• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن و سنت میں پھانسی کی سزا کا کوئی ثبو ت موجود نہیں !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
قرآن و سنت میں پھانسی کی سزا کا کوئی ثبو ت موجود نہیں !!!
قاری عبدالقیوم ظہیر
لاہور(پ ر)پھانسی کی سزا غیر شرعی ہے قرآن و حدیث میں اس کا کوئی ثبوت موجود نہیں جبکہ قرآن وحدیث کی روسے قتل والے جرم کی کی سزا’’قتل‘‘ ہے ایک ملزم کا اگر جرم ثابت ہوجائے کہ اُس نے کسی کو قتل کر دیا ہے تو اُس کو پھانسی دینے کی بجائے قتل کیا جائے تاکہ اس کو اپنے جرم کی سزا اُسی وقت مل جائے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے سورہ البقرہ میں ارشاد فرمایا ہے’’ قتل کا بدلہ قتل ہے تم میں سے کوئی شخص اگر دوسرے انسان کو ناحق قتل کرے تو تم بھی اُس کو قتل کرو ‘‘ ان خیالات کا اظہار جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مر کزی راہنما اور اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے ناظم تبلیغ مولانا قا ری عبد القیوم ظہیر نے جامع مسجد ابرا ہیم اہلحدیث ٹاؤن شپ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاعبد القیوم ظہیر نے کہا نوجوانوں کو قرآن و حدیث کے مطالعے سے اپنے دلوں کو منور کرنا چاہئے قرآن کی تلا وت سے دل کو ترو تازگی اورروح کو تقویت ملتی ہے اور تمام قسم کی بیما ریوں کا علاج ہے جن لوگوں کا یہ خیال ہے کہ موسیقی رو ح کی غذا ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اُن کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے قرآن و حدیث کے مطالعے سے ضرور راہنمائی حاصل کرنی چاہئے اسلام میں موسیقی حرام ہے اسکا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں تو حید بہت بڑی نعمت ہے تو حید کا علم دنیا کے تمام علوم سے افضل اور اعلیٰ ترین علوم میں سے ہے جبکہ شرک بد ترین گناہ ہے مشکل کشا، حاجت روا، اولادیں ، مال رزق دینے والا کوئی بابا، پیر، فقیر، بزرگ نہیں بلکہ صرف اور صرف ایک اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات گرامی ہے جس کا کوئی شریک نہیں جس کے قبضہ اقدس میں ہم سب کی جان ہے وہی اللہ ہے جو اپنے بندوں کی مشکلات میں سنتا ہے اور مال و رزق کا مالک ہے
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
اسلام میں ”سزائے موت“ ہے یا ”قتل“ کرنا؟؟؟
سزائے موت پر عملدرآمد کے طریقے قدیم بھی ہیں اور جدید بھی۔ قدیم ترین طریقہ ”تلوار سے گردن اڑانا“ ہے۔ جبکی جدید طریقوں میں پھانسی دینا، الیکٹرک چیئر یا زہریلا انجیکشن شامل ہے۔
اہل علم اس پر روشنی ڈالیں
 
Top