• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قصیدہ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ

غزنوی

رکن
شمولیت
جون 21، 2011
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
659
پوائنٹ
76
قصیدہ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ


ایک شاعر نے جب سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے حجویہ اشعار کہے تھے۔ جب وہ اشعار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے شاعر خاص حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ سے فرمایا: کہ حسان اٹھو، اور ان اشعار کا جواب دو۔ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے ان حجویہ اشعار کا جواب کچھ اس طرح سے دیا اردو ترجمے میں ملاحظہ فرمائیں:

لنک


نوٹ:
گزارش ہے کہ اس نظم کو ڈؤانلوڈ کرکے کسی جگہ اپلوڈ کرکے ڈاؤنلوڈ لنک یہاں فراہم کیا جائے، میں ڈاؤنلوڈ نہیں کر پا رہا۔ مجھے اس کی ضرورت ہے۔
 

غزنوی

رکن
شمولیت
جون 21، 2011
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
659
پوائنٹ
76
میرے آقا میرے مولا،میرے آقا میرے مولا
محمد رسول اللہ،محمد رسول اللہ​
جہاں میں‌ ان سا چہرہ ہے نہ ہے خندہ جبیں کوئی
ابھی تک جن سکیں نہ عورتیں ان سا حسین کوئی​

نہیں رکھی ہے قدرت نےمیرے آقا کمی تجھ میں
جو چاہا آپ نے مولا وہ رکھا ہے سبھی تجھ میں​
میرے آقا میرے مولا، میرے آقا میرے مولا
محمد رسول اللہ ،محمد رسول اللہ​
بدی کا دور تھا ہر سو جہالت کی گھٹائیں تھیں
گناہ و جرم سے چاروں طرف پھیلی ہوائیں تھیں​

خدا کے حکم سے نا آشنا مکے کی بستی تھی
گناہ و جرم سے چاروں طرف وحشت برستی تھی​

خدا کے دین کو بچوں کا ایک کھیل سمجھتے تھے
خدا کو چھوڑ کر ہر چیز کو معبود کہتے تھے​

وہ اپنے ہاتھ ہی سے پتھروں کے بُت بناتے تھے
انہی کے سامنے جھکتے انہی کی حمد گاتے تھے​

کسی کا نام "عُزی"تھا کسی کو "لات" کہتے تھے
"ہُبل" نامی بڑے بُت کو بتوں کا باپ کہتے تھے​

اگر لڑکی کی پیدائش کا ذکر گھر میں سن لیتے
تو اُُس معصوم کو زندہ زمیں میں دفن کر دیتے​

پر جو بھی بُرائی تھی سب ان میں‌ پائی جاتی تھی
نہ تھی شرم و حیا آنکھوں‌ میں گھر گھر بے حیائی تھی​

مگر اللہ نے ان پر جب اپنا رحم فرمایا
تو عبداللہ کے گھر میں خدا کا لاڈلا آیا​

عرب کے لوگ اس بچے کا جب اعزاز کرتے تھے
تو عبدالمطلب قسمت پر اپنی ناز کرتے تھے​

خدا کے دین کا پھر بول بالا ہونے والا تھا
محمد سے جہاں میں پھر اُجالا ہونے والا تھا​
میرے آقا میرے مولا،میرے آقا میرے مولا
محمد رسول اللہ، محمد رسول اللہ​
فرشتہ ایک اللہ کی طرف سے ہم میں حاضر ہے
خدا کے حکم سے جبرئیل بھی اک فرد لشکر ہے​

سپہ سالار اور قائد ہمارے ہیں رسول اللہ
مقابل ان کے آؤ گے ملے گی ذلت کُبری​

ہمیں فضل خدا سے مل چکی ایماں‌ کی دولت ہے
ملی دعوت تمہیں پر سر کشی تم سب کی فطرت ہے​

سنو اے لشکر کفار ہے اللہ غنی تم سے
لیا تعمیر زمیں کا کام ہے اللہ نے ہم سے​

لڑائى اور مدح و ذم میں بھی ہم کو مہارت ہے
قبیلہ معاذ سے ہر روز لڑنا تر سعادت ہے​

زبانی جنگ میں شعر و قوافی خوب کہتے ہیں
لڑائی جب بھی لڑتے ہیں‌ لہو دشمن کے بہتے ہیں​
میرے آقا میرے مولا،میرے آقا میرے مولا
محمد رسول اللہ،محمد رسول اللہ​
محمد کے تقدس پر زبانیں جو نکالیں گے
خدا کے حکم سے ایسی زبانیں کھینچ ڈالیں گے(ان شاءاللہ)​

