• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قول باطل

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
قول باطل اللہ کے ہاں ناپسندیدہ

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
{یَّسْتَخْفُوْنَ مِنَ النَّاسِ وَلَا یَسْتَخْفُوْنَ مِنَ اللّٰہِ وَھُوَ مَعَھُمْ اِذْ یُبَیِّتُوْنَ مَا لَا یَرْضٰی مِنَ الْقَوْلِ وَکَانَ اللّٰہُ بِمَا یَعْمَلُوْنَ مُحِیْطًا o} [النساء: ۱۰۸]
'' وہ لوگوں سے تو چھپ جاتے ہیں (لیکن) اللہ تعالیٰ سے نہیں چھپ سکتے، وہ راتوں کے وقت جب کہ اس کی ناپسندیدہ باتوں کے خفیہ مشورے کرتے ہیں، اس وقت بھی اللہ ان کے پاس ہوتا ہے اور ان کے تمام اعمال کو وہ گھیرے ہوئے ہے۔ ''
شرح...: قول باطل ہر وہ بات ہے جو حق کی مخالف ہو جیسے جھوٹ، افترا، بہتان، مکر و فریب، خیانت کی باتیں اور نیک آدمی پر تہمت لگانا وغیرہ ہے۔
باطل قول والے...: اس سے مراد وہ منافق ہیں جو اپنے قبائح کی بناء پر لوگوں سے چھپتے پھرتے ہیں تاکہ وہ انہیں ڈانٹ نہ سکیں اور اللہ کے سامنے ان قبیح باتوں کو کھولتے ہیں، حالانکہ وہ ان کے رازوں سے بھی اور جو ان کے ضمیروں میں چھپا ہوا ہے، جاننے والے ہیں اور جب وہ اللہ کی ناپسندیدہ باتوں (اہل اطاعت کے بارے میں رائے اور عقائد کے سلسلہ میں) کا خفیہ مشورہ کرتے ہیں، وہ ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔2
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1صحیح الجامع الصغیر، رقم : ۳۰۷۱۔
2 تفسیر ابن کثیر، ص: ۵۶۵ ؍ ۱۔
اللہ تعالی کی پسند اور ناپسند
 
Top