• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن عظیم الشان کے عربی پر اعتراضات

الیاسی

رکن
شمولیت
فروری 28، 2012
پیغامات
425
ری ایکشن اسکور
736
پوائنٹ
86
حرب بن شداد کیا کیا لکھا ہے برادرم پرانے پوسٹوں کا مطالعہ کرلیں تو آپ کو پتہ چل جایگا کہ ماجرا کیا ھے ؟؟؟ تمھارے مولوی صاحب کی علاوہ رسول اللہ مبارک نے کب فرمایا تھا کہ جمع کاصیغہ عزت کا ھے تھمارے ایمہ اور مفسرین نے عزت کا لفظ کھاں سے نکال دیا کہ جمع کا صیغہ عزت کیلیے ھیں ؟؟؟ کوئی ایک حدیث یا قول صحابی یاتابعی دکھاے جن میں لکھا ہو کہ جمع کاصیغہ عزت کیلیے ھیں
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
حرب بن شداد کیا کیا لکھا ہے برادرم پرانے پوسٹوں کا مطالعہ کرلیں تو آپ کو پتہ چل جایگا کہ ماجرا کیا ھے ؟؟؟ تمھارے مولوی صاحب کی علاوہ رسول اللہ مبارک نے کب فرمایا تھا کہ جمع کاصیغہ عزت کا ھے تھمارے ایمہ اور مفسرین نے عزت کا لفظ کھاں سے نکال دیا کہ جمع کا صیغہ عزت کیلیے ھیں ؟؟؟ کوئی ایک حدیث یا قول صحابی یاتابعی دکھاے جن میں لکھا ہو کہ جمع کاصیغہ عزت کیلیے ھیں
الیاسی صاحب،
آپ کو اپنے استاد الیاس ستار صاحب کے بارے میں کوئی بات کرنی ہو تو مثلاً آپ ذیل میں سے کون سا جملہ ان کے لئے ادا کرنا پسند کریں گے؟

  • الیاس ستار صبح اٹھتا ہے، نماز پڑھتا ہے، ناشتہ کرتا ہے، درس دیتا ہے وغیرہ یا،
  • الیاس ستار صبح اٹھتے ہیں، نماز پڑھتے ہیں، ناشتہ کرتے ہیں، درس دیتے ہیں، ؟؟
تا ہے، صیغہ واحد ہے اور تے ہیں، صیغہ جمع۔
 

الیاسی

رکن
شمولیت
فروری 28، 2012
پیغامات
425
ری ایکشن اسکور
736
پوائنٹ
86
بہت ھی قابل احترام شاکر بھائی فلا تضربوا للہ الامثال
دوسرے بات اگر میں کہتاھوں اے اللہ مجھے معاف فرما تو کیا یہ اللہ تعالی کا توھین ہے ؟؟؟؟
تیسری بات اگر عزت کیلیے ہیں تو پھر وعھدنا الی ابراھیم واسماعیل ان طھرا بیتی یھاں پر اللہ سبحانہ وتعالی نے مفرد کا صیغہ کیوں استعمال کیا؟؟ کیا یہاں عزت کا خیال نھیں رہا ؟؟؟ آپ ذرا مطالعہ کریں کہ کھاں کہاں اللہ سبحانہ وتعالی نے اپنے لیےمفرد کاصیغہ استعمال کیا ہے اور کہاں کہاں جمع کا صیغہ استعمال کیا ہے؟ تو پھر ان شاء اللہ بھت سارے باتیں آپ کی سامنے واضح ھوجاینگی اندھا تقلید کرکے کسی مفسر نے بولا عزت تو ھم بھی بولے عزت یہ کوئی عقل کی بات نھیں ہے
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
الیاسی صاحب سے سوال ہے کہ درج ذیل آیاتِ کریمہ میں ہائی لائٹ الفاظ کی وضاحت کر دیں کہ یہاں جمع کے صیغوں سے کیا مراد ہے؟!

حَتّىٰ إِذا جاءَ أَحَدَهُمُ المَوتُ قالَ رَ‌بِّ ار‌جِعونِ ٩٩ ... سورة المؤمنون

يـٰأَيُّهَا النَّبِىُّ إِذا طَلَّقتُمُ النِّساءَ فَطَلِّقوهُنَّ لِعِدَّتِهِنَّ وَأَحصُوا العِدَّةَ ... سورة الطلاق

وَقالَتِ امرَ‌أَتُ فِر‌عَونَ قُرَّ‌تُ عَينٍ لى وَلَكَ ۖ لا تَقتُلوهُ عَسىٰ أَن يَنفَعَنا أَو نَتَّخِذَهُ وَلَدًا وَهُم لا يَشعُر‌ونَ ٩ ... سورة القصص

﴿ وَقَالَ الَّذِي نَجَا مِنْهُمَا وَادَّكَرَ بَعْدَ أُمَّةٍ أَنَا أُنَبِّئُكُم بِتَأْوِيلِهِ فَأَرْسِلُونِ ٤٥ ﴾ ... سورة يوسف

واضح رہے کہ فأرسلونِ (جمع کے صیغے) کا مخاطب ’مَلِک‘ یعنی بادشاہ ہے جو اکیلا ہے۔

اور ان ابیات (شعروں) کی بھی:

فإن شئتِ حرّمت النّساء سواكم ... وإن شئت لم أشرب لقاحا ولا بردا
اگر تو چاہے تو میں تیرے سوا عورتیں اپنے اوپر حرام کرلوں ... الخ

ألا فارحمونى يا إله محمد ... فان لم أكن أهلا فأنت له أهل
اے محمدﷺ کے رب! مجھ پر رحم کیجئے ... الخ
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
درج ذیل آیات کریمہ
وَأَنَا اختَر‌تُكَ فَاستَمِع لِما يوحىٰ ١٣ ... سورة طه
قالَ كَذٰلِكَ قالَ رَ‌بُّكَ هُوَ عَلَىَّ هَيِّنٌ وَقَد خَلَقتُكَ مِن قَبلُ وَلَم تَكُ شَيـًٔا ٩ ... سورة مريم

میں امام حمزہ﷫ کی متواتر قراءت ہے کہ انہوں نے وَأَنَّا اخْتَرْنٰكَ اور وَقَدْ خَلَقْنٰكَ پڑھا ہے۔ تفصیل کیلئے دیکھئے كتبِ قراءات!

