• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن عرب کے کس قبیلے کی زبان میں نازل ہوا؟

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
عرب کے تمام قبائل کی زبان عربی ہے اور اللہ نے عرب کی ساری قوموں کے لئے قرآن ان کی زبان میں ہی نازل کیا۔ جیساکہ اللہ کا فرمان ہے :
{ وَمَآ أَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ إِلاَّ بِلِسَانِ قَوْمِهِ لِيُبَيِّنَ لَهُمْ } [ إبراهيم : 4 ] .
ترجمہ : ہم جو بھی رسول بھیجے تو ان کی ہی قوم کی زبان میں تاکہ وہ انہیں سمجھاسکیں ۔
ایک دوسری جگہ اللہ کا فرمان ہے :
إِنَّا أَنزَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ(یوسف: 2)
ترجمہ : بے شک ہم نے قرآن کو عربی زبان میں نازل کیا تاکہ تم سمجھ سکو۔
اگر اللہ عرب کے سارے قبائل کی زبان میں قرآن نازل نہیں کرتا تو وہ عرب کے سارے قبائل والے کیسے سمجھ سکتے ؟
اس طرح کی بہت ساری آیات قرآن میں آئی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ قرآن عرب کے تمام قبیلوں کی زبان میں نازل ہوا اور سارے قبیلوں کی زبان ایک تھی وہ ہے عربی ۔ البتہ ان قبائل کے درمیان لہجات کا فرق پایاجاتا تھا ، یہ ایک الگ بات ہے ۔ اس سے زبان بدل نہیں جاتی ۔
 
Top