• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن کریم کے رکوعات کی تعداد

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
اس پوسٹ کے سوال نمبر 11 کے جواب میں کہا گیا ہے کہ قرآن کریم کے 540 رکوع ہیں، حالانکہ رکوعات کی تعداد زیادہ ہے، گن کر دیکھ لیے جائیں!
سوال نمبر 19 کے جواب میں مکی سورتوں کی دوسری علامت یہ بیان کی گئی ہے کہ ہر وہ سورت جس میں سجدہ آیا ہو، حالانکہ سورۃ الرعد اور سورۃ الحج بھی مدنی سورتیں ہیں (جواب نمبر 17)، جن میں کل تین سجدے ہیں، ایک سورۃ الرعد میں اور دو سورۃ الحج میں؟!
سوال نمبر 21 کے جواب میں ’طوال‘ سے مراد سات لمبی سورتیں لیا گیا ہے، جبکہ 6 سورتیں بیان کی گئی ہیں، جبکہ کل سورتیں سات ہیں: سورۃ البقرۃ، آل عمران، النساء، المائدۃ، الانعام، الاعراف اور الانفال والتوبۃ (مشترکہ طور پر) اسی لئے ان کے درمیان بسم اللہ بھی نہیں لکھی گئی۔ ورنہ سورۃ الانفال اکیلی تو تقریبا آدھے پارے کی چھوٹی سی سورت ہے، جسے ’طوال‘ میں شمار کرنا مناسب نہیں۔ واللہ اعلم!
جبکہ ’مثانی‘ کی وضاحت یہ کی گئی ہے کہ جس میں دو سو کے لگ بھگ آیات ہوں، حالانکہ میرے علم کے مطابق یہ بھی صحیح نہیں۔ جن سورتوں کو ’مثانی‘ کہا جاتا ہے، شائد ان میں ایک کے علاوہ کسی کی بھی آیات دو سو سے زیادہ نہیں۔ مثانی سے مراد وہ سورتیں ہیں جن کے موضوعات ملتے جلتے اور جنہیں (نماز میں) بار بار اور کثرت میں دُہرایا جاتا ہے، فرمانِ باری ہے: ﴿ اَللّٰهُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِيْثِ كِتٰبًا مُّتَشَابِهًا مَّثَانِيَ ﴾ ... سورة الزمر کہ ’’اللہ تعالیٰ نے بہترین کلام نازل فرمایا ہے جو ایسی کتاب ہے کہ آپس میں ملتی جلتی اور بار بار دہرائی ہوئی آیتوں کی ہے۔‘‘
واللہ تعالیٰ اعلم!
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا
آپ محمد عدنان بھواروی صاحب کو بتادیں کہ انہوں نے کتاب میں غلطیاں کی ہیں۔ نئے ایڈیشن میں تبدیلی کریں تاکہ میں ان کی غلطیوں کو ٹائپ کر کے خود گناہ گار نہ ہوں۔یہ قرآن کا معاملہ ہے۔
 
Top