• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لاکھوں عازمین حج آج منیٰ پہنچیں گے، کل وقوف عرفات ہو گا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
لاکھوں عازمین حج آج منیٰ پہنچیں گے، کل وقوف عرفات ہو گا

حج کے ارکان کی ادائیگی کیلئے عازمین آج اتوار کو مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچیں گے۔ وہ منیٰ میں رات قیام اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حج کے سب سے بڑے رکن وقوف عرفات کیلئے روانہ ہوں گے اور کل 9 ذوالحجہ پیر کو وقوف عرفہ کا اہم ترین رکن ادا کرنے کے بعد سورج غروب ہوتے ہی مزدلفہ کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز مرکزی حج کمیٹی کے سربراہ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل بن عبدالعزیز عازمین کرام کی منیٰ روانگی کو مانیٹرنگ کریں گے۔

سعودی وزارت صحت نے عازمین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

شہری دفاع کے کمانڈر میجر جنرل محمد القرنی نے بتایا کہ مشاعر مقدسہ میں حفاظتی اقدامات کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے۔

منیٰ میں بڑی تعداد میں کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ سکیورٹی کو مربوط بنانے کے لئے ہیلی کاپٹروں سے بھی نگرانی کی جائیگی۔

سٹاف رپورٹر کے مطابق پاکستان سے مجموعی طور پر 178 پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 43ہزار سے زائد عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔

شناخت میں سہولت کیلئے پاکستانی عازمین کے کیمپوں پر پاکستان کے جھنڈے لگا دئیے گئے ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف بھی فریضہ حج ادا کریں گے۔

پاکستانی حاجیوں کی معاونت کیلئے پاکستانی، ویلفیئر سٹاف کے 1738 ارکان جن میں طبی عملے کے 471 ارکان، 696 مقامی پاکستانی رضاکار، 301 معاونین حج اور دیگر متعلقہ افراد بھی گذشتہ رات منیٰ پہنچ گئے۔

مکہ مکرمہ سے نوائے وقت رپورٹ کے مطابق سعودی سکیورٹی فورسز نے بغیر حج اجازت نامے مشاعر مقدسہ داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے 25 ہزار سے زائد عازمین گرفتار کر لئے۔

مختلف چیک پوسٹوں پر غیر قانونی طور پر مشاعر مقدمہ داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کی گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئیں۔

چیئرمین سعودی حج کمیٹی شہزادہ خالد الفیصل کے مطابق عازمین کی غیر قانونی طور پر مشاعر مقدسہ داخلے میں مدد کرنے والے 55 سعودی شہری بھی گرفتار کر لئے۔

حج قوانین توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

13 اکتوبر 2013

مکہ مکرمہ + طائف + لاہور (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے/ ممتاز احمد بڈانی/ سٹاف رپورٹر)
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
سعودی عرب: زائرین کو احتیاط کا مشورہ
ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان زائرین سعودی عرب کا سفر کرتے ہیں

سعودی عرب میں وزارتِ صحت کے حکام نے زائرین کو خبردار کیا ہے کہ مقدس مقامات کی زیارت کے دوران پرہجوم مقامات پر ماسک کا استعمال کریں تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

سعودی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کیے جانی والی ایک فہرست میں عمر رسیدہ زائرین سے کہا گیا ہے کہ دائمی بیماری کی صورت میں وہ سعودی عرب آنے سے گریز کریں۔

سعودی عرب میں ایم ای آر ایس کرونا وائرس سے اڑتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ماہ رمضان کے دوران زائرین کی ایک بڑی تعداد سعودی عرب جاتی ہے جبکہ رواں سال اکتوبر میں حج کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں سعودی عرب پہنچیں گے۔

محکمۂ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ زائرین ذاتی حفظان صحت کے معیار کا خاص خیال رکھیں جس میں کھانسی اور چھینکنے کے دوران ٹشو پیر کا استمعال کریں اور تمام ضروری ویکسین کرائی جائیں۔

سعودی عرب میں یہ وائرس سال ستمبر سال دو ہزار بارہ میں پہلی بار سامنے آیا تھا۔وائرس جراثیم کے اسی خاندان سے تعلق رکھتا ہے جو 'سارس' کی شکل میں 2003 میں ایشیا میں سامنے آیا تھا۔
واضح رہے کہ سارس کی طرح کورونا وائرس انسان اور جانور دونوں میں تنفس کے عمل کو متاثر کرتا ہے۔

رواں سال مئی میں صحت کے عالمی ادارے ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ جرثومہ 'کورونا' وائرس یعنی این سی او وی انسان سے انسان میں منتقل ہو سکتا ہے۔

