• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن کریم اردو ترجمہ یونیکوڈ - (مترجم: حضرت شاہ عبدالقادر)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الکافرون
رکوع۔۱ (۱۰۹) آیات۔۶
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ تو کہہ ، اے منکرو!
۲۔ میں نہیں پوجتا جس کو تم پُوجو۔
۳۔ اور نہ تم پُوجو جس کو میں پُوجو ں۔
۴۔ اور نہ مجھ کو پوجنا جس کو تم نے پُوجا۔
۵۔ اور نہ تم کو پوجنا جس کو میں پُوجوں۔
۶۔ تم کو تمہاری راہ، اور مجھ کو میری راہ۔
تو کہہ ، اے منکرو! میں نہیں پوجتا جس کو تم پُوجو
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ النصر
رکوع۔۱ (۱۱۰) آیات۔۳
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ جب پہنچ چکی مدد اﷲ کی اور فیصلہ۔
۲۔ اور تو نے دیکھے لوگ داخل ہوتے اﷲ کے دین میں فوج در فوج۔
۳۔ اب پاکی بول اپنے رب کی خوبیاں، اور گناہ بخشوا اس سے ،
بیشک وہ معاف کرنے والا ہے۔
اب پاکی بول اپنے رب کی خوبیاں، اور گناہ بخشوا اس سے ،
بے شک وہ معاف کرنے والا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ المسد
رکوع۔۱ (۱۱۱) آیات۔۵
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ ٹوٹ گئے ہاتھ ابی لہب کے، اور ٹوٹ گیا وہ آپ۔
۲۔ کام نہ آیا اس کو مال اس کا، اور نہ جو کمایا۔
۳۔ اب پہنچے گا ڈیگ (لپٹیں) مارتی آگ میں۔
۴۔ اور اس کی جورو ۔ سر پر لیے پھرتی ایندھن۔
۵۔ اس کی گردن میں رسی ہے مونج کی۔
کام نہ آیا اس کو مال اس کا، اور نہ جو کمایا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ اخلاص
رکوع۔۱ (۱۱۲) آیات۔۴
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱ ۔ تو کہہ ، وہ اﷲ ایک ہے۔
۲۔ اﷲ بے نیاز ہے۔
۳۔ نہ کسی کو جنا ، نہ کسی سے جنا۔
۴۔ اور نہیں اس کے جوڑ کا کوئی۔
تو کہہ ، وہ اﷲ ایک ہے اﷲ بے نیاز ہے نہ کسی کو جنا ، نہ کسی سے جنا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الفلق
رکوع۔۱ (۱۱۳) آیات۔۵
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ تو کہہ ، میں پناہ میں آیا صبح کے رب کی۔
۲۔ ہر چیز کی بدی سے جو اس نے بنائی۔
۳۔ اور بدی سے اندھیرے کی جب سمٹ آئے۔
۴۔ اور بدی سے عورتوں کی، جو گرہوں میں پھونکیں۔
۵۔ اور بدی سے برا چاہنے والے کی جب لگے ہونسنے (حسد کرنے)۔
تو کہہ ، میں پناہ میں آیا صبح کے رب کی ہر چیز کی بدی سے جو اس نے بنائی
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
سورۃ الناس
رکوع۔۱ (۱۱۴) آیات۔۶
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم
۱۔ تو کہہ ، میں پناہ میں آیا لوگوں کے رب کی۔
۲۔ لوگوں کے بادشاہ کی۔
۳۔ لوگوں کے پُوجے (معبود) کی۔
۴۔ بدی سے اس کی، جو سنکارے (وسوسہ ڈالے) اور چھپ جائے۔
۵۔ وہ جو خیال (وسوسہ) ڈالتا ہے لوگوں کے دل میں۔
۶۔ (خواہ ہو) جِنوں میں (سے) اور آدمیوں میں(سے)۔
تو کہہ ، میں پناہ میں آیا لوگوں کے رب کی لوگوں کے بادشاہ کی لوگوں کے پُوجے (معبود) کی
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
==================================================​
الحمد للہ اس ترجمہ پر کام پورا ہوا
==================================================​
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ تعالی نے اس مبارک ماہ میں اس مبارک کام کو سر انجام دینے کی توفیق عطا فرما دی الحمد للہ علی ذالک
 
Top