• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن حکیم کی روشنی میں فتنۂ خوارج کا بیان- حصہ چہارم

علی ولی

مبتدی
شمولیت
جولائی 26، 2013
پیغامات
68
ری ایکشن اسکور
81
پوائنٹ
21
ْقرآن حکیم کا حتمی فیصلہ :خوارج واجب القتل ہیں

سورۃ المائدۃ میں ارشادِ باری تعاليٰ ہے :
اِنَّمَا جَزٰؤُا الَّذِيْنَ يُحَارِبُوْنَ اﷲَ وَرَسُوْلَهُ وَيَسْعَوْنَ فِی الْاَرْضِ فَسَادًا اَنْ يُّقَتَّلُوْا اَوْيُصَلَّبُوْا اَوْتُقَطَّعَ اَيْدِيْهِمْ وَاَرْجُلُهُمْ مِّنْ خِلَافٍ اَوْ يُنْفَوْا مِنَ الاَرْضِ ط ذٰلِکَ لَهُمْ خِزْیٌ فِی الدُّنْيَا وَلَهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيْمٌo المائدة، 5 : 33
''بے شک جو لوگ اﷲ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں اور زمین میں فساد انگیزی کرتے پھرتے ہیں (یعنی مسلمانوں میں خونریز رہزنی اور ڈاکہ زنی وغیرہ کے مرتکب ہوتے ہیں) ان کی سزا یہی ہے کہ وہ قتل کیے جائیں یا پھانسی دیے جائیں یا ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹے جائیں یا (وطن کی) زمین (میں چلنے پھرنے) سے دور (یعنی ملک بدر یا قید) کر دیے جائیں۔ یہ (تو) ان کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور ان کے لیے آخرت میں (بھی) بڑا عذاب ہےo''

۔ اس آیت کی تفسیر میں حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے :
من شهر السلاح في فئة الإسلام، وأخاف السبيل ثم ظفر به، وقدر عليه فإمام المسلمين فيه بالخيار، إن شاء قتله وإن شاء صلبه وإن شاء قطع يده ورجله.
طبري، جامع البيان في تفسير القرآن، 6 : 214
. ابن کثير، تفسير القرآن العظيم، 2 : 51
''جس نے مسلم آبادی پر ہتھیار اٹھائے اور راستے کو اپنی دہشت گردی کے ذریعے غیر محفوظ بنایا اور اس پر کنٹرول حاصل کرکے لوگوں کا پر امن طریقے سے گزرنا دشوار کر دیا، تو مسلمانوں کے حاکم کو اختیار ہے چاہے تو اسے قتل کرے، چاہے تو پھانسی دے اور چاہے تو حسبِ قانون کوئی اذیت ناک سزا دے۔''​

۔ امام طبری رحمہ اللہ اور حافظ ابنِ کثیر رحمہ اللہ نے لکھا ہے کہ

سعید بن مسیب، مجاہد، عطاء، حسن بصری، ابراہیم النخعی اور ضحاک نے بھی اسی معنی کو روایت کیا ہے۔
ابن کثير، تفسير القرآن العظيم، 2 : 51
طبري، جامع البيان في تفسير القرآن، 6 : 214

۔ اس کو امام سیوطی رحمہ اللہ نے بھی

''الدر المنثور (3 : 68)'' میں روایت کیا ہے۔

۔ امام قرطبی رحمہ اللہ نے

''الجامع لأحکام القرآن (6 : 148)'' میں روایت کیا ہے کہ یہ آیت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ مبارک میں ایک ایسے گروہ کے حق میں نازل ہوئی جنہوں نے مدینہ کے باہر دہشت گردی کا ارتکاب کیا، قتل اور املاک لوٹنے کے اقدامات کیے جس پر انہیں عبرت ناک سزا دی گئی۔

