• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قادیانیت مطالعہ و جائزہ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
اسلامی تعلیم کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوا اور سید الانبیاء خاتم المرسلین حضرت محمد ﷺ پر ختم ہوا۔ اس کے بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ نبوت کسبی نہیں وہبی ہے یعنی اللہ تعالی نے جس کو چاہا نبوت ورسالت سے نوازاکوئی شخص چاہے وہ کتنا ہی عبادت گزارمتقی اور پرہیزگار کیوں نہ وہ نبی نہیں بن سکتا ۔قایادنی اور لاہوری مرزائیوں کو اسی لئے غیرمسلم قرار دیا گیا ہے کہ ان کا یہ عقیدہ ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی نبی تھے ان کو اللہ سےہمکلام ہونے اور الہامات پانے کاشرف حاصل تھا۔اسلامی تعلیمات کی رو سے سلسلہ نبوت او روحی ختم ہوچکاہے جوکوئی دعویٰ کرے گا کہ اس پر وحی کانزول ہوتاہے وہ دجال ،کذاب ،مفتری ہوگا۔ امت محمدیہ اسےہر گز مسلمان نہیں سمجھے گی یہ امت محمدیہ کا اپنا خود ساختہ فیصلہ نہیں ہے بلکہ نبی کریم ﷺ کی زبان صادقہ کا فیصلہ ہے ۔ قادیانیت کے رد میں اہل اسلام کے تقریبا ہر مکتب فکر علماء نے مختلف انداز میں خدمات سرانجام دی ہیں ۔زیرتبصرہ کتاب''مطالعہ قادیانیت مطالعہ وجائزہ '' مفکر ِاسلام مصنف کتب کثیرہ سید ابو الحسن علی ندوی کی رد قایانیت کے موضوع پر عربی تصنیف کا ترجمہ ہے ترجمہ بھی سید صاحب نے خود ہی کیا۔ جس میں انہوں نے مرزاغلام احمد قادیانی کے عقیدہ او ردعوت کا تدریجی ارتقا،مرزا صاحب کی سیرت اور تحریک قادیانیت کاتنقیدی جائزہ جیسے عناوین کے تحت دلائل کے ساتھ قادیانیت کا رد کیا ہے اللہ تعالیٰ سید ابو الحسن ندوی  کی دینِ اسلام کی ترویج واشاعت کے سلسلے میں تمام جہودکو قبول فرمائے (آمین) (م۔ا)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
حرف گتفنی
باب اول تحریک کا زمانہ اور ماحول اور اس کی بنیادی شخصیتیں
فصل اول انیسویں صدی عیسوی کا ہندوستان
فصل دوم مرزا غلام احمد صاحب قادیانی
فصل سوم حکیم نور الدین صاحب بھیروی
باب دوم مرزا غلام احمد صاحب کے عقیدہ اور دعوت کا تدریجی ارتقا اور دعاوی کی ترتیب
فصل اول مرزا صاحب مصنف اور مبلغ اسلام کی حیثیت سے
فصل دوم مسیح موعود کا دعویٰ
فصل سوم مسیح موعود کے دعویٰ سے نبوت تک
باب سوم مرزا صاحب کی سیرت و زندگی پر ایک نظر
فصل اول دعوت کے فروغ اور رجوع عام کے بعد مرزا صاحب کی زندگی
فصل دوم انگریزی حکومت کی تائید و حمایت اور جہاد کی ممانعت
فصل سوم مرزا صاحب کی درشت کلامی اور وشنام طرازی
فصل چہارم ایک پیشگوئی جو پوری نہیں ہوئی
باب چہارم تحریک قادیانیت کا تنقیدی جائزہ
فصل اول ایک مستقل مذہب اور ایک متوازی امت
فصل دوم نبوت محمدیﷺ کے خلاف بغاوت
فصل سوم قادیانیت کی لاہوری شاخ اور اس کا عقیدہ اور تفسیر
فصل چہارم قادیانیت نے اسلام کو کیا عطا کیا
کتاب کے مآخذ
 
Top