• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن کریم اردو ترجمہ یونیکوڈ - (ترجمہ۔ محمد خاں جونا گڈھی)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
الفجر:1 ( الفجر:89 - آيت:1 ) قسم ہے فجر کی!
الفجر:2 ( الفجر:89 - آيت:2 ) اور دس راتوں کی!
الفجر:3 ( الفجر:89 - آيت:3 ) جفت اور طاق کی !۔
الفجر:4 ( الفجر:89 - آيت:4 ) رات جب چلنے لگے۔
الفجر:5 ( الفجر:89 - آيت:5 ) کیا ان میں عقلمند کے واسطے کافی قسم ہے
الفجر:6 ( الفجر:89 - آيت:6 ) کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے عادیوں کے ساتھ کیا کیا ۔
الفجر:7 ( الفجر:89 - آيت:7 ) ستونوں والے ارم کے ساتھ
الفجر:8 ( الفجر:89 - آيت:8 ) جس کی مانند کوئی قوم ملکوں میں پیدا نہیں ہوئی۔
الفجر:9 ( الفجر:89 - آيت:9 ) اور ثمودیوں کے ساتھ جنہوں نے وادی میں بڑے بڑے پتھر تراشے تھے۔
الفجر:10 ( الفجر:89 - آيت:10 ) اور فرعون کے ساتھ جو میخوں والا تھا
الفجر:11 ( الفجر:89 - آيت:11 ) ان سبھوں نے شہروں میں سر اٹھا رکھا تھا۔
الفجر:12 ( الفجر:89 - آيت:12 ) اور بہت فساد مچا رکھا تھا۔
الفجر:13 ( الفجر:89 - آيت:13 ) آخر تیرے رب نے ان سب پر عذاب کا کوڑا برسایا۔
الفجر:14 ( الفجر:89 - آيت:14 ) یقیناً تیرا رب گھات میں ہے۔
الفجر:15 ( الفجر:89 - آيت:15 ) انسان (کا یہ حال ہے) کہ جب اسے اس کا رب آزماتا ہے اور عزت اور نعمت دیتا ہے تو کہنے لگتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دار بنایا
الفجر:16 ( الفجر:89 - آيت:16 ) اور جب وہ اسکو آزماتا ہے اس کی روزی تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہنے لگتا ہے کہ میرے رب نے میری توہین کی (اور ذلیل کیا)۔
الفجر:17 ( الفجر:89 - آيت:17 ) ایسا ہرگز نہیں بلکہ (بات یہ ہے) کہ تم (ہی) لوگ یتیموں کی عزت نہیں کرتے
الفجر:18 ( الفجر:89 - آيت:18 ) اور مسکینوں کو کھلانے کی ایک دوسرے کو ترغیب نہیں دیتے۔
الفجر:19 ( الفجر:89 - آيت:19 ) اور (مردوں کی) میراث سمیٹ سمیٹ کر کھاتے ہو۔
الفجر:20 ( الفجر:89 - آيت:20 ) اور مال کو جی بھر کر عزیز رکھتے ہو۔
الفجر:21 ( الفجر:89 - آيت:21 ) یقیناً جب زمین کوٹ کوٹ کر برابر کر دی جائے گی۔
الفجر:22 ( الفجر:89 - آيت:22 ) اور تیرا رب (خود) آ جائے گا اور فرشتے صفیں باندھ کر (آ جائیں گے)
الفجر:23 ( الفجر:89 - آيت:23 ) اور جس دن جہنم بھی لائی جائے گی اس دن انسان کو سمجھ آئے گی مگر آج اسکے سمجھنے کا فائدہ کہاں
الفجر:24 ( الفجر:89 - آيت:24 ) وہ کہے گا کہ کاش میں نے اپنی زندگی کے لئے کچھ پیشگی سامان کیا ہوتا۔
الفجر:25 ( الفجر:89 - آيت:25 ) پس آج اللہ کے عذاب جیسا عذاب کسی نہ ہو گا۔
الفجر:26 ( الفجر:89 - آيت:26 ) نہ اس کی قید و بند جیسی کسی کی قید و بند ہو گی۔
الفجر:27 ( الفجر:89 - آيت:27 ) اے اطمینان والی روح۔
الفجر:28 ( الفجر:89 - آيت:28 ) تو اپنے رب کی طرف لوٹ چل اس طرح کہ تو اس سے راضی وہ تجھ سے خوش۔
