• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قیامت کے قریب بدعتیوں کو استاد بنا لیا جائے گا

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
کیا قیامت کے قریب بدعتیوں کو استاد بنا لیا جائے گا ؟
ذرا ضد تعصب کو ایک طرف کر کے اس حدیث پر غور کرنا
.
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
علامات قیامت میں یہ چیز بھی شامل ہے کہ اصاغر (اہل بدعت) سے علم حاصل کیا جائے گا
.
*****السلسلہ الصحیحہ # ٦٩٥ ، صحیح الجامع الصغیر #٢٢٠٧ *****
.
رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !
قیامت کی نشانیوں میں سے یہ نشانیاں بھی ہیں : علم کا اٹھ جانا اور جہالت کا چھا جانا __________________بخاری # ٨٠
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
کیا قیامت کے قریب بدعتیوں کو استاد بنا لیا جائے گا ؟
ذرا ضد تعصب کو ایک طرف کر کے اس حدیث پر غور کرنا
.
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
علامات قیامت میں یہ چیز بھی شامل ہے کہ اصاغر (اہل بدعت) سے علم حاصل کیا جائے گا
بات سمجھ میں نہیں آئی.
پہلی بات بدعتی کا استاد بنا لیا جانا معنی کس طرح؟
دوسری بات اصاغر سے مراد بدعتی کیسے؟
تیسری بات مذکورہ حدیث کی صحت کیسی ہے؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
کیا قیامت کے قریب بدعتیوں کو استاد بنا لیا جائے گا ؟
ذرا ضد تعصب کو ایک طرف کر کے اس حدیث پر غور کرنا
امام عبداللہ بن مبارک ؒ نے زہد میں روایت کیا ہے :
أخبرنا ابن المبارك قال: أخبرنا عبد الله بن لهيعة قال: حدثني بكر بن سوادة، عن أبي أمية اللخمي، أو قال: الجمحي، والصواب هو الجمحي، هذا قول ابن صاعد، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: " إن من أشراط الساعة ثلاثا: إحداهن أن يلتمس العلم عند الأصاغر "
یعنی : نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
علامات قیامت کی تین چیزوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اصاغر (اہل بدعت) سے علم حاصل کیا جائے گا ‘‘
اور امام لالکائی نے اس کے ساتھ یہ بھی نقل کیا ہے کہ :
(قَالَ مُوسَى: قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ: الْأَصَاغِرُ مِنْ أَهْلِ الْبِدَعِ ) کہ عبداللہ بن مبارک فرماتے ہیں کہ یہاں اصاغر سے مراد اہل بدعت ہیں ‘‘

( اور اسی اسناد سے امام خطیب بغدادی نے الجامع لأخلاق الراوي ، اور امام لالکائی نے (شرح أصول اعتقاد أهل السنة والجماعة ) میں روایت کیا ہے
الزہد لابن المبارک کے محقق نے اسکی اسناد کو حسن کہا ہے ،
اور علامہ ناصر الدین الالبانی ؒ نے سلسلۃ الاحادیث الصحیحہ میں اس حدیث کو درج کرنے کے بعد لکھا ہے ؛
قلت: وهذا إسناد جيد لأن حديث ابن لهيعة صحيح إذا كان من رواية أحد العبادلة عنه وابن المبارك منهم ‘‘
یہ اسناد جید (عمدہ ) ہے ، اور ابن لھیعہ کے باوجود یہ حدیث جید ہے کیونکہ ابن لھیعہ سے عبادلہ میں سے کوئی روایت کرے تو اسکی روایت صحیح ہوتی ہے اور یہاں انہی عبادلہ میں سے ایک عبداللہ بن مبارکؒ نے ان سے نقل کیا ہے ‘‘
 
Last edited:

