• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآنی اور حدیثی تعویذ لٹکانا شرک ہے؟

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
محترم ارسلان بھائی کیا آپ کا یہ موقف ہے کہ قرآنی تعویذ شرک ہے؟ اگر آپ کا یہ نظریہ ہے تو آپ کو اپنی اصلاح کرنی چاہیے، آپ اپنے اس موقف کی وجہ سے امام احمد ،ابن تیمیہ اور کئی اسلاف پر شرک کا فتوی لگا رہے ہیں جو کہ ایک بہت بڑی جسارت ہے اور میں نے یہ تھریڈ بھی صرف اسی لیے بنایا تھا کہ لوگ اس شرک والے موقف سے پیچھے ہو جائیں لیکن مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ معاملہ جوں کا توں ہے ، میں یہ سمجھتا ہوں کہ قرآنی تعویذ شرک سے روکنے کا ذریعہ بھی بن سکتے ہیں اگر کو شرکیہ عقیدے والا بھائی کسی موحد کے پاس تعویذ لینے آتا ہے تو وہ اس کی دعوت سے اپنی اصلاح بھی تو کر سکتا ہے اور اگر اس نے کوئی شرکیہ تعویذ باندھ رکھا ہے تو وہ موحد اس کو توڑ کر پھینک بھی تو سکتا ہے ؟
آپ ایک طرف کا سوچ رہے ہیں دوسری طرف بھی تو غور کریں،میں کئی ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو موحد تعویذ بنانے والوں کی دعوت سے درست مسلک کی طرف آگئےاور کئی ایسے لوگ بھی ہیں جنھوں نے یہ قرآنی تعویذ کا کام صرف اس لیے شروع کیا ہے کہ لوگ مشرکوں کے پاس تعویذ لینے کے لیے جاتے ہیں اور وہ ان کو شرکیہ تعویذ بنا کر دیتے ہیں ، کسی کوصرف قرآنی تعویذ دینے یا باندھنے کی وجہ سے مشرک کہنا سو فیصد غلط ہے اللہ ہمیں صحیح فہم عطا فرماے، آمین
حافظ عمران بھائی!
1) اسلاف پر کہیں کفر و شرک کا فتویٰ نہیں لگایا

2) قرآنی تعویذ شرک کی طرف لے جا سکتے ہیں کیونکہ اس سے تعویذ کی محبت بڑھ سکتی ہے اور لوگوں کا پختہ یقین ہو سکتا ہے، جبکہ علماء کے ذاتی فعل کو حجت بنا کر عسکری صاحب اس کا جواز پیش کر رہے ہیں۔ آپ اور عسکری صاحب کے پاس اگر قرآن و سنت کے کوئی دلیل ہے تو پیش کریں میں محمد ارسلان اپنے موقف سے رجوع کر لوں گا، نہیں پیش کر سکتے تو اپنی اصلاح کریں۔

3) آج آپ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ قرآنی تعویذ سے لوگوں کو ہدایت کی طرف بلائیں، کل کو کوئی بریلوی اٹھ کر یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ میں بھی لوگوں کو قرآنی تعویذ دیتا ہوں لوگ میرے پاس اپنے عقائد کی درستگی کے لئے آتے ہیں۔

4) آج لوگوں نے قرآنی تعویذ کا کام اس لئے شروع کیا تاکہ لوگ مشرکوں کے پاس نہ جائیں، کل کو گھر گھر جا کر میلاد بھی پڑھوائیں گے آپ، تاکہ لوگ مشرکوں کی بجائے موحدوں سے نعتیں سنیں، مشرکوں کی بجائے موحدوں پر نوٹ برسائیں۔ لوگوں کا کھانا مشرکوں کی بجائے موحدوں کو ملے؟ کیا ایسے ہی؟

5) اگر قرآن و حدیث اس مقصد کے لئے ہی اترے تھے کہ ان کا تعویذ بنا کر گلے میں ڈالا جائے تو نماز کے بعد کے مسنون اذکار، صبح و شام کے مسنون اذکار، سورۃ فاتحہ، سونے اور جاگنے کے وقت کی دعائیں اور دیگر مسنون اذکار پڑھنے کی ضرورت نہیں تھی، گلے میں تعویذوں کا گچھا ہی لٹکا لیتے ، کیا ضرورت تھی یاد کرنے کی؟ لیکن نہیں ، چونکہ قرآن و حدیث اس مقصد کے لئے نہیں ، اس لئے ایسی تعلیم بھی نہیں۔