الفجر:29 ( الفجر:89 - آيت:29 ) پس میرے خاص بندوں میں داخل ہو جا۔
الفجر:30 ( الفجر:89 - آيت:30 ) اور میری جنت میں چلی جا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
البلد:1 ( البلد:90 - آيت:1 ) میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں
البلد:2 ( البلد:90 - آيت:2 ) اور آپ اس شہر میں مقیم ہیں
البلد:3 ( البلد:90 - آيت:3 ) اور (قسم ہے) انسانی باپ اور اولاد کی
البلد:4 ( البلد:90 - آيت:4 ) یقیناً ہم نے انسان کو (بڑی) مشقت میں پیدا کیا ہے
البلد:5 ( البلد:90 - آيت:5 ) کیا یہ گمان کرتا ہے کہ یہ کسی کے بس میں نہیں
البلد:6 ( البلد:90 - آيت:6 ) کہتا (پھرتا) ہے کہ میں نے بہت کچھ مال خرچ کر ڈالا
البلد:7 ( البلد:90 - آيت:7 ) کیا (یوں) سمجھتا ہے کہ کسی نے اسے دیکھا ہی نہیں۔
البلد:8 ( البلد:90 - آيت:8 ) کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہیں بنائیں
البلد:9 ( البلد:90 - آيت:9 ) زبان اور ہونٹ (نہیں) بنائے۔
البلد:10 ( البلد:90 - آيت:10 ) ہم نے دکھا دیئے اس کو دونوں راستے
البلد:11 ( البلد:90 - آيت:11 ) سو اس سے نہ ہو سکا کہ گھاٹی میں داخل ہوتا
البلد:12 ( البلد:90 - آيت:12 ) اور کیا سمجھا کہ گھاٹی ہے کیا؟
البلد:13 ( البلد:90 - آيت:13 ) کسی گردن (غلام لونڈی) کو آزاد کرنا۔
البلد:14 ( البلد:90 - آيت:14 ) یا بھوکے کو کھانا کھلانا۔
البلد:15 ( البلد:90 - آيت:15 ) کسی رشتہ دار یتیم کو۔
البلد:16 ( البلد:90 - آيت:16 ) یا خاکسار مسکین کو۔
البلد:17 ( البلد:90 - آيت:17 ) پھر ان لوگوں میں ہو جاتا ہے جو ایمان لاتے اور ایک دوسرے کو صبر کی اور رحم کرنے کی وصیت کرتے ہیں
البلد:18 ( البلد:90 - آيت:18 ) یہی لوگ ہیں دائیں بازو والے (خوش بختی والے)۔
البلد:19 ( البلد:90 - آيت:19 ) اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کے ساتھ کفر کیا یہ کم بختی والے ہیں۔
البلد:20 ( البلد:90 - آيت:20 ) انہی پر آگ ہو گی جو چاروں طرف سے گھیری ہوئی ہو گی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
الشمس:1 ( الشمس:91 - آيت:1 ) قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی۔
الشمس:2 ( الشمس:91 - آيت:2 ) قسم ہے چاند کی جب اس کے پیچھے آئے۔
الشمس:3 ( الشمس:91 - آيت:3 ) قسم ہے دن کی جب سورج کو نمایاں کرے۔
الشمس:4 ( الشمس:91 - آيت:4 ) قسم ہے رات کی جب اسے ڈھانپ لے۔
الشمس:5 ( الشمس:91 - آيت:5 ) قسم ہے آسمان کی اور اس کے بنانے کی۔
الشمس:6 ( الشمس:91 - آيت:6 ) قسم ہے زمین کی اور اسے ہموار کرنے کی۔
الشمس:7 ( الشمس:91 - آيت:7 ) قسم ہے نفس کی اور اسے درست بنانے کی
الشمس:8 ( الشمس:91 - آيت:8 ) پھر سمجھ دی اسکو بدکاری سے اور بچ کر چلنے کی۔
الشمس:9 ( الشمس:91 - آيت:9 ) جس نے اسے پاک کیا وہ کامیاب ہوا ۔
الشمس:10 ( الشمس:91 - آيت:10 ) اور جس نے اسے خاک میں ملا دیا وہ ناکام ہو گا
الشمس:11 ( الشمس:91 - آيت:11 ) (قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کی باعث جھٹلایا۔
