• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لا الہ الا اللہ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
لا الہ الا اللہ
مصنف
ناشر
تبصرہ
تمام انبیاء کرام علیہم السلام ایک ہی پیغام اور دعوت لےکر آئےکہ لوگو صرف اللہ کی عبادت کرو او راس کےسوا تمام معبودوں سےبچو۔ انبیاء کرام سالہاسال تک مسلسل اس فریضہ کو سرانجام دیتے رہے انہوں نے اس پیغام کو پہنچانےکےلیے اس قدر تکالیف برداشت کیں کہ جسکا کوئی انسان تصور بھی نہیں کرسکتاہے حضرت نوح علیہ السلام نے ساڑے نوسوسال کلمہ توحید کی طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور اللہ کے آخری رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺنےبھی عقید ۂ کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس فریضہ کو سر انجام دیا کہ جس کے بدلے آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا اللہ نے قرآن کریم کی مختلف آیات مبارکہ میں عقائد وصفات کو بیان کیاہے زیر نظر کتاب میں بھی محمداسلم سلفی صاحب نے اردو دان طبقہ کے لیے قرآن مجید میں سے اللہ تعالیٰ سے متعلقہ عقائد وصفات پر مبنی آیات کو سورتوں کی بہ ترتیب تلاوت جمع کر کے ان آیات کاترجمہ وتشریح کو سنت کی روشنی میں پیش کیا ہے اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو شرف قبولیت بخشے اور اہل اسلام کے لیے اسے ذریعہ نجات بنائے (آمین)(م۔ا)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات اور وجود باری تعالیٰ کے دلائل
عقیدہ واحدیت
عقیدہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں
عقیدہ حیات و بقا
عقیدہ خلق و ایجاد اور فعل
عقیدہ علم و حکمت
عقیدہ سمع وبصر
عقیدہ ارادہ
عقیدہ معیشت
عقیدہ قدرت
عقیدہ ربوبیت
عقیدہ رزقیت
عقیدہ نرمی وشفقت
عقیدہ رحمت الٰہی
عقیدہ عفودرگزر کرنا
عقیدہ مغفرت
عقیدہ موت و حیات
عقیدہ ملک و ملوک
عقیدہ حلم
عقیدہ غنی
عقیدہ احسانات الٰہی
عقیدہ تقدیر الٰہی
عقیدہ عدل وشکر
عقیدہ تخلیق آدم اور آدم علیہ السلام
عقیدہ ایمانیات
عقیدہ ملائکہ اور ان کی خدمات
عقیدہ قرآن مجید کے منزل من اللہ ہونے کے دلائل
عقیدہ قرآن کریم کی پیش گوئیاں
 
Top