• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن میں محمد ﷺاور دیگر انبیاء کا ذکر

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
ایک سوال ہےکہ قرآن میں نبی صلی اللہ علیه وسلم کا ذکر کتنی بار آیا ہےاور مکمل کتنے انبیاء کا ذکر ہوا قرآن پاک میں جواب دے کر شکریہ کا موقعہ دیں جزاک اللہ خیرا۔
جواب : قرآن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ کا ذکر محمد کے نام سے چار بار اور احمد کے نام سے ایک بار آیا ہے۔وہ آیات مندرجہ ذیل ہیں۔
1- وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ(آل عمران:144).
2- مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ(الأحزاب:40)
3- وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَآمَنُوا بِمَا نُزِّلَ عَلَى مُحَمَّدٍ(محمد:2).
4- مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ(الفتح:29).
5- وَمُبَشِّراً بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ(الصف:6).
اور پچیس انبیاء کرام علیہم السلام کے نام کاذکر قرآن پاک میں ملتا ہے۔ ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں ۔
1_آدم
2_نوح
3_ادریس
4_ابراہیم
5_اسماعیل
6_اسحق
7_یعقوب
8_یوسف
9_لوط
10_ھود
11_صالح
12_شعیب
13_موسیٰ
14_ہارون
15_داؤد
16_سلیمان
17_ایوب
18_الیسع
19_ذوالکفل
20یونس
21_الیاس
22_زکریا
23_یحییٰ
24_عیسیٰ
25_حضرت محمدﷺ
ان میں سے اٹھارہ انبیاء کا ذکر تو سورہ انعام ہی میں ملتا ہے وہ ہیں : إسحاق، وهارون، ويوسف، وإبراهيم، وأيوب، ويعقوب، وزكريا، ويحيى، ونوح، وداوود، وموسى، وسليمان، وعيسى، وإلياس، واليسع، وإسماعيل، ولوط، ويونس عليهم الصلاة والسلام۔ اور بقیہ سات انبیاء ( آدم، ادریس ، ھود، صالح، شعیب ، ذوالکفل اور محمد ﷺ ) آل عمران، شعراء ،بقرۃ ،ھود اور انبیاء وغیرہ میں ملتا ہے ۔
انتباہ : ذوالکفل کے متعلق اختلاف پایا جاتا ہے کہ وہ نبی ہیں کہ نہیں ؟ بعض نے نبی اور بعض نے غیرنبی کہا ہے مگر راحج نبی ہونا معلوم ہوتا ہے جیساکہ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ کا اس کی طرف میلان نظر آتاہے ۔
کتبہ
مقبول احمد سلفی
 
Top