کہاں رفعت محمد کی کہاں تیری حقیقت ہے
شرارت ہی شرارت بس تیری بے چین فطرت ہے​

مذمت کر رہا ہے تُو شرافت کے مسیحا کی
امانت کے دیانت کے صداقت کے مسیحا کی​

اگر گستاخ ناموس احمد کر چکے ہو تم
تو اپنی زندگی سے قبل ہی بس مر چکے ہو تم​

میرا سامان جان و تن فدا ان کی رفاقت پر
میرے ماں باپ ہو جائیں نثار ان کی محبت پر​

زبان رکھتا ہوں ایسی جس کو سب تلوار کہتے ہیں
میرے اشعار کو اہل جہاں ابحار کہتے ہیں​
میرے آقا میرے مولا، میرے آقا میرے مولا
محمد رسول اللہ، محمد رسول اللہ​
 
شمولیت
فروری 23، 2014
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
18
قصيدة لحسان بن ثَابت قَالَهَا قبل فتح مَكَّة مدح بهَا النَّبِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم َ وهجا أَبَا سُفْيَان وَكَانَ هجا النَّبِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم َ قبل إِسْلَامه وَهِي هَذِه:

(عفت ذَات الْأَصَابِع فالجواء ... إِلَى عذراء منزلهَا خلاء))
(وَكَانَت لَا يزَال بهَا أنيس ... خلال مروجها نعم وَشاء)
(فدع هَذَا وَلَكِن من لطيف ... يؤرقني إِذا ذهب الْعشَاء)
(لشعثاء الَّتِي قد تيمته ... فَلَيْسَ لِقَلْبِهِ مِنْهَا شِفَاء)
(كَأَن خبيئة من بَيت رَأس ... يكون مزاجها عسل وَمَاء)
(إِذا مَا الأشربات ذكرن يَوْمًا ... فهن لطيب الراح الْفِدَاء)
(نوليها الْمَلَامَة إِن ألمنا ... إِذا مَا كَانَ مغث أَو لحاء)
(ونشربها فتتركنا ملوكاً ... وأسداً مَا ينهنهنا اللِّقَاء)
(عدمنا خَيْلنَا إِن لم تَرَوْهَا ... تثير النَّقْع موعدها كداء)
(يبارين الأسنة مصغيات ... على أكتافها الأسل الظلماء)
(تظل جيادنا متمطرات ... تلطمهن بِالْخمرِ النِّسَاء)
(فإمَّا تعرضوا عَنَّا اعتمرنا ... وَكَانَ الْفَتْح وانكشف الغطاء)
(وَإِلَّا فَاصْبِرُوا لجلاد يَوْم ... يعين الله فِيهِ من يَشَاء)
(وَقَالَ الله: قد يسرت جنداً ... هم الْأَنْصَار عرضتها اللِّقَاء)
(لنا فِي كل يَوْم من معد ... قتال أَو سباب أَو هجاء)
(وَقَالَ الله: قد أرْسلت عبدا ... يَقُول الْحق إِن نفع الْبلَاء)
(شهِدت بِهِ وقومي صدقوه ... فقلتم مَا نجيب وَمَا نشَاء)
(وَجِبْرِيل أَمِين الله فِينَا ... وروح الْقُدس لَيْسَ لَهُ كفاء)
(أَلا أبلغ أَبَا سُفْيَان عني ... مغلغلة فقد برح الخفاء)
(بِأَن سُيُوفنَا تركتك عبدا ... وَعبد الدَّار سادتها الْإِمَاء)
(هجوت مُحَمَّدًا فأجبت عَنهُ ... وَعند الله فِي ذَاك الْجَزَاء)
(أتهجوه وَلست لَهُ بكفء ... فشركما لخيركما الْفِدَاء)
(هجوت مُبَارَكًا برا حَنِيفا ... أَمِين الله شيمته الْوَفَاء)
(أَمن يهجو رَسُول الله مِنْكُم ... ويمدحه وينصره سَوَاء)
(فَإِن أبي ووالده وعرضي ... لعرض مُحَمَّد مِنْكُم وقاء)
(لساني صارم لَا عيب فِيهِ ... وبحري لَا تكدره الدلاء)

Wallpaper-Muhammad-Rasulullah-12-1024x578.jpg
 
Top