• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآنی آیات کے شان نزول

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
قرآنی آیات کے شان نزول
مصنف

خالد عبد الرحمن العک
مترجم
ریاض احمد
ناشر
مکتبہ رحمانیہ لاہور

تبصرہ
قرآن کریم آخری الہامی کتاب اور عالمی وابدی سرچشمۂ ہدایت کی حیثیت سے پڑھنے سمجھنے اور معاشرے میں اس کے قوانین کے اطلاق کے سلسلے میں جس اہتمام کاتقاضا کرتا ہے وہ کسی طرح محتاج بیان نہیں ہے ۔ اس سلسلے میں جاننا ضروری ہے کہ قرآن کریم معاشرے میں اصلاح کے تدریجی طریق کار کے پیش نظر مختلف حالات میں نازل ہوتا رہا ۔ ا ن مخصوص حالات اور واقعات کی واقفیت ہر مسلمان فر د بالخصوص ہر مبلغ کے لیے از بس ضروری ہے ۔ کیونکہ قرآن کریم کے فہم کے لیے جن علوم کی ضرورت پڑتی ہے ان میں سے ایک اہم علم قرآن کریم کی مخصوص آیات کے شان نزول اوران کےمتعلق قصص واقعات کاجاننا بھی ہے قرآن کریم کی بعض آیات ایسی ہیں جن میں شان نزول کوجانے بغیر درست تفسیر ممکن ہی نہیں اور مفسر کوآیت کے صحیح معانی جاننے کے لیے شان نزول کو جانے بغیر چارۂ کار نہیں ہوتا۔علامہ ابن دقیق العید فرماتے ہیں: ’’شان نزول کابیان کرنا قرآن کریم کے معانی سمجھنے کا ایک قوی ذریعہ ہے ۔‘‘اسی اہمیت کے پیش نظر بہت سے علماء نے شان ِنزول کے لیے مستقل کتب تصنیف کیں ہیں اوران میں آیات قرآنی کے شان نزول کو تفصیل کےساتھ محفوظ کیا ہے ۔ ان حضرات میں امام علی بن مدینی، امام عبد الرحمن بن محمد اندلسی، امام ابو الحسن علی بن احمد ، امام ابن جوزی ،امام ابن حجر عسقلانی ، امام ابو الحسن علی بن احمد بن محمد الواحدی اور علامہ سیوطی﷭ کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’قرآنی آیات کےشانِ نزول‘‘شیخ خالد عبد الرحمن العک کی اساب نزول کےموضوع پر بڑی عمدہ کتاب ’’ جامع اسباب نزول‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔شیخ موصوف نے اس کتاب میں آیات شانِ نزول ذکرکرنے کے ساتھ ان کتب کے حوالہ جات دینے کا التزام بھی کیا ہے۔جس سے اصل کتاب کی طرف مراجعت آسان ہوجاتی ہے اور شان نزول کی روایات کوتفسیر کے ساتھ ملاکر قرآن کریم کے فہم میں مدد لی جاسکتی ہے اور کتب کے حوالہ جات ذکرکرنے سے اسباب نزول کی روایات کا درجہ بھی معلوم ہوجاتا ہے۔امام واحدی کی کتاب کا ترجمہ بھی ’’اسباب نزول القرآن‘‘ کے نام سے کتاب وسنت سائٹ پر موجود ہے ۔ اللہ تعالیٰ کتاب ہذا کے مصنف مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور اسے طالبان ِعلوم نبوت کےلیے نفع بخش بنائے (آمین) م۔ا )
ڈاؤن لوڈ لنک
 
Last edited:

mominbachaa

مبتدی
شمولیت
جنوری 01، 2016
پیغامات
66
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
18
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکتہ

بھائی یہ بذریعہ لنک کہیں سے ڈاؤن لوڈ نہیں کی جاسکتی کیا؟
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
بھائی جان آپ کتاب کے نام پہ کلک کریں گے تو کتاب و سنت ویب سائٹ کھل جائے گی وہاں سے ڈاؤن لوڈ کر لیں ۔
 
Top