الشمس:12 ( الشمس:91 - آيت:12 ) جب ان میں ایک بد بخت کھڑا ہوا ۔
الشمس:13 ( الشمس:91 - آيت:13 ) اس کے پینے کی باری کی حفاظت کرو
الشمس:14 ( الشمس:91 - آيت:14 ) ان لوگوں نے اپنے پیغمبر کو جھوٹا سمجھ کر اس اونٹنی کی کوچیں کاٹ دیں ، پس ان کے رب نے ان کے گناہوں کے باعث ان پر ہلاکت ڈالی پھر ہلاکت کو عام کر دیا اور اس بستی کو برابر کر دیا۔
الشمس:15 ( الشمس:91 - آيت:15 ) وہ نہیں ڈرتا اس کے تباہ کن انجام سے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
الليل:1 ( الليل:92 - آيت:1 ) قسم ہے رات کی جب چھا جائے،
الليل:2 ( الليل:92 - آيت:2 ) اور قسم ہے دن کی جب روشن ہو۔
الليل:3 ( الليل:92 - آيت:3 ) اور قسم ہے اس ذات کی جس نے نر مادہ کو پیدا کیا
الليل:4 ( الليل:92 - آيت:4 ) یقیناً تمہاری کوشش مختلف قسم کی ہے
الليل:5 ( الليل:92 - آيت:5 ) جس نے دیا (اللہ کی راہ میں) اور ڈرا (اپنے رب سے)۔
الليل:6 ( الليل:92 - آيت:6 ) اور نیک بات کی تصدیق کرتا رہے گا۔
الليل:7 ( الليل:92 - آيت:7 ) تو ہم بھی اسکو آسان راستے کی سہولت دیں گے۔
الليل:8 ( الليل:92 - آيت:8 ) لیکن جس نے بخیلی کی اور بے پرواہی برتی۔
الليل:9 ( الليل:92 - آيت:9 ) اور نیک بات کو جھٹلایا۔
الليل:10 ( الليل:92 - آيت:10 ) تو ہم بھی اس کی تنگی و مشکل کے سامان میسر کر دیں گے۔
الليل:11 ( الليل:92 - آيت:11 ) اس کا مال اسے (اوندھا) کرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا۔
الليل:12 ( الليل:92 - آيت:12 ) بیشک راہ دکھا دینا ہمارا ذمہ ہے۔
الليل:13 ( الليل:92 - آيت:13 ) اور ہمارے ہی ہاتھ آخرت اور دنیا ہے ۔
الليل:14 ( الليل:92 - آيت:14 ) میں نے تو تمہیں شعلہ مارتی ہوئی آگ سے ڈرا دیا ہے۔
الليل:15 ( الليل:92 - آيت:15 ) جس میں صرف وہی بد بخت داخل ہو گا۔
الليل:16 ( الليل:92 - آيت:16 ) جس نے جھٹلایا اور (اس کی پیروی سے) منہ پھیر لیا۔
الليل:17 ( الليل:92 - آيت:17 ) اور اس سے ایسا شخص دور رکھا جائے گا جو بڑا پرہیزگار ہو گا۔
الليل:18 ( الليل:92 - آيت:18 ) جو پاکی حاصل کرنے کے لئے اپنا مال دیتا ہے
الليل:19 ( الليل:92 - آيت:19 ) کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جا رہا ہو۔
الليل:20 ( الليل:92 - آيت:20 ) بلکہ صرف اپنے پروردگار بزرگ و بلند کی رضا چاہنے کے لیے۔
الليل:21 ( الليل:92 - آيت:21 ) یقیناً وہ (اللہ بھی) عنقریب رضامند ہو جائے گا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
الضُّحىٰٰ:1 ( الضُّحىٰ:93 - آيت:1 ) قسم ہے چاشت کے وقت کی
الضُّحىٰ:2 ( الضُّحىٰ:93 - آيت:2 ) اور قسم ہے رات کی جب چھا جائے۔
الضُّحىٰ:3 ( الضُّحىٰ:93 - آيت:3 ) نہ تو تیرے رب نے تجھے چھوڑا ہے اور نہ وہ بیزار ہو گیا ہے۔
الضُّحىٰ:4 ( الضُّحىٰ:93 - آيت:4 ) یقیناً تیرے لئے انجام آغاز سے بہتر ہو گا
الضُّحىٰ:5 ( الضُّحىٰ:93 - آيت:5 ) تجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی و خوش ہو جائے گا
