• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قبروں کے پاس سورت فاتحہ یا کوئی اور سورت پڑھنا

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
قبروں کے پاس سورت فاتحہ یا کوئی اور سورت پڑھنا

نبی کریم ﷺ سے یہ ثابت ہے کہ آپ قبروں کی زیارت فرمایا کرتے تھے اور مردوں کے لیے وہ دعائیں مانگتے جو آپﷺ نے صحابہ کرامؓ کو بھی سکھائیں ا ور صحابہ کرام نے آپﷺ سے سیکھیں۔انہیں میں سے ایک دعا یہ بھی ہے:
((السلام علیکم اہل الدیار من المومنین والمسلمین، وانا ان شاء اللہ ، للاحقون ، أسأل اللہ لنا ولکم العافية)) (صحیح مسلم:975)
’’اے اس بستی کے رہنے والے مومنو او رمسلمانو! تم پر سلام ہو بے شک ہم بھی ان شاء اللہ (تم سے) عنقریب ملنے والے ہیں ۔ میں اللہ تعالی سے اپنے اور تمہارے لیے عافیت کی دعا کرتا ہوں۔‘‘
قبروں کی بکثرت زیارت کے باوجود یہ بات ثابت نہیں کہ نبی کریمﷺ نے مردوں کے لیے کبھی سورت فاتحہ یا قرآن مجید کی کچھ آیات پڑھی ہوں۔اگر یہ جائز ہوتا توآپ خود بھی یقیناً ایسا کرتے اور صحابہ کرامؓ کے سامنے بھی اس بات کو واضح فرماتے ۔
آپﷺنے اس کا حکم دیا نہ خود ایسا کیا بلکہ زیادہ سے زیادہ جو ثابت ہے وہ یہ کہ نبی ﷺ دفن کے بعد قبر کے پاس کھڑے ہوکر فرماتے:
(( استغفرو لأخیکم واسألوا لہ بالتثبیت فانہ الآن یسأل)) (سنن ابی داؤد:3221)
’’اپنے بھائی کے لیے ثابت قدمی اور مغفرت کے لیے دعا کرو، کیونکہ اب اس سے سوال پوچھے جائیں گے۔‘‘
حضرات صحابہ کرامؓ کو بھی اس کا علم تھا یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بھی محض آپ کے نقش قد م پر چلنے پر اکتفا کیا کہ صرف عبرت اور مردوں کے حق میں دعا کے لیے قبروں کی زیارت کی اور کبھی بھی زیارت قبور کے موقع پر قرآن مجید یا سورت فاتحہ کی تلاوت نہیں کی۔گویا اس موقع پر قرآن مجید یا کوئی اور سورت پڑھنا بدعت ہے۔
 

siddique

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
170
ری ایکشن اسکور
900
پوائنٹ
104
جزاک اللہ خیرا
sahaba ko allah nay certificate ata farmaya.
jannat ka
syedna abdur rehman bin awuf say riwayat hai
aqa alay salam nay farmaya
abu bakker jannat main,omer jannat main,usman jannat main,ali jannat main abdur rehman bin awuf jannat main,talha jannat main,zubair jannat main saad bin abi weqas jannat main,saeed bin zaid jannat main,abu obaida bin jarrah jannat main,(trimizi sahih)
اور جو مہاجرین اور انصار سابق اور مقدم ہیں اور جتنے لوگ اخلاص کے ساتھ ان کے پیرو ہیں (١) اللہ ان سب سے راضی ہوا اور وہ سب اس سے راضی ہوئے اور اللہ نے ان کے لئے ایسے باغ مہیا کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے (٢) یہ بڑی کامیابی ہے۔(sure tauba ayat 100)
یقیناً اللہ تعالٰی مومنوں سے خوش ہوگیا جبکہ وہ درخت تلے تجھ سے بیعت کر رہے تھے (۱) ان کے دلوں میں جو تھا اسے اس نے معلوم کرلیا (۲) اور ان پر اطمینان نازل فرمایا (۳) اور انہیں قریب کی فتح عنایت فرمائی۔ (٤)(sura fatha ayat 18)
hum hamara koi bhi kaam sahaba kay amul per paish karay.agar milta haa tu tahay dil say qubool.agar na hu tu raad.
baaz ahlul rai aur ghair ahlay hadees jo apnay maslak ki hadees qubool kartay hai.baqe ke chod daytay hai.aur kehtay hai tum ahle hadees ko bukhari ka bukhar chada hua hai.aur tum bukhari kay muqaled hai.tu mera jawab hai agar imam bukhari ka koi bhi amul nabi ke sunnat ya sahaba say hatkay hai tu hum use bhi chod day gain.allah imam bukhari per crore darjay rehmat barsaye.aur unko un 70000 log main shamil karain jo bagair hisab kitab kay jannat main hongay.bhai jaan koi spell mistake hu tu dar guzar farmaye.allah hafeez
 
Top