• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآنی آیات کے مؤکل اور جلالی اوراد و وظائف

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
میرا سوال یہ ہے کہ
1- کیا قرآنی آیات کے مؤکل ہوتے ہیں ۔ یہ کون سی مخلوق ہے اور کیا یہ عامل کے تابع ہوتے ہیں۔
2- قران کی کوئی آیت جلالی بھی ہوتی ہے اور اس کے مسلسل پڑھنے سے نقصان پہنچتا ہے ۔ میں اکثر پریشانی کی حالت میں وہ دعائیں جو انبیاء علیہ السلام نے پریشانی میں مانگی ہیں ان کا ورد کر تا ہوں ۔ جیسے حضرت آدم علیہ السلام کی دعا ، حضرت یونس علیہ السلام کی دعا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا۔

میرے ایک واقف کار ہیں جنہوں نے مجھے حضرت یونس علیہ السلام کی دعا جو عوام میں آیت کریمہ کے نام سے مشہور ہے کا ورد کرنے سے منع کیا اور کہا یہ بہت جلالی ہے اس کا ورد نہ کیا کریں اور اگر کریں تو اول و آخر درود شریف ضرور پڑھیں۔ اور اس کے ورد کے لئے کسی کی اجازت ضروری ہوتی ہے ۔
میری ناقص عقل یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ اللہ کے کلام پڑھنے سے نقصان بھی ہوسکتا ہے اور یہ اجازت والا معاملہ میں شریعت کیا حکم دیتی ہے۔
@خضر حیات
@اشماریہ
@اسحاق سلفی
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290

میں عامل نہیں ہوں اس لیے کچھ کہہ نہیں سکتا. ایک مرحوم ساتھی عامل تھے, وہ موکلات کاذکر کرتے تھے. میرے ماموں نے بھی عملیات میں کچھ عرصہ گزارا ہے اور وہ بھی موکلات کا ذکر کرتے ہیں. اس کے علاوہ بے شمار عاملوں سے موکلات کا سن چکا ہوں اور عملیات کی کتب میں پڑھا بھی ہے.
یہ کون سی مخلوق ہے تو اس کا علم نہیں. ممکن ہے فرشتے ہوں جو اللہ پاک کی طرف سے ان اعمال کے کاموں پر مقرر ہوں. البتہ اتنے تواتر کے بعد انکار نہیں کیا جا سکتا.

ٹین ایج میں مجھ سے کسی نے گن پوائنٹ پر موبائل چھین لیا. مجھے غصہ آیا تو غالبا انمول خزانے کتاب سے ایک جلالی عمل ڈھونڈا اور شروع ہو گیا. تین دن کا عمل تھا اور کتاب میں وارننگ بھی دی گئی تھی کہ جلالی عمل ہے. وارننگ کے بعد تو کام کرنے میں ویسے ہی مزا بہت آتا ہے (ابتسامہ) اس لیے کرنا شروع کر دیا. پہلے دن ہی بیمار ہو گیا اور دوسرے دن گلے سے لے کر معدے تک اندر سے سوجن اور سخت تکلیف ہو گئی اور آواز بند ہو گئی. پھر مرحوم عامل دوست کو کال کی اور بمشکل اسے مسئلہ بتایا. اس نے "عمدہ" القاب سے نواز کر پھر کہا کہ اس کا اثر یا ثواب (یاد نہیں دونوں میں سے کیا تھا) مجھے یعنی اس ساتھی کو دے دوں اور موکلات کو آزاد کر دوں. یہ کام کیا تو تقریبا دو یا تین گھنٹے میں طبیعت ٹھیک ہو گئی. اس کے بعد از خود عملیات سے تو توبہ کر لی البتہ موکلات اور جلالی عمل کے بارے میں یہ میرا اپنا تجربہ ہے. باقی اللہ بہتر جانتا ہے.

البتہ قرآن و حدیث میں ان چیزوں کا ذکر نہیں ملتا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ قرآن و سنت کا موضوع نہیں ہے. قرآن کتاب ہدایت ہے کتاب عملیات نہیں. اس لیے اس کا فوکس بھی ہدایت پر ہی ہے.
یہ اسی طرح ہے جس طرح قرآن کریم کی کئی باتیں جدید سائنس نے صدیوں بعد جانی ہیں اور وہ قرآن کریم نے نزول کے وقت بیان کر دی تھیں لیکن قرآن کا فوکس ان پر نہیں تھا. ضمنا ذکر گزر گیا. اور ان گنت چیزوں کا ذکر بھی نہیں گزرا لیکن وہ موجود ہیں.
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
اسی طرح اجازت کا معاملہ ہے کہ اس کا باقاعدہ اثر دیکھا ہے لیکن اس کی حقیقت سے ناواقف ہوں.
 
ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
میرے ایک واقف کار ہیں جنہوں نے مجھے حضرت یونس علیہ السلام کی دعا جو عوام میں آیت کریمہ کے نام سے مشہور ہے کا ورد کرنے سے منع کیا اور کہا یہ بہت جلالی ہے اس کا ورد نہ کیا کریں اور اگر کریں تو اول و آخر درود شریف ضرور پڑھیں۔ اور اس کے ورد کے لئے کسی کی اجازت ضروری ہوتی ہے ۔
میری ناقص عقل یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ اللہ کے کلام پڑھنے سے نقصان بھی ہوسکتا ہے اور یہ اجازت والا معاملہ میں شریعت کیا حکم دیتی ہے۔
حاکم: (1864) نے سعد رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ: "ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (کیا میں تمہیں ایسی دعا نہ بتلاؤں کہ جب تم سے کوئی مصیبت میں مبتلا ہو جائے ، یا دنیاوی کوئی آزمائش آ جائے تو اس دعا کے کرنے سے اس کی مشکل کشائی ہو جائے؟) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا گیا: "کیوں نہیں؟" تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ( ذو النون کی دعا: " لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ ") اس حدیث کو البانی رحمہ اللہ نے "سلسلہ صحیحہ ": (1744) میں صحیح کہا ہے۔
جبکہ اسی روایت کو امام ترمذی : (3505) میں ان الفاظ میں روایت کیا ہے: (ذو النون کی مچھلی کے پیٹ میں کی ہوئی دعا: " لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ " کے ذریعے کوئی بھی مسلمان شخص کسی بھی وقت دعا کرے تو اللہ تعالی اس کی دعا کو قبول فرماتے ہیں) اسے بھی البانی رحمہ اللہ نے "صحیح ترمذی" میں صحیح قرار دیا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
محترم اشماریہ بھائی
میرے سوال کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ مؤکلوں کی حقیقت جاننا اور دوسرا قرآنی آیات کے پڑھنے پر نقصان ہونا۔آپ کے شکریہ آپ نے اپنے تجربات کو بیان کیا۔
 
Top