1. آئیے اہم اسلامی کتب کو یونیکوڈ میں انٹرنیٹ پر پیش کرنے کے لئے مل جل کر آن لائن ٹائپنگ کریں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ کے ذریعے آپ روزانہ فقط دس پندرہ منٹ ٹائپنگ کر کے ہزاروں صفحات پر مشتمل اہم ترین کتب کو ٹائپ کرنے میں اہم کردار ادا کرکے صدقہ جاریہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ محدث ٹائپنگ پراجیکٹ میں شمولیت کے لئے یہاں کلک کریں۔
  2. آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

كيا عورت كے ليے نقاب پہننا شرط ہے :

'ستر وحجاب' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد عامر یونس, ‏فروری 18، 2015۔

  1. ‏فروری 18، 2015 #1
    محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس خاص رکن
    جگہ:
    karachi
    شمولیت:
    ‏اگست 11، 2013
    پیغامات:
    17,026
    موصول شکریہ جات:
    6,520
    تمغے کے پوائنٹ:
    1,069

    كيا عورت كے ليے نقاب پہننا شرط ہے :

    كيا اسلامى لباس ميں عورت كے ليے نقاب پہننا شرط ہے ؟

    الحمد للہ:

    لغت ميں پردہ:

    ستر اور حجاب اس پردہ كا نام ہے جس سے چھپا جاتا ہے، اور ہر وہ چيز حجاب ہے جو دو چيزوں كے درميان آڑ ہو اور حائل ہو جائے.

    اور حجاب:

    ہر وہ چيز جو مطلوب كو چھپا دے، اور اس تك پہنچنے نہ دے، مثلا پردہ، دروازے، اور كپڑے .... وغيرہ الخ.

    اور الخمار:

    خمر سے مشتق ہے، اس كى اصل ستر اور پردہ ہے، اسى ميں سے نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا يہ فرمان ہے:

    " اپنے برتنوں كو ڈھانپ كر ركھو "

    اور جو چيز بھى كسى كو ڈھانپے وہ ڈھانپنے والى ہے.

    ليكن الخمار عرف ميں اس چادر اور دوپٹہ كا نام بن چكا ہے جو عورت سر پر ليتى ہے، اور الخمار كا اصطلاحى معنى كا اطلاق لغوى معنى سے باہر نہيں.

    بعض فقھاء كرام اس كى تعريف اس طرح كرتے ہيں كہ: الخمار وہ ہے جو سر اور دونوں كنپٹياں، يا گردن كو چھپائے.

    حجاب اور خمار ميں فرق يہ ہے كہ: حجاب عام طور پر عورت كے جسم كو چھپاتا ہے، ليكن خمار وہ ہے جس سے عورت اپنا سر چھپاتى ہے.

    اور نقاب ـ نون پر زير ـ جس سے عورت نقاب كرے، كہا جاتا ہے: انتقبت المراۃ، و تنقبت، يعنى عورت نے نقاب كے ساتھ اپنا چہرہ چھپايا.

    حجاب اور نقاب ميں فرق يہ ہے كہ: حجاب عام پردہ ہے، ليكن نقاب صرف عورت كے چہرے كے ليے پردہ ہے.

    اور شرعى پردہ وہ ہے جو عورت كا سر اور چہرہ اور سارا جسم چھپائے.

    ليكن نقاب يا برقع ـ جس سے عورت كى آنكھيں ظاہر ہوتى ہوں ـ كے استعمال ميں عورتوں نے وسعت اختيار كر لى ہے، اور بعض نے تو غلط طريقہ سے استعمال كرنا شروع كر ديا ہے، جس كى بنا پر علماء كرام نے اس سے منع كرنا شروع كر ديا ہے، اس ليے منع نہيں كرتے كہ يہ اصل ميں غير شرعى ہے، بلكہ اس كے غلط استعمال كى بنا پر، اور اس ليے كہ اس ميں سستى و تساہل اور كوتاہى برتنى شروع كر دى گئى ہے، اور كئى قسم كے نئے نئے غير شرعى نقاب آنے شروع ہو گئے ہيں، جن ميں آنكھوں كے سوراخ اتنے بڑے كر ديے گئے ہيں كہ عورت كے رخسار، اور ناك اور پيشانى كا بھى كچھ حصہ ظاہر ہونے لگا ہے.

