• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قیامت سے پہلے جنت دوزخ میں لوگوں کو دیکھنا

پرنس فیصل

مبتدی
شمولیت
نومبر 19، 2017
پیغامات
4
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
17
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ

مجھے ایک سوال کا جواب چاہیے۔

کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے معراج کی رات کو دوزخ اور جنت کو دیکھا۔
آپ نے دوزخ میں کچھ لوگوں کو بھی دیکھا جن کو مختلف وجوہات کی بناء پہ عذاب دیا جا رہا تھا۔
تو ابھی تو قیامت آئی ہی نہیں۔ ان کا حساب کتاب ہوا ہی نہیں وہ دوزخ میں گئے ہی نہیں
تو عذاب کیسے دیا جا رہا تھا؟
میں نے تو سنا تھا کہ مرنے کے بعد روح عالم ارواح میں چلی جاتی ہے۔ اور وہاں پھر قیامت تک انتظار ہوتا ہے اس کے بعد جنت دوزخ کا فیصلہ ہوگا۔یا پھر قبر میں جو عذاب دیا جاتا ہے وہی ہوتا ہے۔

مجھے اس کا جواب چاہیے۔

جزاک اللہ خیر و احسن الجزاء
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
مجھے ایک سوال کا جواب چاہیے۔
کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے معراج کی رات کو دوزخ اور جنت کو دیکھا۔
آپ نے دوزخ میں کچھ لوگوں کو بھی دیکھا جن کو مختلف وجوہات کی بناء پہ عذاب دیا جا رہا تھا۔
تو ابھی تو قیامت آئی ہی نہیں۔ ان کا حساب کتاب ہوا ہی نہیں وہ دوزخ میں گئے ہی نہیں
تو عذاب کیسے دیا جا رہا تھا؟
میں نے تو سنا تھا کہ مرنے کے بعد روح عالم ارواح میں چلی جاتی ہے۔ اور وہاں پھر قیامت تک انتظار ہوتا ہے اس کے بعد جنت دوزخ کا فیصلہ ہوگا۔یا پھر قبر میں جو عذاب دیا جاتا ہے وہی ہوتا ہے۔
مجھے اس کا جواب چاہیے۔
جزاک اللہ خیر و احسن الجزاء
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس میں تو کوئی شک نہیں کہ قیامت واقع نہیں ہوئی ، اور یہ بات بھی قرآن وسنت میں ہی موجود ہے ، کہ قیامت والے دن لوگ ( اکثر ) حساب کتاب کے بعد ہی جنت یا دوزخ میں جائیں گے ۔
لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج وغیرہ کی رات جنت اور دوزخ دکھائی کس نے ؟ اللہ رب العالمین نے ۔ جو گزرا یا آئندہ ہونے والا بھی کوئی بھی حادثہ یا واقعہ کسی کو بھی دکھانے پر قدرت رکھتا ہے ۔
قبر کے اندر بھی انسان کو جنت یا دوزخ دکھائی جاتی ہے ۔
 
Top