• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قوم کی اصل ضرورت

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,869
پوائنٹ
157
قوم کی اصل ضرورت
حافظ حامد محمودحفظہ اللہ قوم کی اصل ضرورت یوں بیان کرتے ہیں:
’’اور وہ یہ ہے کہ اسے لا الہ الا اللہ کے معنی بتا دئیے جائیں،اسے اللہ کی بندگی کا مطلب سمجھا دیا جائےسب سے پہلے اس کو غیر اللہ کی بندگی سے تائب کر الیا جائے۔یہاں قانون و دستور اور ہیروان قوم کے مزارات،ارشادات اور مورت پرستی کے جو جو بچھڑے مغرب سے لا کر پوجے جا رہے ہیں،انکی رکھ تک پہلے دریا برد کر دی جائے۔لندن اور پیرس کی تہذیب یہاں کو ڑے کے ڈھیر پر پڑی نظر آئے۔
اللہ کی کبریائی کا اعلان صرف ریڈیو اورلاوڈسپیکر پر نہیں طرز معاشرت تک سے کر دیا جائے،محمدﷺکی شریعت اور تہذیب کو ان شہروں اور بستیوں میں عملی طور پر نظر آنے دیا جائے۔اس قوم کے کم ازکم موثر اور فعال عناصر کو اللہ کے حکم و قانون پر عمل کرنے اور کرانے کا ڈھنگ آتا ہو اور اس کی فکری اور ادبی قیادت لادین ادیبوں اور ملحد صحافیوں اور دانشوروں کی بجائے اہل علم کے پاس ہو جو اسے اللہ اور رسول اللہﷺکی بات بتا اور سکھا سکیں…

اس قوم کی آپ کوئی خدمت کر سکتے ہیں تو وہ یہی ہے کہ آپ اسے اللہ کی بندگی کا مطلب سمجھانے پر اپنا زور صرف کر دیں،اس کو شرک اور تو حید کا فرق سمجھانے پر جان کھپا دیں اور اس کو اس بات پر تیار کرلیں کہ یہ باطل معبودوں کا------جوسرحد سے باہر نہیں آپکے اسی ملک میں وجود رکھتے ہیں۔۔۔۔۔کھلم کھلا انکار کرے۔شیطاطین مغرب کی پیروی ترک کرکے اپنی بستیوں کو اللہ اور اس کے رسولﷺکی اطاعت کا عملی نمونہ بنانے پر کمر بستہ ہو اورطاغوتوں کی اطاعت کا قلادہ اپنی گردن سے اتار ڈالنے کے لیے بے چین ہو‘‘
جمہوریت دین جدید،ڈاکڑ سید شفیق الرحمن حفظہ اللہ:ص88،89
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,869
پوائنٹ
157
بھائی جان:جمہوریت دین ابلیس نامی کتاب سے میں نہ تو واقف ہوں اور نہ میں نے اپنی تحریر میں اس کتاب کا حوالہ دیا ہے۔میری مذکورہ تحریر ڈاکڑ سید شفیق الرحمن حفظہ اللہ کی کتاب’’جمہوریت دین جدید‘‘ سے لی گئی ہے۔اور یہ کتاب باقاعدہ چھپ کر منظر عام پر آئی ہے،اس کی طباعت کا اہتمام ان کے مکتبے نے خود کیا ہے۔(واللہ اعلم)
 
Top