الضُّحىٰ:6 ( الضُّحىٰ:93 - آيت:6 ) کیا اس نے یتیم پا کر جگہ نہیں دی
الضُّحىٰ:7 ( الضُّحىٰ:93 - آيت:7 ) اور تجھے راہ بھولا پا کر ہدایت نہیں دی
الضُّحىٰ:8 ( الضُّحىٰ:93 - آيت:8 ) اور تجھے نادار پا کر تونگر نہیں بنا دیا۔
الضُّحىٰ:9 ( الضُّحىٰ:93 - آيت:9 ) پس یتیم پر تو بھی سختی نہ کیا کر۔
الضُّحىٰ:10 ( الضُّحىٰ:93 - آيت:10 ) اور نہ سوال کرنے والے کو ڈانٹ ڈپٹ۔
الضُّحىٰ:11 ( الضُّحىٰ:93 - آيت:11 ) اور اپنے رب کی نعمتوں کو بیان کرتا رہ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
الشَّرح:1 ( الشَّرح:94 - آيت:1 ) کیا ہم نے تیرا سینہ نہیں کھول دیا
الشَّرح:2 ( الشَّرح:94 - آيت:2 ) اور تجھ پر سے تیرا بوجھ ہم نے اتار دیا
الشَّرح:3 ( الشَّرح:94 - آيت:3 ) جس نے تیری پیٹھ توڑ دی تھی۔
الشَّرح:4 ( الشَّرح:94 - آيت:4 ) ہم نے تیرا ذکر بلند کر دیا۔
الشَّرح:5 ( الشَّرح:94 - آيت:5 ) پس یقیناً مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔
الشَّرح:6 ( الشَّرح:94 - آيت:6 ) بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔
الشَّرح:7 ( الشَّرح:94 - آيت:7 ) پس جب تو فارغ ہو تو عبادت میں محنت کر
الشَّرح:8 ( الشَّرح:94 - آيت:8 ) اور اپنے پروردگار ہی کی طرف دل لگا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
التين:1 ( التين:95 - آيت:1 ) قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی۔
التين:2 ( التين:95 - آيت:2 ) اور طور سینین کی
التين:3 ( التين:95 - آيت:3 ) اور اس امن والے شہر کی
التين:4 ( التين:95 - آيت:4 ) یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا
التين:5 ( التين:95 - آيت:5 ) پھر اسے نیچوں سے نیچا کر دیا۔
التين:6 ( التين:95 - آيت:6 ) لیکن جو لوگ ایمان لائے اور (پھر) نیک عمل کئے تو ان کے لئے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم نہ ہو گا۔
التين:7 ( التين:95 - آيت:7 ) پس تجھے اب روز جزا کے جھٹلانے پر کون سی چیز آمادہ کرتی ہے
التين:8 ( التين:95 - آيت:8 ) کیا اللہ تعالیٰ سب حاکموں کا حاکم نہیں ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
العلق:1 ( العلق:96 - آيت:1 ) پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا
العلق:2 ( العلق:96 - آيت:2 ) جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا۔
العلق:3 ( العلق:96 - آيت:3 ) تو پڑھتا رہ تیرا رب بڑے کرم والا ہے
العلق:4 ( العلق:96 - آيت:4 ) جس نے قلم کے ذریعے (علم) سکھایا۔
العلق:5 ( العلق:96 - آيت:5 ) جس نے انسان کو وہ سکھایا جسے وہ نہیں جانتا تھا۔
العلق:6 ( العلق:96 - آيت:6 ) سچ مچ انسان تو آپے سے باہر ہو جاتا ہے۔
العلق:7 ( العلق:96 - آيت:7 ) اس لئے کہ وہ اپنے آپ کو بے پرواہ (یا تونگر) سمجھتا ہے۔
العلق:8 ( العلق:96 - آيت:8 ) یقیناً لوٹنا تیرے رب کی طرف ہے۔
العلق:9 ( العلق:96 - آيت:9 ) (بھلا) اسے بھی تو نے دیکھا جو بندے کو روکتا ہے۔
