• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لاہور زیادتی کیس؛ مرکزی ملزم رکن اسمبلی کے گھر سے گرفتار !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
لاہور زیادتی کیس؛ مرکزی ملزم رکن اسمبلی کے گھر سے گرفتار
نمائندہ ایکسپریس / مانیٹرنگ ڈیسک پير 28 دسمبر 2015


عدنان ثنا اﷲ کو رانا حیات کے گھر سے موبائل فون لوکیشن کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس فوٹو: فائل

لاہور: لاہور ریس کورس کے علاقے میں سیون اسٹار ہوٹل میں14 سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم میاں عدنان ثنا اﷲ کو پولیس نے رات گئے واپڈا ٹاؤن سے رکن اسمبلی رانا حیات کے گھر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو موبائل فون لوکیشن کی مدد سے گرفتار کیا گیا جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے گینگ ریپ الزام کو جھوٹا ثابت کرنے کیلیے خود گرفتاری دی ہے۔ ریس کورس پولیس نے ملزم کی گرفتاری ڈال کر اسے حوالات میں بند کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماعی زیادتی کے الزامات بے بنیاد ہیں تاہم پولیس کے مطابق ابھی تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔ قبل ازیں لڑکی کے ورثا نے ملزم کی عدم گرفتاری پر را ت گئے ریس کورس تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

ادھر پولیس نے متاثرہ لڑکی اور حراست میں لیے جانیوالے ملزموں عبدالماجد، عمر، زمان، امیرمحمد، حارث اور بلاول کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلیے نمونے فارنسک لیب کو بھجوا دیے، رپورٹ آنے پر گرفتار ملزموں کی لڑکی کے ساتھ زیادتی کے حوالے سے حتمی نتائج سامنے آئیں گے جبکہ حراست میں لیے جانیوالے ملزمان نے بتایا کہ انھوں نے زیادتی نہیں کی، وہ تو ہوٹل میں اپنے دوستوں سے ملنے آئے تھے۔ پولیس نے ہوٹل ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کر لیے ہیں۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق لڑکی کوماڈل بننے کا شوق تھا، مرکزی ملزم عدنان ثنا اللہ نے اسے ماڈل بنانے کاجھانسہ دے کرمراسم استوار کیے اورہوٹل لے آیا، ملزم پہلے بھی ایسی وارداتیں کر چکا ہے جبکہ وہ اعلیٰ شخصیات کے ساتھ تصاویر دکھا کر بھی لڑکیوں کو مرعوب کرتا تھا۔
 
Top