• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لباس پہننے کی سنتیں

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
جن کاموں کو تقریباً سارے لوگ دن اور رات میں کئی مرتبہ کرتے ہیں ان میں سے ایک لباس پہننا اور اتارنا ہے۔لباس کو اتارنے اور پہننے کے کئی مقاصد ہو سکتے ہیں،مثلاً غسل کے لیے لباس اتارنا اور اس کے بعد پہننا ،نیند کے لیے ایک لباس اتارنا اور دوسرا پہننا ،بیدار ہونے کے بعد نیند کا لباس اتارنا اور دوسرا لباس زیب تن کرنا،تو ہر مرتبہ لباس پہننے اور اتارنے کی مندرجہ ذیل سنتوں کا خیال رکھنا چاہیے:
1۔بسم اللہ پڑھنا:
چاہے لباس اتارنا ہو یا پہننا ہو۔امام نووی رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ :
’’تمام کاموں میں ’بسم اللہ ‘کا پڑھنا مستحب ہے۔‘‘
2۔رسول اکرم ﷺ جب کوئی بھی کپڑا (قمیص،چادریا پگھڑی وغیرہ) پہنتے تو یہ دعا پڑھتے:
((اللہم انی اسئلک من خیرہ وخیر ما ہولہ ،واعوذ بک من شرہ وشر ما ہولہ ))
’’اے اللہ ! میں اس (لباس) کی بھلائی کا اور جس کے لیے یہ ہے اس کی بھلائی کا تجھ سے سوال کرتا ہوں اور میں اس کی برائی سے اور جس کے لیے یہ ہے اس کی برائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ (ابوداؤد،ترمذی،احمد)
3۔لباس پہلے دائیں طرف سے پہنے:
ارشاد نبوی ﷺ ہے :
’’تم جب بھی لباس پہنو،دائیں طرف سے شروع کیا کرو۔‘‘ (ترمذی،ابوداؤد،ابن ماجہ)
4۔لباس اتارتے ہوئے پہلے بائیں طرف سے پھر دائیں طرف سے اتارے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
2۔رسول اکرم ﷺ جب کوئی بھی کپڑا (قمیص،چادریا پگھڑی وغیرہ) پہنتے تو یہ دعا پڑھتے:
((اللہم انی اسئلک من خیرہ وخیر ما ہولہ ،واعوذ بک من شرہ وشر ما ہولہ ))
’’اے اللہ ! میں اس (لباس) کی بھلائی کا اور جس کے لیے یہ ہے اس کی بھلائی کا تجھ سے سوال کرتا ہوں اور میں اس کی برائی سے اور جس کے لیے یہ ہے اس کی برائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ (ابوداؤد،ترمذی،احمد)
جزاکم اللہ خیرا عبد الرشید بھائی!
میں نے پہلے بھی کئی بار ذکر کیا تھا کہ جو صحیحین کی احادیث مبارکہ کے علاوہ جو حدیثِ بھی ذکر کی جائے اس کی صحت وضعف ضرور بیان کی جائے۔ علاوہ ازیں جو حدیث مبارکہ آپ نے بیان کی ہے، مجھے وہ حدیث آپ کے بیان کردہ الفاظ کے ساتھ نہیں ملی جامع ترمذی، سنن ابو داؤد اور مسند میں یہ حدیث مبارکہ ان الفاظ کے ساتھ موجود ہے: « كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا استجد ثوبا سماه باسمه إما قميصا أو عمامة ثم يقول اللهم لك الحمد أنت كسوتنيه أسألك من خيره وخير ما صنع له ، وأعوذ بك من شره وشر ما صنع له » ...صححه الالباني رحمه الله في صحیح أبی داؤد: 4020
3. لباس پہلے دائیں طرف سے پہنے:
ارشاد نبوی ﷺ ہے :
’’تم جب بھی لباس پہنو،دائیں طرف سے شروع کیا کرو۔‘‘ (ترمذی،ابوداؤد،ابن ماجہ)
میں نے یہ بھی عرض کیا تھا کہ کوشش کی جائے اللہ تعالیٰ اور نبی کریمﷺ کے الفاظ کو حتی الامکان عربی میں لکھا جائے، کیونکہ ان کی اصل کلام عربی میں ہی ہے، پھر اس کا ترجمہ کیا جائے، یا پھر وضاحت کی جائے کہ یہ اللہ تعالیٰ یا نبی کریمﷺ کے کلام کا مفہوم ہے۔ کیونکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ غلطی کی صورت میں صورت میں وبال کا سامنا کرنا پڑے۔
 

راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211
جزاک اللہ بھائی عبدالرشید اور بھائی انس۔۔۔
 
Top