العلق:10 ( العلق:96 - آيت:10 ) جبکہ وہ بندہ نماز ادا کرتا ہے ۔
العلق:11 ( العلق:96 - آيت:11 ) بھلا بتلا تو اگر وہ ہدایت پر ہو
العلق:12 ( العلق:96 - آيت:12 ) یا پرہیزگاری کا حکم دیتا ہو۔
العلق:13 ( العلق:96 - آيت:13 ) بھلا دیکھو تو اگر یہ جھٹلاتا ہو اور منہ پھیرتا ہو تو
العلق:14 ( العلق:96 - آيت:14 ) کیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ تعالیٰ اسے خوب دیکھ رہا ہے۔
العلق:15 ( العلق:96 - آيت:15 ) یقیناً اگر یہ باز نہ رہا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے
العلق:16 ( العلق:96 - آيت:16 ) ایسی پیشانی جو جھوٹی خطا کار ہے۔
العلق:17 ( العلق:96 - آيت:17 ) یہ اپنی مجلس والوں کو بلا لے۔
العلق:18 ( العلق:96 - آيت:18 ) ہم بھی (دوزخ کے) پیادوں کو بلا لیں گے۔
العلق:19 ( العلق:96 - آيت:19 ) خبردار! اس کا کہنا ہرگز نہ ماننا اور سجدہ کر اور قریب ہو جا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
القدْر:1 ( القدْر:97 - آيت:1 ) یقیناً ہم نے اس شب قدر میں نازل فرمایا
القدْر:2 ( القدْر:97 - آيت:2 ) تو کیا سمجھا کہ شب قدر کیا ہے؟
القدْر:3 ( القدْر:97 - آيت:3 ) شب قدر ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔
القدْر:4 ( القدْر:97 - آيت:4 ) اس میں (ہر کام) کے سر انجام دینے کو اپنے رب کے حکم سے فرشتے اور روح (جبرائیل علیہ السلام) اترتے ہیں۔
القدْر:5 ( القدْر:97 - آيت:5 ) یہ رات سلامتی کی ہوتی ہے اور فجر طلوع ہونے تک رہتی ہے
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
البيِّنة:1 ( البيِّنة:98 - آيت:1 ) اہل کتاب کے کافر اور مشرک لوگ جب تک کہ ان کے پاس ظاہر دلیل نہ آ جائے باز رہنے والے نہ تھے (وہ دلیل یہ تھی کہ)
البيِّنة:2 ( البيِّنة:98 - آيت:2 ) اللہ تعالیٰ کا ایک رسول جو پاک آسمانی کتاب پڑھے۔
البيِّنة:3 ( البيِّنة:98 - آيت:3 ) جن میں صحیح اور درست احکام ہوں۔
البيِّنة:4 ( البيِّنة:98 - آيت:4 ) اہل کتاب اپنے پاس ظاہر دلیل آ جانے کے بعد ہی (اختلاف میں پڑ کر) متفرق ہو گئے
البيِّنة:5 ( البيِّنة:98 - آيت:5 ) انہیں اس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا کہ صرف اللہ کی عبادت کریں اسی کے لئے دین کو خالص رکھیں۔ ابراہیم حنیف کے دین پر اور نماز قائم رکھیں اور زکوٰۃ دیتے رہیں یہی ہے دین سیدھی ملت کا۔
البيِّنة:6 ( البيِّنة:98 - آيت:6 ) بیشک جو لوگ اہل کتاب میں سے کافر ہوئے اور مشرکین سب دوزخ کی آگ میں جائیں گے جہاں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے یہ لوگ بدترین خلائق ہیں
البيِّنة:7 ( البيِّنة:98 - آيت:7 ) بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے یہ لوگ بہترین خلائق ہیں
البيِّنة:8 ( البيِّنة:98 - آيت:8 ) ان کا بدلہ ان کے رب کے پاس ہمیشگی والی جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ اللہ ان سے راضی ہوا اور یہ اس سے راضی ہوئے یہ ہے اس کے لئے جو اپنے پروردگار سے ڈرے۔
 
Top