ہفتہ 13 جولائی 2013
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
اسلام دہشتگردی کی اجازت ہرگز نہیں دیتا
مفتیِ اعظم کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو امن پسندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے

مفتیِ اعظم شیخ عبد العزیز نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ اسلام نے امن کی تعلیم دی ہے اور اسلام دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا۔
شیخ عبدالعزیز نے خطبے میں کہا کہ کسی انسان کا ناحق خون کرنے والے کا ٹھکانہ جہنم ہے اور اسلام دہشت گردی کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔

'آج دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کی اسلام مذمت کرتا ہے اور مسلمانوں کو امن پسندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔'

مفتیِ اعظم نے کہا کہ مسلمانوں پر جو مصائب آتے ہیں ان پر صبر کرنا چاہیے اور یہی اسلام کی تعلیم ہے۔

'آج امت مشکل دور سے گذر رہی ہے۔ اسلامی ممالک کے سربراہان عوام کی خیرخواہی اور آسانیاں پیدا کریں۔ حکمران عوام کی مشکلات کو حل کرنے کیلیے اقدامات کریں جبکہ علما کو چاہیے کہ تقویٰ اور اخلاص کو اختیار کریں۔'

انہوں نے کہا کہ شریعت کو نافذ کرنے سے کامیابی قدم چومے گی۔

مفتیِ اعظم نے کہا کہ اگر اسلام کےاقتصادی نظام کو اپنایا جائے تو دنیا سے معاشی بحران ختم ہوجائیں گے۔

گذشتہ روز اتوار کو حجاج کرام مقدس شہر مکہ سے منیٰ پہنچے جہاں پر انہوں نے رات بھر قیام کیا۔

اس سال بھی سعودی حکام نے عازمین کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

سعودی وزیر داخلہ پرنس محمد بن نیف کا کہنا تھا کہ اس سال بیرون ملک کے حجاج کرام کی کل تعداد تقریباً تیرہ لاکھ اناسی ہزار ہے جبکہ یہ تعداد گزشتہ سال ساڑھے سترہ لاکھ تھی۔

سعودی وزیرِ صحت کے وزیر عبداللہ الرابعہ نے سنیچر کو میڈیا کے نمائندوں کو بتایا تھا کہ ابھی تک حجاج کرام میں ایم ای آر ایس وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ اس وائرس سے دنیا بھر میں 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے سعودی عرب میں 51 افراد کی ہلاکت ہوئی۔

سعودی حکام نے صحرائی علاقوں سے غیر قانونی راستوں کے ذریعے مکہ مکرمہ آنے والے حاجیوں کو روکنے کے اقدامات میں تیزی پیدا کردی ہے۔

پير 14 اکتوبر 2013
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
مسلمان ذلت اور پستی سے نکلنے کیلئے دین کو مضبوطی سے تھام لیں, مفتی اعظم

مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز نے خطبہ حج میں کہا کہ مسلمان اللہ کی طرف سے دی گئی امانت کے امین ہیں،

اسلام کو چھوڑنے والا قیامت کے روز جہنم میں جائے گا۔

مسجد نمرہ میں خطبہ حج کے دوران انھوں نے کہا کہ اللہ کے نبی صلہ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کے نزدیک سچا دین اسلام ہی ہے،

مسلمان خود کو غرور اور دھوکے سے دور رکھیں،

حضور اکرم صلہ اللہ علیہ وسلم کی زندگی پوری دنیا کے اسوہ حسنہ ہے،

آج کے دن اللہ اپنے بندوں کے زیادہ قریب ہوجاتا ہے، اللہ فرماتا ہے کہ اپنے عہد کی پابندی کرو، اللہ کا حکم ہے کہ نیک اعمال میں اپنے حکمرانوں کی اطاعت کرو، قرآن کا حکم ہے کہ تدبر کرو اور اللہ کی نشانیوں کو پہچانو ، اللہ تعالی ہمیں زلت سے محفوظ رکھے۔

نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا علما کی ذمہ داری ہے۔ مسلمان اپنی وحدت کے خلاف تمام سازشیں ناکام بنائیں،

جن چیزوں سے روکا گیا مسلمان پوری طرح اس سے اجتناب نہیں کر رہے ہیں ،

امن اور ایمان کی دولت سے مالامال ہونے کے لیے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ہو گا،

اسلام کے سوا کسی مذہب میں خیر نہیں ،

مسلمان اپنے مذہب کو مضبوطی سے تھام لیں۔

ایک جماعت ضرور رہے گی جو حق کو تھامے رہے گی ،

مسلمان دینی تعلیمات اپنا کر اپنے غلبہ کا آغاز کریں۔

روزنامہ خبریں: 15 اکتوبر 2013
 
Top