• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قصورشہر میں جامعۃ امام أہل السنۃ والجماعۃ أحمد بن حنبل رحمہ اللہ للتربیۃ الاسلامیۃ

بلال ساہی

مبتدی
شمولیت
نومبر 08، 2014
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
18
ما شاءاللہ بہت اچھا کام شروع کیا ہے آپنے (جزاک اللہ) آپکی پوسٹ پڑھ کر بہت خوشی ہوی۔اسلامی معاشی نظام پر بھی ڈپلومہ شامل کریں
تا کہ سود کی لعنت سے بچا جا سکے۔یہودیوں کے معاشی نظام کو شکست ہو۔شکریہ آپکا بھای
10799787_359058267594026_1034372408_n.jpg
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
جی ضرور
ہم اسلامی معیشت کا ڈپلومہ بھی شروع کریں گے
ان شااللہ
فی الحال درس نظامی کی تین کلاسز میں 24 طلبہ داخل ہیں اور چھ اساتذہ کام کر رہے ہیں
اور قصور شہر میں ہی دو مزید مراکز قائم ہو چکے ہیں سیٹھی کالونی اور گلبرگ کالونی میں ۔
شعبہ طالبات ایک ماہ بعد شروع کریں گے ان شااللہ
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
ڈی پی او آفس میں آج تبلیغی دورہ تھا جس میں سوال و جواب کی لمبی نشست بھی ہوئی ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ماشاءاللہ ، شیخ صاحب اللہ آپ کے علمی و دعوتی و فلاحی کاموں میں مزید برکت دے ۔
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
جامعہ کے شعبہ جالیات کے تحت ملک بھر میں توحید اسماء و صفات ورکشاپس منعقد کی جارہی ہیں دو دن مسلسل کوٹ رادھا کشن میں منعقد ہونے کے بعد آج چھانگامانگا ،گہلن ہٹھاڑاور الہ آباد میں پروگرام ہوئے والحمدللہ
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
جامعہ کے شعبہ جالیات کی 28اکتوبر 2015 کی رپورٹ

آج بھی تمام دروس توحید اسماء وصفات پر تین ماہ ملک بھر میں یہی موضوع چلے گا ان شاء اللہ
آج نماز فجر کے بعد بقا پور میں درس ہوا اور سوال وجواب کی کافی لمبی نشست ہوئی جس میں سکول و کالج کےطلبہ نے علوم قرآن و حدیث سیکھنے کو وعدہ کیا۔ہماری طرف سے اس گاوں میں ہر ماہ پروگرام جاری ہے اس کے اثرات سے نوجوان بھی دین کی طرف راغب ہوئے ۔
آج بعد نماز ظہر اڈہ پلاٹ گہلن ہٹھاڑ مسجد میں توحید اسماء وصفات پر درس ہوا اور لوگوں کے کافی اشکالات دور ہوئے ۔
آج بعد نماز عصر نزیر حسین رائس ملز الہ آباد میں درس توحید اسمائ وصفات پر ہوا ۔او رسوال جواب کی نشست ہوئی ۔
آج بعد نماز مغرب پرانا شام کوٹ درس ہوا وہاں کے لوگو|ں کا عقیدہ تھا کہ اللہ تعالی ہر جگہ ہے اور ہر انسان کے اندر ہے !درس کے بعد لوگوں نے اپنے باطل عقیدے سے رجوع کیا اور سوال وجواب میں اپنے اشکال حل کروائے
آج بعد نماز عشا پرانا شام کوٹ میں درس ہوا
۔یہ سارے پروگرام مدیر شعبہ ھذا شیخ محمد آصف سلفی حفظہ اللہ نے کیے اور جامعہ کے نمائندہ خاص سید خالد شاہ صاحب ان کے ساتھ تھے یہ تمام پروگرام ریکارڈ بھی ہوئے ہیں عنقریب نیٹ،سی ڈیز اور میمری کارڈ پر بھی یہ دروس دستیاب ہوں گے ان شاء اللہ
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
امام طبرانی کےحالات اور ان کی کتب حدیث کا منھج۔مدیر الجامعہ کے قلم سے
ماہ نامہ محدث لاہور اکتوبر 2015 میں شایع ہو گیا ہے والحمدللہ
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
جامعہ شعبہ جالیات کی 29 اکتوبر 2015 کی رپورٹ
شام کوٹ نو میں فضیلۃ الشیخ عمران سیف حفظہ اللہ سے تفصیلی میٹنگ ہوئی اوربعض کتب کی نظرثانی کے لیے انھیں دیں اور انھوں نے جامعہ کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا اور مدیر الجامعہ کی عربی کتب کو شایع کرانے کا وعدہ بھی کیا فجزاہ اللہ خیرا۔
بعدنماز شامکوٹ نو میں تفصیلی درس ہوا اور لوگوں نے کافی سوال وجواب بھی کیے وہاں کے ایک اہل علم نے یہ مسئلہ لوگوں کو بیان کیا تھا کہ نماز جنازہ کے وضو سے عام فرضی نماز نہیں پڑھی جا سکتی اس کا لوگوں نے سوال کیا اور اس کی تردید کی گئی
بعد نماز مغرب میر پور میں درس توحید اسماء وصفات ہوا او رسوال وجواب بھی ہوئے ۔
بعدنماز عشائ مرکزی مسجد کنگن پور میں اس موضوع پر درس ہوا اور رات گئے تک سوال وجواب ہوئے
شعبہ جالیات کے مدیر شیخ محمد آصف سلفی حفظہ نے بتایا کہ لوگوں کو جب اللہ تعالی کی صفات ید ،وجہ وغیرہ بتائے تو وہ حیران ہوئے کہ ہمیں ان کا علم نہیں تھا ۔
ان کا کہنا ہے کہ علم کو مدارس کی حدود سے باہر عوام کے اندر لانے کے بہت ضرورت ہیں لوگ پیاسے ہیں ان کی پیاس بجھانے کا اہتمام بہت ضروری ہے ۔یاد رہے شام کوٹ ،کنگن پور کے ارد گرد کے کافی علاقوں میں ہمارے ماہانہ پروگرام ہو رہے ہیں جس سے قوم بیدار ہو رہی ہے الحمدللہ اس طرح کے پروگرام تمام اہل علم کو کرنے چاہیے ۔
 
Top