اللہ ہم سب کو عقیدہ توحید کی اہمیت کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
آپ نے اب تک ایسی کوئی دلیل نھیں دی جس سے قرآنی تعویذ کو شرک کہا جا سکے زیادہ سے زیادہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ تعویذ منع ہے
آپ ایک چیز کو ممنوع کہہ رہے ہیں اس کے برعکس اسی چیز کو عسکری صاحب جواز فراہم کر رہے ہیں اور ان کے دلائل علماء کے ذاتی افعال ہیں۔ اب کس کی بات مانی جائے؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
میرا علماء سے سوال ہیں کیا اس کا حکم بدعت میں شمار ہو گا ؟

اگر بدعت ہیں تو پھر قرآنی تعویذ دینا یقینا غلط ہیں ؟

اور جہاں تک کسی کو کافر کا حکم لگانا اس سے پرہیز کرنا چاھیے کیونکہ کتنے ہی جاہل لوگ جن کو پتا نہیں ھوتا کہ غیر قرآنی تعویذ شرک ہیں - اس لئے ھماری کوشش ان کو اس دلدل سے نکالنا چاھیے -

اس کی ایک مثال محمد اقبال سلفی ہیں جو قرآن و سنت سے علاج کرتے ہیں بغیر تعویذ کے بغیر اس لنک کو اوپن کریں -



جزاک اللہ خیرا عامر بھائی
یہ ہوتی ہے صحیح رہنمائی کا طریقہ
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
اور جہاں تک کسی کو کافر کا حکم لگانا اس سے پرہیز کرنا چاھیے کیونکہ کتنے ہی جاہل لوگ جن کو پتا نہیں ھوتا کہ غیر قرآنی تعویذ شرک ہیں - اس لئے ھماری کوشش ان کو اس دلدل سے نکالنا چا
بس میرا مقصد یہی ہے کہ اس قرآنی تعویذ کی وجہ سے کسی پر شرک کا فتوی نہ لگاو باقی رہا بدعت وغیرہ کا معاملہ تو یہ ہو بھی سکتا ہے
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بس میرا مقصد یہی ہے کہ اس قرآنی تعویذ کی وجہ سے کسی پر شرک کا فتوی نہ لگاو باقی رہا بدعت وغیرہ کا معاملہ تو یہ ہو بھی سکتا ہے
بھائی میرے جو لوگ تعویذ دیتے ہیں چاہے وہ اہلحدیث علماء بھی کیوں نہ ہوں ان کو روکو کہ یہ کام کرنا چھوڑ دو، لوگوں کو سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق گائیڈ کرو۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,101
ری ایکشن اسکور
1,462
پوائنٹ
344
بھائی میرے جو لوگ تعویذ دیتے ہیں چاہے وہ اہلحدیث علماء بھی کیوں نہ ہوں ان کو روکو کہ یہ کام کرنا چھوڑ دو، لوگوں کو سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق گائیڈ کرو۔
کیا تعویذ کو ممنوع کہنا اس سے روکنا نہیں ہے؟ شاید اب کوئی بھی اللہ کا بندہ اس تھریڈ کا سبب نہیں سمجھا،لوگوں کو سمجھ کیوں نہیں آتی ؟ کسی کو قرآنی تعویذ کی وجہ سے مشرک کہنا قرآنی تعویذ لٹکانے سے کہیں بڑا گناہ ہے ، اللہ کے لیے اس بات کو سمجھنے کی کوشش کرو وگرنہ ہم میں اور تکفیریوں میں کوئی فرق نہیں ہے ؟
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کیا تعویذ کو ممنوع کہنا اس سے روکنا نہیں ہے؟ شاید اب کوئی بھی اللہ کا بندہ اس تھریڈ کا سبب نہیں سمجھا،لوگوں کو سمجھ کیوں نہیں آتی ؟ کسی کو قرآنی تعویذ کی وجہ سے مشرک کہنا قرآنی تعویذ لٹکانے سے کہیں بڑا گناہ ہے ، اللہ کے لیے اس بات کو سمجھنے کی کوشش کرو وگرنہ ہم میں اور تکفیریوں میں کوئی فرق نہیں ہے ؟
السلام علیکم

الحمدللہ میں آپ کی بات پوسٹ کے شروع میں ہی سمجھ گیا تھا - لیکن اس پوسٹ کو مجھے بہت فائدہ ہوا کہ مجھے اپنا ماضی یاد آ گیا کہ الحمدللہ اللہ نے مجھے اور میرے گھر والوں کو شرک کی دلدل سے نکال لیا - بس میرے بھائی ہمیں کسی بھی بھائی کی تکفیر نہیں کرنی چاھیے- بلکہ ان تک قرآن و سنت کی بات پہچانی چاھیے - اور قرآن و سنت سے ہی علاج بتانا چاھیے -
 
Top