    اس بنا پر اگر عورت كا نقاب يا برقع ايسا ہو جس ميں سے آنكھ كے علاوہ كچھ اور ظاہر نہ ہو، اور ديكھنے كے ليے سوراخ بھى اتنا ہو كہ آنكھ جتنا ہى ہو، جيسا كہ بعض سلف مروى ہے تو يہ جائز ہے، وگرنہ عورت كو ايسا پردہ كرنا چاہيے جو اس كے مكمل چہرے كو ڈھانپ اور چھپا كر ركھے.

    شيخ محمد بن صالح العثيمين رحمہ اللہ كہتے ہيں:

    " شرعى پردہ وہ ہے جو عورت كے ان اعضاء كو چھپائے جن كا اظہار كرنا حرام ہے، يعنى: جس كا چھپانا عورت كے ليے واجب ہے اسے چھپائے، اور اس ميں اولى اور سب سے پہلے چہرہ چھپانا ہے، كيونكہ يہى پرفتن اور رغبت كا مقام ہے.

    عورت پر واجب ہے كہ وہ غير محرم مردوں سے اپنا چہرہ چھپائے... اس سے يہ علم ہوا كہ پردہ ميں سب سے اولى چيز چہرے كا پردہ ہے، اور كتاب و سنت اور صحابہ كرام اور آئمہ كرام كے اقوال ميں بھى اس كے دلائل موجود ہيں، جو عورت كے ليے غير محرم سے اپنا سارا جسم چھپانے كے وجوب پر دلالت كرتے ہيں "


    ديكھيں: فتاوى المراۃ المسلمۃ ( 1 / 391 - 392 ).

    اور شيخ صالح الفوزان حفظہ اللہ كہتے ہيں:

    " صحيح جس پر دلائل دلالت كرتے ہيں وہ يہى ہے كہ:

    عورت كا چہرہ پردہ اور ستر ميں شامل ہے، اور عورت كے ليے چہرے كا پردہ كرنا واجب ہے، بلكہ عورت كے جسم ميں يہ سب سے زيادہ پرفتن مقام ہے؛ كيونكہ نظريں تو اكثر چہرے كى جانب ہى متوجہ ہوتى ہيں، اس ليے عورت ميں چہرہ سب سے زيادہ ستر والى جگہ ہے، اور اس كے ساتھ ساتھ شرعى دلائل بھى چہرے كے پردہ كرنے كے دلائل موجود ہيں.

    ان دلائل ميں اللہ سبحانہ و تعالى كا درج ذيل فرمان بھى شامل ہے:

    ﴿ اور آپ مومن عورتوں كو كہہ ديجئے كہ وہ بھى اپنى نگاہيں نيچى ركھيں اور اپنى شرمگاہوں كى حفاظت كريں، اور اپنى زينت كو ظاہر نہ كريں، سوائے اسكے جو ظاہر ہے، اوراپنے گريبانوں پر اپنى اوڑھنياں ڈالے رہيں، اور اپنى آرائش كو كسى كے سامنے ظاہر نہ كريں، سوائے اپنے خاوندوں كے، يا اپنے والد كے، يا اپنے سسر كے، يا اپنے بيٹوں كے، يا اپنے خاوند كے بيٹوں كے، يا اپنے بھائيوں كے، يا اپنے بھتيجوں كے، يا اپنے بھانجوں كے، يا اپنے ميل جول كى عورتوں كے، يا غلاموں كے، يا ايسے نوكر چاكر مردوں كے جو شہوت والے نہ ہوں، يا ايسے بچوں كے جو عورتوں كے پردے كى باتوں سے مطلع نہيں، اور اس طرح زور زور سے پاؤں مار كر نہ چليں كہ انكى پوشيدہ زينت معلوم ہو جائے، اے مسلمانو! تم سب كے سب اللہ كى جانب توبہ كرو، تا كہ تم نجات پا جاؤ ﴾النور ( 31 ).

