• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قاتل گرل فرینڈز!

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
سابق وزیر داخلہ عبدالرحمٰن ملک کے ایک سابقہ بیان پر ایک پرانی تحریر!

"اوہ سٹوپڈ۔۔دیکھنا تمہارا کیسا علاج کرتی"لال پیلی ہوتی لڑکی دھاڑ رہی تھی۔
"دکھ۔۔دیکھو۔۔میرا اس میں کوئی قصور نہیں ہے"وہ تھر تھر کانپ رہا تھا۔
"بس ۔۔بس اب زیادہ باتیں نہ بناؤ"
"دیکھو ڈئیر۔۔۔"
"خبر دار۔۔اب تم صرف اور صرف موت کے گھاٹے اترو گے"اس کے ہاتھ میں پستول تھی۔ایک لمحے بعد گولی کی آواز اور لڑکا دھڑام نیچے تھا۔۔۔لڑکی نے فخریہ انداز میں پسٹل چوما اور آگے بڑھ گئی۔

۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"تم یہاں۔۔اوہ۔۔۔فضل"نصرت چونک اٹھی۔
"اوہ۔۔ہاں میں ہی ہوں"فضل نے مسکراتے ہوئے کہا۔
"تمہارے ساتھ کون آیا ہے؟"نصرت نے شک سے ادھر ادھر دیکھتے ہوئے پوچھا۔
"کوئی نہیں"فضل نے بینچ سے ٹیک لگا کر دراز ہوتے ہوئے کہا۔
"اکیلے آئے ہو؟"نصرت نے مزید تسلی چاہی۔
"ہاااں۔۔اکیلاہوں"وہ مسکرایا۔
"تم اکیلے کیسے آگئے میرے بغیر؟"نصرت نے چہرے پر ناراضگی لاتے ہوئے کہا۔
"بس۔۔جی چاہا۔۔تو آگیا"اس نے نصرت کی طرف دیکھا۔
"کہیں اور بھی تو جا سکتے تھے ناں"
"یہیں سے گزر رہا تھا۔۔سو یہیں آگیا"
"وہ کون ہے؟"نصرت نے دو تین بینچ چھوڑ کر بیٹھی عورت کے متعلق پوچھا۔
"پوچھ آؤں۔۔۔ کون ہے؟"وہ بھڑک اٹھا۔
"دیکھا۔۔میں نے اسے تمہارے ساتھ دیکھا ہے۔۔۔مجھے اب یقین ہو گیا ہے کہ تم۔۔"
"دیکھو نصرت!ایسی کوئی بات نہیں ہے"اس نے آرام سے اسے سمجھانے کی کوشش کی۔
"ایسی ہی بات ہے۔۔۔تم نے مجھے میری برتھ ڈے پر بھی کوئی گفٹ نہیں دیا تھا۔۔اور اب تم اس پارک میں پہلی دفعہ میرے بغیر آئے ہو"نصرت کا جھریوں بھرا چہرہ آنسوؤں سے بھرنے لگا۔
"دیکھو نصرت۔۔میں پریشان ہوں۔۔مجھے ریلیکس ہونے دو۔۔پھر بات کرتے ہیں"فضل نرمی سے بولا۔
"ہاں۔۔دیکھا۔۔میں آئی ہوں تو تم پریشان ہو گئے ہو۔۔پہلے تو کبھی۔۔"
ہاں۔۔جاؤ ۔۔دفع ہو جاؤ۔۔پاگل کر کے رکھ دیا ہے مجھے"وہ چیخ چیخ کربول رہا تھا۔
"فضل۔۔۔اچھی طرح جاؤں گی۔۔تمہیں سبق سکھا کر۔۔"وہ بڑبراتی ہوئی چل دی۔
۔۔۔۔
"جی باجی۔۔اپنی نواسی ہما کے لیے میں نے دو سال پہلے یہیں سے خریداری کی تھی۔۔۔اچھی جگہ ہے"فضل اپنی بڑی بہن سے مخاطب تھا۔
"فضل بھائی۔۔پھر ادھر ہی چلتے ہیں"
۔۔۔۔۔۔
"وہ دیکھا۔۔اس فضل کے بچے کو۔۔۔کہتا تھا ایسی کوئی بات نہیں ہے۔۔اب یہ کون چڑیل ہے۔۔۔؟'وہ بڑبڑا رہی تھی۔"پیمنٹ کر دی ہے۔۔اپنا کام کرو۔۔آدمی سامنے ہے"
اور۔۔۔پھر دو دن بعد ساٹھ سالہ فضل کی لاش ناظم آباد سے ملی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"ابو۔۔پلیز کون آئس کریم دلوا دیں ناں"سعد ضد کر رہا تھا۔
"سعد۔۔اب کل۔۔۔بہت دیر ہو گئی ہے بیٹے۔۔آپ نے سونا بھی ہے"کامران نے شاپنگ بیک سنبھالتے ہوئے کہا۔
"ابو۔۔پلیز۔۔۔دیکھ لیں ناں"
"اچھا ٹھہرو"وہ مڑا"وقاص تم پارکنگ سے گاڑی نکالو۔۔میں وہ سڑک پار سے اسے آئس کریم دلوا دوں"
"جی اچھا ابو"وقاص نیچے پارکنگ کی طرف بڑھ گیا۔
"شکریہ ابو جی"سعد خوش ہو گیا۔
آئس کرم خرید کر وہ سڑک پار کر رہے تھے کہ دو سواروں پر مشتمل ایک موٹر سائیکل زن سے گزری اور ایک برسٹ کامران کے جسم میں اتر گیا۔۔۔شاپنگ بیگ تھرتھرا اٹھے۔۔سعد چیخ رہا تھا۔۔۔اسی لمحے وقاص گاڑی لے کر آن پہنچا۔۔"ابو۔۔ابو"وہ روتے ہوئے اسے جھنجھوڑ رہا تھا۔
"وق۔۔وقاص"کامران کے جسم میں زندگی کی ہلکی سی رمق موجود تھی۔۔۔وقاص اسے ہسپتال جانے کے لیے اٹھانے لگا۔۔
"ر۔۔رہ۔۔رہنے دو۔۔وقاص"اس نے ہاتھ ہٹائے۔
"وہ کون تھا ابو"وہ سسک رہا تھا۔
"میر۔۔میری۔۔میری گرل فرینڈ"
"گرل فرینڈ۔۔۔؟"وقاص کا منہ حیرت کے مارے کھل گیا۔"ابو۔۔گرل فرینڈ کو تو کچھ نہیں کہتے"
"ہاں۔۔تم۔۔تم اسے۔۔کچھ نہ کہنا"اس کا سر ڈھلک گیا۔
قارئین کرام۔۔۔یہ کوئی اور دیس نہیں۔کوئی اور نگر نہیں۔۔۔۔عبدالرحمان ملک کا "کراچی" ہے!!!
 
Top