• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قصور کس کا ہوگا تمہارا یا ان مکھیوں کا ؟؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
10592839_370868099736174_640493211791984190_n.jpg


اچھا یہ بتاؤ، تم کیک بہت اچھا بناتی ہو، کبھی اسے بیک کر کے کھلا چھوڑ کے دیکھنا کہ کس قدر مکھیوں کا جھمگٹا اس پر چمٹا ہوگا ۔۔۔!!

قصور کس کا ہوگا تمہارا یا ان مکھیوں کا ؟؟

ان کا تو کام یہی ہے۔۔۔ اس لیے قصور بھی تمہارا ہوا ناں۔ تمہیں اسے ڈھانپ کہ رکھنا چاہیے تھا، ناکہ اب مکھیوں سے جھگڑنا شروع کردو ۔۔

بس ایسے ہی اگر ہم بے ہودہ فیشن زدہ لباس میں ملبوس باہر نکلیں گی تو ہم کسی کی نگاہوں پر پابندی لگانے کی مجاز نہیں ہیں کہ کسی نے ہمیں کس نگاہ سے کیوں دیکھا ،پھر آپ نے خود کوپبلک کے لیے اوپن کردیا، اب انکی حرکتوں پر چیخ و پکار کیسی ؟؟؟

اچھا یہ بتاؤ، کبھی تم نے آرٹیفیشل جیولری کو دیکھا ہے جو ہر دوکان پر بالکل سامنے ہی پڑی ہوتی ہے؟

جس نے نہیں خریدنی ہوتی وہ بھی چھوتا جاتا ہے، بس یونہی گزرتے گزرتے ،اس لیے کے وہ سامنے ہی پڑی ہوتی ہے ،ہر ایک کی پہنچ میں ہوتی ہے۔۔۔

مگر کیا کبھی گولڈ اور ڈائمنڈ کی شاپ پر دیکھا کہ ہر ایک جا کر وہاں سے کچھ اٹھا لے، کسی چیز کو چھو لے ؟؟

نہیں۔ بلکہ وہاں صرف وہ جاتا ہے جو اس کا حقیقی حقدار اور لینے والا ہوتا ہے۔

کیا تم نے دیکھا ہے گولڈ اور ڈائمنڈ جس میں رکھا جاتا ہے وہ غلاف کیسا ہو تا ہے ؟؟
۔۔۔۔۔ کس قدر نرم و ملائم!

بات صرف ڈیڑھ گز کے حجاب اور چار گز کےعبایا کے اس ٹکڑے کی نہیں ۔۔۔
بات تو اس محبت کی ہے جو تمہارے رب کو تم سے ہے،

بات تو اس فکر کی ہے جو وہ پیارا رب تمہارے لیے کرتا ہے ،اور اسی وجہ سے اس نے اس حجاب کو تمہارے لیے چنا،

اور بات تو اس احسان کی ہے جو اس عظمتوں والے رب نے تم پر کیا اور تمہیں ایک محفوظ حصار عطا کردیا۔۔۔!!!!
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ﺑﮩﻨﯿﮟ ﺿﺮﻭﺭ ﭘﮍﮬﯿﮟ !

ﻟﮍﮐﯿﺎﮞ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮐﯽ ﺭﯾﺖ ﮐﯽ ﻣﺎﻧﻨﺪ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﯿﮟ ﺣﯿﺎ ! ﻋﯿﺎﮞ ﭘﮍﯼ ﺭﯾﺖ ،
ﺍﮔﺮ ﺳﺎﺣﻞ ﭘﮧ ﮨﻮ ﺗﻮ ﻗﺪﻣﻮﮞ ﺗﻠﮯ ﺭﻭﻧﺪﯼ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﺳﻤﻨﺪﺭ ﮐﯽ
ﺗﮧ ﻣﯿﮟ ﮨﻮ ﺗﻮ ﮐﯿﭽﮍ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ۔ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺳﯽ ﺭﯾﺖ ﮐﺎ ﻭﮦ ﺫﺭﮦ ﺟﻮ
ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﻣﻀﺒﻮﻁ ﺳﯿﭗ ﻣﯿﮟ ﮈﮬﮏ ﻟﮯ ، ﻭﮦ ﻣﻮﺗﯽ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ۔
ﺟﻮﮨﺮﯼ ﺍﺱ ﺍﯾﮏ ﻣﻮﺗﯽ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﺘﻨﮯ ﮨﯽ ﺳﯿﭗ ﭼﻨﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺍﺱ
ﻣﻮﺗﯽ ﮐﻮ ﻣﺨﻤﻠﯿﮟ ﮈﺑﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﮐﮯ ﻣﺤﻔﻮﻁ ﺗﺠﻮﺭﯾﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮫ
ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ ۔ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﮭﯽ ﺟﻮﮨﺮﯼ ﺍﭘﻨﯽ ﺩﮐﺎﻥ ﮐﮯ ﺷﻮﮐﯿﺲ ﻣﯿﮟ
ﺍﺻﻠﯽ ﺟﯿﻮﻟﺮﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮭﺘﺎ ۔ ﻣﮕﺮ ﺭﯾﺖ ﮐﮯ ﺫﺭﮮ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻣﻮﺗﯽ ﺑﻨﻨﺎ
ﺁﺳﺎﻥ ﮨﻮﺗﺎ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ ، ﻭﮦ ﮈﻭﺑﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺳﯿﺐ ﮐﻮ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺎﺳﮑﺘﺎ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کچھ کڑوے مگر سچے سوال ان بیوقوف لڑکیوں کے نام جو لڑکوں سے دھوکہ کھانے کے بعد روتی ہیں____________!!

