• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قلت کی فتح کثرت پر۔ تفسیر السراج۔ پارہ:2

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
فَلَمَّا فَصَلَ طَالُوْتُ بِالْجُنُوْدِ۝۰ۙ قَالَ اِنَّ اللہَ مُبْتَلِيْكُمْ بِنَہَرٍ۝۰ۚ فَمَنْ شَرِبَ مِنْہُ فَلَيْسَ مِنِّىْ۝۰ۚ وَمَنْ لَّمْ يَطْعَمْہُ فَاِنَّہٗ مِنِّىْٓ اِلَّا مَنِ اغْتَرَفَ غُرْفَۃًۢ بِيَدِہٖ۝۰ۚ فَشَرِبُوْا مِنْہُ اِلَّا قَلِيْلًا مِّنْہُمْ۝۰ۭ فَلَمَّا جَاوَزَہٗ ھُوَوَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مَعَہٗ۝۰ۙ قَالُوْا لَا طَاقَۃَ لَنَا الْيَوْمَ بِجَالُوْتَ وَجُنُوْدِہٖ۝۰ۭ قَالَ الَّذِيْنَ يَظُنُّوْنَ اَنَّہُمْ مُّلٰقُوا اللہِ۝۰ۙ كَمْ مِّنْ فِئَۃٍ قَلِيْلَۃٍ غَلَبَتْ فِئَۃً كَثِيْرَۃًۢ بِاِذْنِ اللہِ۝۰ۭ وَاللہُ مَعَ الصّٰبِرِيْنَ۝۲۴۹
پھر جب فوج لے کے طالوت الگ ہوا تو بولا۔ خدا تمھیں ایک نہر سے آزمائے گا۔ سو جو اس سے پئے گا، وہ میرا نہیں ہے اور جو اس کو چکھے گا، وہ بے شک میرا ہے مگر جو اپنے ہاتھ سے ایک چلو بھرلے تو اتنے میں مضائقہ نہیں۔ سو تھوڑوں کے سوا سب نے اس کا پانی پیا۔ پھر جب طالوت اور اس کے ایماندار ساتھی اس نہر سے پار اترے تو وہ لوگ کہنے لگے کہ آج ہم میں جالوت اور اس کی فوج سے مقابلہ کی طاقت نہیں ہے ۔ جنہیں خدا کی ملاقات کا خیال تھا یوں بولے۔ ایسا بہت ہوا ہے کہ چھوٹی جماعت خدا کے حکم سے بڑی جماعت پر غالب آئی ہے اور خدا صابروں کے ساتھ ہے ۔۱؎(۲۴۹)
قلت کی فتح کثرت پر
۱؎ ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ بنی اسرائیل بالآخر قائل ہوگئے اور بجبرواکراہ طالوت کی امارت قبول کرلی۔ وہ ان کو لے کر نکلا۔ راستے میں اردن وفلسطین کے درمیان ایک دریا پڑتا تھا۔ آپ نے فرمایا۔ دیکھو، دریا سے سیر ہوکر پانی پینا تمھارے لیے ممنوع ہے ،البتہ اگرچلو سے منہ ترکرلو تومضائقہ نہیں۔ مقصد ان کا امتحان لینا تھا کہ ان میںمجاہدانہ جفاکشی کی عادت بھی ہے یا نہیں۔ اس امتحان میں چند آدمیوں کے سوا سب ناکام رہے۔ آگے بڑھ کر جالوت کا لشکر جرار تھا۔ یہ دیکھ کر گھبراگئے اور کہہ اٹھے کہ ہم میں تو جنگ کی ہمت نہیں ۔ سوا ان قلیل نفوس کے جن کے دلوں میںصحیح ایمان جاگزین تھا اور وہ سو االلہ کے اور کسی سے نہیں ڈرتے تھے، وہ ثابت قدم رہے، اس لیے کہ وہ سمجھتے تھے۔ فتح کثرت تعداد یا سازوسامان کی چمک دمک سے نہیں،بلکہ اللہ تعالیٰ کی تائید ونصرت سے ہے ۔ بہت سی قلیل التعداد جماعتیں اپنے ایمان واستقلال کی وجہ سے بڑی بڑی جماعتوں پر غالب آئی ہیں اور یہ ایک تاریخی حقیقت ہے جس کی صحت میں کوئی شبہ نہیں۔
حل لغات
{غُرْفَۃً}چلو بھرنا۔{جُنُوْدٌ}لشکرجمع جُنْدٌ۔{فِئَۃٌ}گروہ۔
 
Top