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ.
کیا اسکا ترجمہ اس طرح درست ہوگا:
قیامت کے قریب بدعتی استاد بنا لۓ جائیں گے. (مفہوم تو یہی کشید ہوتا ہے)
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ.
کیا اسکا ترجمہ اس طرح درست ہوگا:
قیامت کے قریب بدعتی استاد بنا لۓ جائیں گے. (مفہوم تو یہی کشید ہوتا ہے)
جی بالکل یہی مفہوم ہے ،
اصل میں لفظ ( التماس ) استعمال ہوا ہے جس کے معنی ہیں : طلب ، مانگ ، تلاش ،
اور جدید عربی میں ما تحت کا حاکم و مقتدر سے کوئی مطالبہ :
طلب مكتوب موجّه إلى محكمة لمنحه تعويضاً ما ، وتعني بالانجليزية : petition
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
باب و صیغہ کی مناسبت سے یہ بات بھی نکلتی ہے کہ : ارادہ و اختیار سے اہل بدعت کو پیر و مرشد اور شیخ بنایا جائے گا
جبکہ حقیقت میں جن کو شیخ بنایا جائے گا وہ ( چھوٹے، گھٹیا ) لوگ ہونگے ، اور اس کے مظاہر ہم اپنی آنکھوں سے اپنے ارد گرد دیکھ رہے ہیں
اور سلف کا حال تو یہ تھا کہ :
امام ابو القاسم ھبۃ اللہ لالکائی رحمہ اللہ (المتوفى: 418هـ) نقل فرماتے ہیں :
سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ الْحَرْبِيَّ يَقُولُ فِي قَوْلِهِ: «لَا يَزَالُونَ بِخَيْرٍ مَا أَتَاهُمُ الْعِلْمُ مِنْ قِبَلِ كُبَرَائِهِمْ» مَعْنَاهُ أَنَّ الصَّغِيرَ إِذَا أَخَذَ بِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالصَّحَابَةِ وَالتَّابِعِينَ فَهُوَ كَبِيرٌ , وَالشَّيْخُ الْكَبِيرُ إِنْ أَخَذَ بِقَوْلِ أَبِي حَنِيفَةَ وَتَرَكَ السُّنَنَ فَهُوَ صَغِيرٌ "
یعنی امام احمد بن حنبلؒ کے شاگرد خاص امام ابراہیم الحربی ؒ فرماتے تھے کہ : مسلمان اس وقت تک خیر و بھلائی میں رہیں گے جب تک ان کے پاس علم اکابر ( بڑوں ) کی طرف سے آتا رہے گا ،اس قول کا معنی یہ ہے کہ : جب تک عالم قول رسول ﷺ اور صحابہ کرام و تابعین کرام ؒ کےاقوال کا پابند و پیرو رہے گا وہ بڑا ( کبیر ) ہے ، اور جب کوئی عالم و مفتی جو شیخ کبیر ہو اور نبی کریم کی سنتیں چھوڑ کر فقہاء کے اقوال کو ماخذ بنالے تو وہ صغیر ( چھوٹا ) ہے ‘‘
(شرح أصول اعتقاد أهل السنة والجماعة ) جلد اول
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ.
اللہ آپکو اسکا نعم البدل عطا فرمائے. اور اسی طرح اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عنایت فرماۓ.آمین
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
جزاکم اللہ خیرا محترم شیخ.
اللہ آپکو اسکا نعم البدل عطا فرمائے. اور اسی طرح اخلاص کے ساتھ دین کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عنایت فرماۓ.آمین
آمین یا رب العالمین
اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر سے نوازے ،
آج صحت ٹھیک نہیں ، مغرب کی نماز بڑی مشکل سے پڑھائی ، اسلئے خصوصی دعاء کی درخواست ہے ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
آمین یا رب العالمین
اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر سے نوازے ،
آج صحت ٹھیک نہیں ، مغرب کی نماز بڑی مشکل سے پڑھائی ، اسلئے خصوصی دعاء کی درخواست ہے ۔
لاباس طھور ان شاء اللہ
اللہ تعالی صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے..آمین
اور خصوصی دعا خصوصی وقت میں ہی کی جائے گی...ان شاء اللہ
ابتسامہ
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
آمین یا رب العالمین
اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر سے نوازے ،
آج صحت ٹھیک نہیں ، مغرب کی نماز بڑی مشکل سے پڑھائی ، اسلئے خصوصی دعاء کی درخواست ہے ۔
آمین.
اللہ آپکو اپنی خصوصی رحمت میں رکھے. اور آپکو جلد از جلد شفا عطا فرمائے. آمین
 
Top