    اس آيت ميں بيان ہوا ہے كہ اوڑھنى كو اپنے گريبانوں پر لٹكا كر ركھيں، جس سے چہرہ ڈھانپنا لازم آتا ہے.

    اور ابن عباس رضى اللہ تعالى عنہما سے درج ذيل قولہ تعالى كے متعلق دريافت كيا گيا:

    ﴿ اے نبى صلى اللہ عليہ وسلم آپ اپنى بيويوں اور اپنى بيٹيوں اور مومنوں كى عورتوں سے كہہ ديجئے كہ وہ اپنے اوپر اپنى چادر لٹكا ليا كريں، اس سے بہت جلد ا نكى شناخت ہو جايا كريگى پھر وہ ستائى نہ جائينگى، اور اللہ تعالى بخشنے والا مہربان ہے ﴾الاحزاب ( 59 ).

    انہوں نے اپنا چہرہ ڈھانپ ليا، اور ايك آنكھ ظاہر كى.

    يہ اس كى دليل ہے كہ اس آيت سے مراد چہرہ ڈھانپنا ہے، اس آيت كى تفسير ابن عباس رضى اللہ تعالى عنہما سے يہى منقول ہے، جيسا كہ عبيدہ السلمانى كے سوال كرنے پر ابن عباس سے يہى فرمايا.

    اور سنت نبويہ ميں بہت سارى احاديث اس پر دلالت كرتى ہيں، جن ميں يہ حديث بھى شامل ہے:

    " نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے احرام كى حالت ميں عورت كو نقاب كرنے، اور برقع پہننے سے منع فرمايا "

    يہ اس كى دليل ہے كہ احرام سے قبل عورت اپنا چہرہ ڈھانپتى ہے.

    اس كا يہ معنى نہيں كہ جب عورت حالت احرام ميں نقاب يا برقع نہيں پہنےگى تو وہ غير محرم اور اجنبى مردوں كے سامنے اپنا چہرہ ننگا ركھے، بلكہ عورت پر حالت احرام ميں نقاب اور برقع كے علاوہ كسى اور چيز چادر وغيرہ كے ساتھ اپنا چہرہ ڈھانپا واجب ہے، اس كى دليل درج ذيل حديث ہے:

    عائشہ رضى اللہ تعالى عنہا بيان كرتى ہيں كہ:

    " ہمارے پاس سے قافلہ سوار گزرتے اور ہم رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے ساتھ احرام كى حالت ميں ہوتيں، تو جب وہ ہمارے برابر آتے ہم ميں سے عورتيں اپنى چادر اپنے سر سے اپنے چہرہ پر لٹكا ديتى، اور جب وہ ہم سے آگے نكل جاتے تو ہم چہرہ ننگا كر ديتيں "

    چنانچہ احرام والى عورت اور غير احرام والى دونوں پر غير محرم اور اجنبى مردوں كى موجودگى ميں اپنا چہرہ ڈھانپنا واجب ہے؛ كيونكہ چہرہ ہى خوبصورتى و جمال كا مركز ہے، اور مردوں كے ديكھنے كى جگہ ہے...

    واللہ تعالى اعلم.

    ديكھيں: فتاوى المراۃ المسلمۃ ( 1 / 396 - 397 ).