علامہ زمخشری رحمہ اللہ نے اس آیتِ مبارکہ کی تفسیر میں لکھا ہے :
يُحَارِبُون رسُول اﷲ، ومحاربة المُسْلِمِين فی حکم مُحَارَبَتِه.
زمخشری، الکشاف عن حقائق غوامض التنزيل، 1 : 661
'' يُحَارِبُون رسُول اﷲِ (یعنی) مسلمانوں کے ساتھ جنگ برپا کرنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جنگ کرنے کے حکم میں ہے۔''
۔ علامہ ابو حفص الحنبلی رحمہ اللہ، علامہ زمخشری رحمہ اللہکی مذکورہ بالا عبارت تحریر کرنے کے بعد مزید لکھتے ہیں :
أنَّ المقصود أنَّهم يُحَارِبون رَسُول اﷲ صلی الله عليه وآله وسلم وإنما ذکر اسْم اﷲ تبارک وتعالی تَعْظِيماً وتَفْخِيماً لمن يُحَارَبُ، کقوله تعالی : ﴿إِنَّ الذين يُبَايِعُونَکَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اﷲَ﴾(1) - (2)
الفتح، 48 : 10 ؛
أبو حفص الحنبلی، اللباب فی علوم الکتاب، 7 : 303
''مقصد یہ ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جنگ کرتے ہیں اور (اس آیت میں) اللہ تعاليٰ کا نام جنگ کا نشانہ بننے والوں کی عظمت اور قدر و منزلت بڑھانے کے لئے مذکور ہوا۔ جیسا کہ بیعتِ رضوان کے حوالے سے قرآن مجید میں فرمایا گیا : ((اے حبیب!) بے شک جو لوگ آپ سے بیعت کرتے ہیں وہ اﷲ ہی سے بیعت کرتے ہیں۔)''
۔ اس آیت سے یہ مفہوم بھی اَخذ ہوتا ہے کہ راہزنی کرنے والوں کا اذیت ناک قتل جائز ہے۔

قاضی ثناء اﷲ پانی پتی رحمہ اللہ لکھتے ہیں :
أجمعوا علی أن المراد بالمحاربين المفسدين فی هذه الآية قطاع الطريق سواء کانوا مسلمين أو من أهل الذمة. واتفقوا علی أن من برزو شهر السلاح مخيفا مغيرا خارج المصر بحيث لا يدرکه الغوث فهو محارب قاطع للطريق جارية عليه أحکام هذه الآية. . . . وقال البغوي : المکابرون فی الأمصار داخلون فی حکم هذه الآية.
قاضی ثناء اﷲ، تفسير المظهری، 3 : 86​
''اس پر سب کا اجماع ہے کہ محاربین سے مراد فساد بپا کرنے والے اور راہ زن ہیں؛ خواہ وہ مسلمان ہوں یا غیر مسلم، سب کے لئے حکم برابر ہے۔ اس اَمر پر بھی اتفاق ہے کہ جو کھل کر ہتھیار اٹھالیں یا شہر سے باہر لوگوں کو خوفزدہ کریں اور غارت گری کریں جہاں کوئی مددگار بھی نہ پہنچ سکے، ایسا شخص جنگجو اور راہ زن ہے۔ اُس پر اس آیت کے احکام جاری ہوں گے۔ ۔ ۔ ۔ امام بغوی فرماتے ہیں۔ : شہروں میں دہشت گردی کرنے والے بھی اس آیت کے حکم میں شامل ہیں۔''

اس آیت مبارکہ اور سلف صالحین کے بیان کردہ تفسیری اقوال سے یہ مفہوم اَخذ ہوتا ہے کہ
مسلمان ریاست کی رعایا میں سے مسلمانوں کو اسلحہ کے ذریعے خوف زدہ کرنے والوں کا خاتمہ ضروری ہے کیوں کہ جو زمین میں فساد انگیزی کرتے ہیں وہ پوری انسانیت کے قاتل ہیں۔ جو کسی مسلم ریاست کی اتھارٹی کو چیلنج کرتے ہیں اور اس کے خلاف مسلح بغاوت کرتے ہیں، ان کے لیے اذیت ناک سزائیں اور دنیا و آخرت میں دردناک عذاب ہے۔
مضمون جاری ہے ۔ ۔ ۔ ۔
 
شمولیت
جولائی 25، 2013
پیغامات
445
ری ایکشن اسکور
339
پوائنٹ
65
ْقرآن حکیم کا حتمی فیصلہ :خوارج واجب القتل ہیں

