نے کہا کہ تم نے غلام کو ان پر امیر بنایا ہے انہوں نے کہا کہ وہ کتاب اللہ کے قاری ہیں اور ترکہ(علم وراثت) کوخوب بانٹنا جانتے ہیں سیدنا عمر نے کہا کہ سنو تمہارے نبی ﷺ نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کتاب کے سبب سے کچھ لوگوں کو بلند کرے گا اور کچھ کو گرا دے گا(مسلم)

طائفہ منصورہ کے علماء کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :''عالم کی عابد پر فضیلت ایسی ہے جیسے چاند کی تمام ستاروں پر فضیلت ہے بلاشبہ علماء انبیاء کے وارث ہیں کیونکہ علماء درہم و دینار نہیں چھوڑتے وہ ورثہ میں علم چھوڑتے ہیں تو جس نے اس علم کو حاصل کیا اس نے بہت بڑا حصہ پا لیا ''(ابو داود: ۳۶۴۱)

یہ علماء کرام ہی ہیں جو لوگوں کو اسلامی احکام سے آگاہ کرتے ہیں اور جب لوگوں میں اسلام اجنبی ہو جائے تو یہ لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرتے ہیں۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :اسلام اجنبی شروع ہوا اور عنقریب اسی طرح اجنبی ہو جائے گا جس طرح ابتداء میں اجنبی تھا ان پر دیسیوں کے لیے خوشخبری ہے (مسلم:۱۴۵)

یہ وہی پردیسی ہیں جو لوگوں کو اصل اسلام کی طرف دعوت دیتے ہیں ۔امام احمدبن حنبل ،امام ابوحنیفہ،امام مالک،امام ابن تیمیہ ،امام ابن قیم ،امام ابن العز حنفی ،امام محمد بن عبدالوہاب اور انکے شاگرد اسی طائفہ منصورہ کے وہ چمکتے ہوئے ستارے ہیں جن کو علماء حقہ اپنا امام مانتے ہیں ، لہذا اس فہم کو بیان کرنا جو انہوں نے قرآن و سنت سے حاصل کیاضروری ہے۔ ہم ان علماء کی وضاحت اس لیے بیان نہیں کرتے کہ ہم قرآن و سنت کو ناکافی سمجھتے ہیں بلکہ اس لیے بیان کرتے ہیں کہ قرآن و سنت کے اس مفہوم کو ہر دور میں طائفہ منصورہ کے علمائے کرام نے بیان کیا ہے اور یہی بیان حق ہے۔
ربنا لا تزغ قلوبنا بعد اذ ھدیتنا
 
Top