• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا گیا ہے

مسلم صہیب

مبتدی
شمولیت
فروری 05، 2018
پیغامات
3
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
2
15338757_1795809630686494_4325545402675144372_n.jpg
بسم الله الرحمن الرحیم
سب طرح کی تعریفیں الله تعالیٰ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے . الله اکیلا ساری کائنات کا خالق اور مالک ہے . الله بے نیاز ہے .سب الله کے محتاج ہیں . الله کی برابری کا کوئی نہیں ہے اور درود و سلام ہو الله کے تمام رسولوں پر امابعد کہ بہترین بات اللہ کی کتاب ہے اور بہترین سیرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سیرت ہے اور سارے کاموں میں بدترین کام نئے نئے طریقے ہیں (یعنی دین کے نام سے نئے طریقے جاری کرنا) اور ہر بدعت گمراہی ہے
قارئین ! قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کر دیا گیا ہے . لیکن اکثر لوگ جنہوں نے اپنی فرقہ واریت کی دوکان چمکانی ہوتی ہے وہ عام لوگوں کو کہتے ہیں کہ اسے خود پڑھو گے تو گمراہ ہو جاؤ گے . استغفراللہ . یعنی اکثر لوگوں کے خلق سے قرآن نیچے ہی نہیں اترتا . یہ خوارج کی بڑی نشانی ہے کہ " يَقْرَئُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ"
جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 68
قرآن پڑھیں گے لیکن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا. اور آج فرقوں والوں کا بھی کچھ ایسا ہی حال ہے .کچھ صاف کہتے ہیں کہ "اے ساڈی سمجھ وچ نئی اوندا ، حضرت جی پڑھن گے " اور کچھ فرقے الفاظ بدل لیتے ہیں . جیسے ہمیں اس کی سمجھ نہیں آتی . سلف کے فہم کے مطابق پڑھیں گے . لیکن حال یہ ہے کہ سلف کے اقوال سے ہی فیصلے کرتے ہیں اور اگر کوئی واضح آیات بھی سنائے تو کہہ دیتے ہیں کہ "صحابہ نو سمجھ نہ آئی ؟ سلف کو سمجھ نہ آئی ؟
انتظار کرو !!! قیامت کو بھی ایسے ہی کہنا . اور خوارج کی دوسری نشانی بھی ٹھیک فرقوں پر آتی ہے . یہ جو اپنے آپ کو مسلم کہے اسے اسلام سے خارج کہہ کر کہ ہم کیا کافر ہیں . یا کہہ دیتے ہیں کہ یہ ہمیں کافر سمجھتا ہے . یعنی جو خود کو مسلم کہے اسے خارج کہتے اور جو فرقہ پرستی کرے اس کا دفاع کرتے ہیں .قارئین ! قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کر دیا گیا ہے .اس سلسلہ میں قرآن میں الله تعالیٰ نے صاف فرماء دیا ہے :وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ
اور ہم نے قرآن کو آسان کردیا ہے نصیحت اخذ کرنے کے لیے ‘ تو ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا
سورة القمر آیت 17
پھر اس سورت میں ہی آگے دوبارہ فرمایا : وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ
اور ہم نے اس قرآن کو آسان کردیا ہے نصیحت حاصل کرنے کے لیے ‘ تو ہے کوئی اس سے نصیحت حاصل کرنے والا
سورت القمر آیت 22
یہ اللہ کا بڑا فضل اور احسان ہے کہ اس نے اپنے کلام کو آسان اور سہل بنا دیا ہے۔ اس میں دی گئی مثالیں تشبیہات مناظر قدرت، دلائل اور انداز بیان سادہ اور عام فہم ہیں اس لیے کہ اس کے اولین مخاطب امی لوگ تھے۔ لکھے پڑھے عالم فاضل لوگ نہیں تھے۔ یہ کسی فلسفے یا منطق کی کتاب بھی نہیں جس کی عبارت پیچیدہ اور مغلق ہو۔ اللہ تعالیٰ نے واضح طور پر بتا دیا کہ ہم نے اس کتاب میں کوئی پیچیدگی نہیں رکھی۔ (٨: ١١) نیز اس میں محض خیالی فلسفے نہیں بلکہ ایسی ہدایات دی گئی ہیں جن سے انسان کی عملی زندگی کا تعلق ہوتا ہے اور ہر شخص اسے سمجھ سکتا ہے اور ہدایت حاصل کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔ علاوہ ازیں شعر نہ ہونے کے باوجود اس میں موزونیت اور تاثیر شعر سے زیادہ ہے اسی وجہ سے اس کو حفظ کرنا آسان ہے اور ہر چھوٹا بڑا عربی عجمی اسے تھوڑی سی محنت سے حفظ کرلیتا ہے۔ اسی وجہ سے قرآن کے حافظ ہر دور میں لاکھوں کی تعداد میں رہے ہیں
پھر یہ آیت اس سورت القمر میں بار بار آئی ہے . سورت القمر کی 32 آیت میں پھر فرمایا :وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ
اور ہم نے تو اس قرآن کو آسان کردیا ہے سمجھنے کے لیے ‘ تو ہے کوئی سوچنے سمجھنے والا ؟
اس کے بعد سورت القمر کی آیت 40 میں پھر فرمایا : وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ
اور ہم نے آسان کردیا ہے قرآن سمجھنے کو ‘ تو ہے کوئی سوچنے سمجھنے والا ؟
الله تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں حق بات پڑھ کر اسے سمجھنے اور پھر اس پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین
 
Top