    اور شيخ صالح الفوزان حفظہ اللہ كا يہ بھى كہنا ہے:

    " نقاب با برقع كے ساتھ جس ميں صرف آنكھوں كے ليے دو سوراخ ہوں چہرہ ڈھانپنے ميں كوئى حرج نہيں؛ كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے دور ميں بھى يہ چيز معروف تھے، اور صرف ضرورت كى بنا پر ايسا ہے، اور اگر صرف دونوں آنكھوں كے علاوہ كچھ ظاہر نہ ہو تو اس ميں كوئى حرج نہيں، خاص كر جب عورت كا اپنے معاشرہ ميں يہ برقع اور نقاب پہننا عادت ہو "

    ديكھيں: فتاوى المراۃ المسلمۃ ( 1 / 399 ).

    واللہ اعلم .

    الاسلام سوال و جواب

    http://islamqa.info/ur/21134
     
    Last edited: ‏فروری 24، 2016
    • پسند پسند x 3
    • زبردست زبردست x 1
    • علمی علمی x 1
    • لسٹ
  2. ‏مارچ 21، 2015 #2
    محمد عاصم

    محمد عاصم مشہور رکن
    جگہ:
    گجرات
    شمولیت:
    ‏مئی 10، 2011
    پیغامات:
    236
    موصول شکریہ جات:
    1,000
    تمغے کے پوائنٹ:
    104

    JAZZAKALLAH-O-KHAIR
     
  3. ‏اپریل 25، 2015 #3
    محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس خاص رکن
    جگہ:
    karachi
    شمولیت:
    ‏اگست 11، 2013
    پیغامات:
    17,026
    موصول شکریہ جات:
    6,520
    تمغے کے پوائنٹ:
    1,069

  4. ‏فروری 24، 2016 #4
    محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس خاص رکن
    جگہ:
    karachi
    شمولیت:
    ‏اگست 11، 2013
    پیغامات:
    17,026
    موصول شکریہ جات:
    6,520
    تمغے کے پوائنٹ:
    1,069

  5. ‏فروری 25، 2016 #5
    محمد علی جواد

    محمد علی جواد سینئر رکن
    شمولیت:
    ‏جولائی 18، 2012
    پیغامات:
    1,988
    موصول شکریہ جات:
    1,495
    تمغے کے پوائنٹ:
    304

    السلام و علیکم و رحمت الله -

    علامہ ناصر الدین البانی رحمہ الله نے خواتین کے چہرے کے پردے کے حوالے سے ''الحجاب المرأۃ المسلۃ'' کے عنوان سے ایک رسالہ تحریر کیا جس میں بہت سارے دلائل کے ذریعے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ چہرہ اور ہاتھوں کا پردہ مستحب ضرور ہے مگر واجب نہیں-

    مولانا عبدالرحمن کیلانی نے موصوف البانی رحمہ الله کے تمام دلائل کا کتاب وسنت کی براہین کی مدد سے تفصیلی رد پیش کیا ہے-اس کے وجوب دلائل بھی دیے ہیں- کتاب کا نام "احکام سنت و حجاب/ کتاب و سنت" ہے -اور

    كتاب کے شروع میں تہذیب حاضر کا پس منظر بیان کرتے ہوئے اس کے اسباب اور خطرناك نتائج پرروشنی ڈالی گئی ہے- اس کے بعد احکام سترو حجاب سے متعلق چند ضروری وضاحتیں پیش کی گئی ہیں جس میں مرد و عورت کے ستر کی حدود کی وضاحت کرتے ہوئے پردے میں عورتوں کے لیے رعایت کے پہلو کو بھی زیر بحث لایا گیا ہے-

    پردے اور حجاب کے آغاز پر بحث کرتے ہوئے احکام حجاب کی رخصت کس کس سے ہے-اس پرآراء کا اظہار کیا گیا ہے- اس کے بعد چہرے اور ہاتھوں کے قائلین اور غیر قائلین کے دلائل کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے راجح مؤقف کی وضاحت کی گئی ہے-
     
لوڈ کرتے ہوئے...

اس صفحے کو مشتہر کریں