اس آیت مبارکہ اور سلف صالحین کے بیان کردہ تفسیری اقوال سے یہ مفہوم اَخذ ہوتا ہے کہ
مسلمان ریاست کی رعایا میں سے مسلمانوں کو اسلحہ کے ذریعے خوف زدہ کرنے والوں کا خاتمہ ضروری ہے کیوں کہ جو زمین میں فساد انگیزی کرتے ہیں وہ پوری انسانیت کے قاتل ہیں۔ جو کسی مسلم ریاست کی اتھارٹی کو چیلنج کرتے ہیں اور اس کے خلاف مسلح بغاوت کرتے ہیں، ان کے لیے اذیت ناک سزائیں اور دنیا و آخرت میں دردناک عذاب ہے۔
مضمون جاری ہے ۔ ۔ ۔ ۔
علی ولی صاحب کیا آپ کو ایک مسلمان ریاست کے خدوخال اور اصول کے بارے میں علم ہے؟؟؟
علی ولی صاحب ایک مسلمان ریاست کا ڈھانچہ کن بنیادی باتوں پر کھڑا ہوتاہے؟؟؟
علی ولی صاحب ایک مسلمان ریاست کے اوصاف کیا ہیں؟؟؟
 
شمولیت
جولائی 25، 2013
پیغامات
445
ری ایکشن اسکور
339
پوائنٹ
65
علی ولی صاحب جواب دیجئے ۔ اور اگر علی ولی صاحب جواب نہیں دے سکتے تو وہ ابوبصیر سے مدد لے لیں۔بہرحال جواب تو دینا ہوگا۔
 
شمولیت
جولائی 25، 2013
پیغامات
445
ری ایکشن اسکور
339
پوائنٹ
65
یہاں خاموشی کیوں ہے؟
علی ولی صاحب کیا آپ کو ایک مسلمان ریاست کے خدوخال اور اصول کے بارے میں علم ہے؟؟؟
علی ولی صاحب ایک مسلمان ریاست کا ڈھانچہ کن بنیادی باتوں پر کھڑا ہوتاہے؟؟؟
علی ولی صاحب ایک مسلمان ریاست کے اوصاف کیا ہیں؟؟؟
علی ولی آپ کہاں کھوگئے جواب کیوں نہیں دیتے ۔ اپنے علماء کی مدد لے لو اور جواب ضرور دو ۔!!!!
 
متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
ہم کچھ کہتے تو آپ کو شکایت ہوتی​
دیوبندی حکیم اور پیر طریقت کے نزدیک پاکستان ایک اسلامی ملک ہے
A programme was held here on 14th August. These days, people do not understand the word nizâm (system). I am therefore forced to use the English word, programme. I am advising all of you to try to obtain a recording of my programme, which was conducted on the 14th of August. I have provided with proofs that Pakistan is an Islamic state.
Hakîm-ul-Ummah Mujaddid-ul-Millah Maulana Ashraf 'Alî Sâhib Thânwî rahimahullâh who was the shaykh of personalities like Muftî Muhammad Shafî' Sâhib rahimahullâh, says that an Islamic state is defined as: the head of state is a Muslim and he has the power to promulgate Islamic law. Because of human weakness or weakness of îmân, he is intimidated by another country or is intimidated by conditions in his country, and is therefore unable to promulgate Islamic injunctions, then such a country will still be considered to be an Islamic state. Since he did not utilize his strength, the Muslim king, prime minister or head of state will be a sinner, but the country will be considered to be Islamic if the ruler is able to promulgate Islamic law.
Based on this definition, all the countries which have Muslim heads of state are all Islamic countries. Pakistan is therefore an Islamic country irrespective of whether the leaders have the power or not. If a person gives his life in the protection of a single inch of Pakistani land, he will be a martyr. Pakistan was created through the sighs, moans and supplications of our elders and the auliyâ' of Allâh Ta'ala. Those 'ulamâ' and auliyâ are before me who strove for the creation of this country. My shaykh, Shâh 'Abdul Ghanî Sâhib rahimahullâh was from among them. Therefore, we supplicate to Allâh Ta'ala to protect this country and save us from the slavery of the Hindus. Some foolish people are making statements like this: "It is better for the Hindus to take this country away." Lâ haula wa lâ qûwwata illâ billâh. What a serious statement! May Allâh Ta'ala enable such persons to repent and may He pardon them. This is a very serious statement.
مصنف​
Shaikh ul Arab wal Ajam Hazrat Maulana Shah Hakeem Muhammad Akhtar Saheb (ra)​
فہرست نمبر 24​
ہیڈنگ​
Pakistan is an Islamic State​
 
