• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لاہور، سائبر قانون کے تحت پہلے کیس کا فیصلہ،انٹرنیٹ پر لڑکیوں کی تصاویر لگانے والے کو بڑی سزاسنادی گ

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
لاہور، سائبر قانون کے تحت پہلے کیس کا فیصلہ،انٹرنیٹ پر لڑکیوں کی تصاویر لگانے والے کو بڑی سزاسنادی گئی

منگل‬‮ 29 ‬‮نومبر‬‮ 2016 | 22:13

لاہور(آئی این پی)سائبر کرائم کے تحت پہلے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ، انٹر نیٹ پر لڑکیوں کی تصاویر آویزاں کر کے بلیک کرنے والے ملزم کو دو سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو ایف آئی اے کی جانب سے پیش کیے گئے چالان میں کہا گیا ملزم یاسر لطیف انٹرنیٹ پر لڑکیوں کی تصاویر آویزاں کرتا ہے اور اس حوالے سے بچیوں کے والدین نے ایف آئی اے میں تحریری شکایات بھی درج کروائیں ہیں جبکہ واضح ثبوت بھی موجود ہیں۔ دوران سماعت ملزم کی جانب سے بتایا گیا کہ الزامات بے بنیاد ہیں کسی اور نے اس کے اکاؤنٹ سے تصاویر اپ لوڈ کیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد سائبر قانون کے تحت ملزم کو 2 سال قید اور 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔
 
Top