تو آپ کو ایک لڑکے نے دھوکہ دے دیا..؟
ہمممم _____________________!!
کیسے دے دیا دھوکہ..؟ کچھ روشنی ڈالنا پسند کریں گی..؟؟
اس نے آپ کو پھنسایا..؟؟ مگر کیسے..؟؟
کوئی پھنس کیسے سکتا ہے بھلا' جب تک خود پھنسنا نہ چاہے..؟
سٹارٹ میں کیوں نہ دھتکار دیا اس لڑکے کو..؟
آپ کے گھر کا ماحول بھی سخت ہے..؟ ابو کے غصے سے ڈر لگتا ہے..؟ بھائیوں سے بھی ڈرتی ہیں..؟
اس سب کے باوجود بھی چکر چلا لیا..؟
ہممممم ______________________!!
جب گھر کے ماحول کی سختی کا بھی علم تھا ' پھر بھی موبائل پر باتیں اور چھپ کر ملاقاتیں..؟ امی سے جھوٹ بول کر گھر سے باہر جانا..؟
آپ تو بہت بہادر ہوئیں نہ پھر..؟؟
اس بہادری کا ایسا ہی صلہ ملنا تھا نا.. اچھا نہ سہی' برا ہی سہی..!!
پھر اب کیوں روتی ہیں آپ..؟
کہ وہ یہ کہہ کر چھوڑ گیا کہ "جو ایک غیر مرد کیلئے اپنے والدین کو دھوکہ دے سکتی ہے میں اس پر کیسے بھروسہ کر سکتا ہوں.."
ثابت ہوا کہ صرف اس نے دھوکہ نہیں دیا بلکہ آپ نے اپنی مرضی سے بھی دھوکہ کھایا..!!
بے شک تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے اور قصور بھی یہاں دونوں کا ہے مگر سزا صرف آپ کو ہی ملے گی کیونکہ ہمارے معاشرے کا یہی دستور ہے..!!
میری بہنو سنو _________________!!
لڑکے بھی صرف اس لڑکی کی عزت کرتے ہیں جو اپنی عزت خود کرتی ہو.. سمجھدار لڑکیاں ایسے احمقانہ قدم نہیں اٹھاتیں.. ان کو اپنی اور والدین کی عزت کا پاس بھی ہوتا ہے اور اس بات کا احساس بھی کہ ایک غلط قدم ان کو ایسی پستی میں دھکیل دے گا جس سے نکلنا بہت مشکل ہو جائے گا..
یہ ایک تلخ سچائی ہے کہ ہمارے معاشرے میں مرد کا گناہ معاف کر دیا جاتا ہے مگر لڑکی کا گناہ معاشرہ تو کیا اپنے گھر والے بھی معاف نہیں کرتے..!!

اللہ پاک ہم سب کی ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کی عزت محفوظ رکھے اور ان کو اپنی حفظ و امان میں رکھے

آمین یا رب العالمین ............

آپ دوسروں کی بیٹیوں کو پاکیزہ رہنے دیں تو آپ کو بھی پاکیزہ بیوی ضرور ملے گی ان شاء الله بات اتنی مشکل نہیں جس پر عمل نہ ہو سکے !!!

اگر آپ اپنے لئے ایک نیک بیوی اور نیک بیٹی کی کی آرزو رکھتے ہو تو دوسروں کی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں کو بھی عزت دینا سیکھو کیونکہ قران پاک میں ہے

الخَبيثٰتُ لِلخَبيثينَ وَالخَبيثونَ لِلخَبيثٰتِ ۖ وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبينَ وَالطَّيِّبونَ لِلطَّيِّبٰتِ ۚ﴿٢٦﴾ (سورة النور)

ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے ہیں اور ناپاک مرد ناپاک عورتوں کے لئے ہیں۔اور پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں-
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ﺍﯾﮏ ﻟﮍﮐﯽ ﻧﮯ ﻧﯿﺎ ﺁﺋﯽ ﭘﯿﮉ ﺧﺮﯾﺪﺍ !!!