شمولیت
جولائی 25، 2013
پیغامات
445
ری ایکشن اسکور
339
پوائنٹ
65
ہم کچھ کہتے تو آپ کو شکایت ہوتی​
دیوبندی حکیم اور پیر طریقت کے نزدیک پاکستان ایک اسلامی ملک ہے

مصنف​
Shaikh ul Arab wal Ajam Hazrat Maulana Shah Hakeem Muhammad Akhtar Saheb (ra)​
فہرست نمبر 24​
ہیڈنگ​
Pakistan is an Islamic State​
اسے کہتے ہیں ڈوبتے کو تنکے کا سہارا ! پاکستان کو کسی کے اسلامی ملک قرار دینے سے بات نہیں بنے گی ۔ متلاشی یہاں پر قرآن اور سنت سے دلائل لے کر آؤ۔ھاتوا برھانکم ان کنتم صادقین کتاب اللہ سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سلف صالحین کے وہ فتاویٰ نقل کرو جو کہ قرآن وسنت صلی اللہ علیہ وسلم سے متصادم نہ ہوں۔ جس طرح آپ نے یہ پوسٹ بنایا ہے ۔ اس سے تو ایسا ظاہر ہورہا ہے کہ آپ جلدی میں کسی کے گھر میں پرچہ پھینک کر بھاگ گئے ہوں تاکہ صاحب البیت پرچہ پھینکنے والے کو دیکھ نہ سکے۔میں جماعۃ الدعوۃ کے کارکنان کے جواب کا اس فورم پر شدت سے منتظر ہوں۔اتنے دنوں کی تلاش بسیار کے بعد حاطب اللیل کی طرح سے لکڑی کے بجائے سانپ اٹھا لیا ۔اور اسی کے آگے بین بجاتے پھر رہے ہو۔ ڈرتے کیوں ہو۔ یہاں پر اپنے دلائل لکھتے ہوئے۔ جب تم یہ بات جانتے ہو کہ ایک اسلامی ملک کہلانے کی شریعت میں کیا شرائط ہیں کن شروط کی ادائیگی کے بعد خطہ زمین دارالکفر سے دارالاسلام بن جاتا ہے ۔ اس کے دلائل یہاں بیان کرو ۔ اور پھر ان کی دلائل کی رو سے ثابت کرو کہ پاکستان ایک ایسا اسلامی ملک ہے جس طرح کہ شریعت کہتی ہے کہ ایک اسلامی ملک کن خواص کا مظہر ہوتا ہے۔جاؤ جاکر اپنے عالموں سے اس مسئلے میں فتویٰ طلب کرو کہ وہ تمہیں قرآن وسنت کے مطابق دلائل سے تمہاری مدد کریں۔
 
ابوزینب صاحب جو آپ کے بڑوں نے تعریف کر دی ہے وہی کافی ہے۔ اگر آپ کو اس تعریف پر کوئی اعتراض ہے تو آپ فرمائیں۔
 
شمولیت
جولائی 25، 2013
پیغامات
445
ری ایکشن اسکور
339
پوائنٹ
65
ابوزینب صاحب جو آپ کے بڑوں نے تعریف کر دی ہے وہی کافی ہے۔ اگر آپ کو اس تعریف پر کوئی اعتراض ہے تو آپ فرمائیں۔
متلاشی صاحب فرار کی راہ مت تلاش کریں ۔ اگر آپ کے پاس جواب ہے تو یہاں نقل کردیں ۔ ورنہ کتابیں تو میرے پاس اتنی ہیں کہ پڑھنا دشور ہوجائے گا آپ کو۔
 
Top