• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قیامت کی نشانیاں

شمولیت
مئی 31، 2017
پیغامات
21
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
36
علاماتِ قیامت
تحریر :غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری
قیامت دو طرح ہو گی،قیامت صغریٰ اور قیامت کبریٰٰ
ہر ایک کی نشانیاں ہیں، قیامت کبریٰ کی چند عَلامات ہیں:
١۔ امام مہدی کا ظہور
٢۔ کانے دَجال کا ظہور
٣۔ نزولِ عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام
٤۔ دابۃ الارض
٥۔ یاجوج و ماجوج
٦۔ سورج کا مغرب سے طلوع ہو نا
٧۔ چاند کا پھٹ جانا
٨۔ دھواں چھا جانا
٩۔ بعض لوگوں کا زمین میں دھنس جانا
١٠۔ یمن سے آگ نکلے گی جو تمام لوگوں کو ایک جگہ جمع کر دے گی۔
یہ قیامتِ کبریٰٰ کی نشانیاں ہوئیں،اب قیامت صغریٰ کی علامات جو بڑے بڑے فتنوں کی شکل میں نمودار ہوں گی، ملاحظہ ہوں:
١۔ علم اٹھ جائے گا، جہالت چھا جائے گی۔
٢۔ بکریوں کے چرواہے پر شکوہ محلات میں ہوں گے۔
٣۔ تیس بڑے دجال اور جھوٹے نبوت کے دعوے دار پیدا ہوں گے،ان میں ایک مرزا غلام احمد قادیانی ہے۔
٤۔ بعض انسانوں کی شکلیں مسخ ہو جائیں گے۔
٥۔ بعض زمین میں دھنسا دیئے جائیں گے۔
٦۔ درندے اور جمادات انسانوں سے باتیں کریں گے۔
٧۔ انسان سے اس کا جوتا اور کوڑا ہمکلام ہو گا۔
٨۔ انسان کی ران بول بول اس کے گھر والوں کے حالات بتائے گی۔
٩۔ حجاز سے آگ کا نکلنا،654ھ میں یہ نشانی ظاہر ہوچکی ہے۔
(شرح صحیح مسلم للنووی:208/18،النہایۃ فی الفتن والملاحم لابن کثیر:27.26/1)
١٠۔ بے حیائی عام ہو گی، فحش گوئی رواج پاجائے گی،رشتے ناطے کٹ جائیں گے،پڑوسی برے ہوں گے،خائن لوگوں کو امانتیں سونپی جائیں گی،امین خائن بن جائیں گے۔
قیامت کی ہر ایک نشانی جو ظاہر ہو چکی ہے اور جو ظاہر ہونے والی ہے، خواہ وہ ہماری سمجھ سے بالاتر کیوں نہ ہو،اس پر ایمان لانا اور اس کی تصدیق کرنا واجب ہے۔
 
شمولیت
جولائی 01، 2017
پیغامات
401
ری ایکشن اسکور
155
پوائنٹ
47
ان میں اکثر تو پوری ہو گئی ہیں!
اللہ اپنے حفظ و امان میں رکھے ، آمین
 
Top