ایک متواتر قراءت میں ایک لفظ واحد کے صیغہ سے ہے اور دوسری متواتر میں جمع کے صیغہ سے! کیوں؟
کیا قراءات قرآنیۃ متواترہ ایک دوسرے کی وضاحت وتبیین نہیں کرتیں؟
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
1. قرآن کریم میں جگہ جگہ اللہ رب العٰلمین نے انس وجن کی تخلیق کے متعلّق اپنے لئے جمع تعظیم کا صیغہ استعمال فرمایا، مثلاً
وَلَقَد خَلَقنَا الإِنسـٰنَ مِن صَلصـٰلٍ مِن حَمَإٍ مَسنونٍ ٢٦ وَالجانَّ خَلَقنـٰهُ مِن قَبلُ مِن نارِ‌ السَّمومِ ٢٧ ... سورۃ الحجر
أَوَلا يَذكُرُ‌ الإِنسـٰنُ أَنّا خَلَقنـٰهُ مِن قَبلُ وَلَم يَكُ شَيـًٔا ٦٧ ... سورۃ مریم


لیکن انہیں انس وجن کی تخلیق کے متعلق اللہ تعالیٰ نے اپنے لئے واحد کا صیغہ بھی استعمال فرمایا، مثلاً
خَلَقَ الإِنسـٰنَ مِن صَلصـٰلٍ كَالفَخّارِ‌ ١٤ وَخَلَقَ الجانَّ مِن مارِ‌جٍ مِن نارٍ‌ ١٥ ... سورۃ الرحمٰن
وَما خَلَقتُ الجِنَّ وَالإِنسَ إِلّا لِيَعبُدونِ ٥٦ ... سورۃ الذاریات

کیوں؟؟؟

2. آسمان وزمین کی تخلیق کے متعلق اللہ تعالیٰ نے اپنے واحد اور جمع دونوں طرح کا صیغہ استعمال فرمایا، مثلاً
وَيَتَفَكَّر‌ونَ فى خَلقِ السَّمـٰوٰتِ وَالأَر‌ضِ رَ‌بَّنا ما خَلَقتَ هـٰذا بـٰطِلًا ... سورۃ آل عمران واحد کا صیغہ
وَما خَلَقنَا السَّماءَ وَالأَر‌ضَ وَما بَينَهُما لـٰعِبينَ ١٦ ... سورۃ الأنبياء جمع کا صیغہ
کیوں؟؟؟

3. بلندی سے پانی اتارنا اللہ رب العٰلمین کی بہت بڑی قدرت ہے، اس کے متعلق بھی اللہ تعالیٰ نے اپنے لئے واحد اور جمع دونوں طرح کے صیغے استعمال فرمائے، مثلاً
وَهُوَ الَّذى أَنزَلَ مِنَ السَّماءِ ماءً ... سورة الأنعام واحد کا صیغہ
وَتَرَ‌ى الأَر‌ضَ هامِدَةً فَإِذا أَنزَلنا عَلَيهَا الماءَ اهتَزَّت وَرَ‌بَت وَأَنبَتَت مِن كُلِّ زَوجٍ بَهيجٍ ٥ ... سورة الحج جمع کا صیغہ
کیوں؟؟؟
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
الیاسی صاحب سے سوال ہے کہ قرآن کریم نے اللہ تعالیٰ نے اپنے لیے جہاں جہاں جمع کا صیغہ استعمال فرمایا ہے، اس کے متعلق ان کا اور ان کے استاد کا کیا موقف ہے؟؟؟
 

الیاسی

رکن
شمولیت
فروری 28، 2012
پیغامات
425
ری ایکشن اسکور
736
پوائنٹ
86
محترم جناب انس نظر صاحب جزاکم اللہ خیرا وتقبل اللہ منکم صالح اعمالکم اسی کو کہتے ھیں علمی گفتگو اور علمی انداز میرے استاد محترم مجاھد اسلام فاتح قادیانیت جناب الیاس ستار صاحب حفظہ اللہ تعالی کا عمر ستر سال سے زیادہ ہے لیکن الحمدللہ ھم جوانوں سے وہ آج بھی زیادہ صحت مند ہے اس وقت شاید ان کو روزہ لگا ہے سامنے صوفے پر آرام فرما رھے ھیں ان شاء اللہ افطا ر کی بعد میں ان کو آپ کی یہ علمی پوسٹ سنادونگا تو پھر جواب بھی لکھ دونگا رھی ان کی موقف کی بات تو اگر آپ مجھے اپنا ایڈریس دیدے تو میں آپ کو استاد محترم کا اس موضوع پر تفصیلی مضمون ٹی سی ایس کردیتا ھوں اردو ترجمہ زیر تکمیل ہے اور عربی ترجمہ ان شاء اللہ استاد محترم جناب مفتی عبداللہ صاحب یا میں خود آج شروع کردونگا ان شاء اللہ ویسے فیس بک کا لنک آپ کو بھیج رھا ھو
 
Top