10980742_1060376953976794_6894956319055650047_n.jpg


ﺍﯾﮏ ﻟﮍﮐﯽ ﻧﮯ ﻧﯿﺎ ﺁﺋﯽ ﭘﯿﮉ ﺧﺮﯾﺪﺍ !!!

ﺍﺱ ﮐﮯ باپ ﻧﮯ ﺟﺐ ﺍﺱ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﻧﯿﺎ ﺁﺋﯽ ﭘﯿﮉ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺗﻮ ﭘﻮﭼﮭﺎ :

ﭘﯿﭩﺎ ! ﺍﺱ ﺁﺋﯽ ﭘﯿﮉ ﮐﮯ ﺧﺮﯾﺪﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻼ ﮐﺎﻡ ﮐﯿﺎ ؟

ﺑﯿﭩﯽ : ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺳﺐ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺳﮑﺮﯾﻦ ﭘﺮ ﺳﭩﯿﮑﺮ ﻟﮕﺎﯾﺎ ﺟﻮ ﺍﺳﮯ
ﺧﺮﺍﺷﻮﮞ ﺳﮯ ﻣﺤﻔﻮﻅ ﺭﮐﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﯾﮏ ﮐﻮﺭ
ﺧﺮﯾﺪﺍ

ﺑﺎﭖ : ﮐﯿﺎ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﺎﻡ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻣﺠﺒﻮﺭ ﮐﯿﺎ ؟

ﺑﯿﭩﯽ : ﻧﮩﯿﮟ ﺗﻮ

ﺑﺎﭖ : ﺑﯿﭩﺎ ! ﻧﺌﮯ ﭨﯿﺒﻠﭧ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮐﻮﺭ ؟ ﮐﯿﺎ ﯾﮧ ﮐﻤﭙﻨﯽ ﭘﺮ ﻋﺪﻡ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﮐﺎ
ﺍﻇﮩﺎﺭ ﻧﮩﯿﮟ

ﺑﯿﭩﯽ : ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺎﺑﺎ ، ﺑﻠﮑﮧ ﮐﻤﭙﻨﯽ ﮐﯽ ﮨﺪﺍﯾﺖ ﭘﺮ ﻋﻤﻞ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺗﻮ ﯾﮧ ﮐﺎﻡ
ﮐﯿﺎ ﮨﮯ

ﺑﺎﭖ : ﮐﯿﺎ ﯾﮧ ﺑﯿﮑﺎﺭ ﭼﯿﺰ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍﺱ ﭘﺮ ﮐﻮﺭ ﭼﮍﮬﺎﯾﺎ ﮨﮯ ؟

ﺑﯿﭩﯽ : ﻧﮩﯿﮟ ! ﺑﻠﮑﮧ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺧﺮﺍﺵ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﻟﮕﻨﮯ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ
ﻗﯿﻤﺖ ﮐﻢ ﻧﮧ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ

ﺑﺎﭖ : ﺑﯿﭩﺎ ! ﮐﯿﺎ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﮐﻮﺭ ﭼﮍﮬﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﯾﮧ ﺑﺪ ﻧﻤﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﺪﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ
ﮔﯿﺎ ؟

ﺑﯿﭩﯽ : ﻣﯿﺮﯼ ﻧﻈﺮ ﻣﯿﮟ ﺗﻮ ﻧﮩﯿﮟ ، ﺍﮔﺮﭼﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﺳﻤﺠﮭﺘﺎ ﺭﮨﮯ ، ﺍﺱ ﮐﮯ
ﺣﻔﺎﻇﺖ ﻣﯿﺮﯼ ﻧﻈﺮ ﻣﯿﮟ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ ، ﺍﺳﮯ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﮐﻮﺭ ﺳﮯ ﻧﮑﺎﻟﯿﮟ ﮔﮯ
ﯾﮧ ﭘﮩﻠﮯ ﺩﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺍﻭﺭ ﻧﯿﺎ ﻧﻈﺮ ﺁﺋﮯ ﮔﺎ

ﺑﺎﭖ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﺷﻔﻘﺖ ﺑﮭﺮﯼ ﻧﻈﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ :

ﺑﯿﭩﺎ ! ﯾﮩﯽ ﺗﻮ ﺣﺠﺎﺏ ﮨﮯ
 
Top