• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لغات الحدیث ( اردو ۔عربی )

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
نبی اکرمﷺ سے صدق دل سے محبت کرنا ہر مسلمان کے دین و ایمان کا بنیادی تقاضا ہے اور آپ ﷺ سے اظہارِ محبت کی اہم ترین صورت یہ ہے کہ آپ ﷺ کے اَقوال افعال،احادیثِ نبویہ سے محبت کی جائے اور آپﷺ کی احادیث اورفرمودات سے محبت کا طریقہ یہ ہے کہ انہیں خلوصِ دل سے سچا و منزل من اللہ یعنی وحی تسلیم کیا جائے ۔ انکی کامل اتباع و اطاعت کی جائے ، انہیں اپنا اوڑھنا ، بچھونا اور حرزِ جان بنا لیا جائے ، انہیں پڑھا ، لکھا اور یاد کیا جائے اور دوسرے لوگوں تک منتقل کیا جائے ۔مولانا وحید الزماں کا نام ان خوش قسمت لوگوں کی فہرست میں شامل ہے ، جنہوں نے آنحضرت ﷺ کے ارشادات و فرمودات سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے علم حدیث کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں ۔ اس کی اس سے بڑی دلیل اور کیا ہو سکتی ہے کہ صحاح ستہ و موطاء کے تراجم جو گزشتہ سو سال سے تاحال ہر دینی و علمی لائبریری کی زینت بنے ہوئے ہیں مولانا مرحوم ہی کے فیضانِ قلم کا نتیجہ ہیں اور آج تک ہونے والے دیگر تراجم میں انہی سے بکثرت استفادہ کیا گیا ہے۔آپ محض اُردو تراجم کے شہسوار نہ تھے بلکہ عربی میں گہری مہارت بھی رکھتے تھے ۔ یہی وجہ ہے کہ مرحوم نے بعض عربی کتابوں کی تصحیح و تہذیب میں بھی نمایاں خدمت انجام دیں۔مولانا کو دینی کتب تصنیف و تالیف ، تراجم اور تصحیح و تہذیب کا جتنا شوق تھا ، اس سے کہیں زیادہ کتابوں کو طبع کرانے اور پھر مفت تقسیم کرانے کا شوق تھا۔ مولانا مرحوم 1267ھ میں کانپور میں پیدا ہوئے اور اپنے والد بزرگوار مسیح الزمان اور برادر اکبر حافظ بدیع الزمان کے علاوہ دیگر علمائے کانپور سے دینی علوم حاصل کئے اور چھوٹی ہی عمر میں تصنیف و تالیف کا سلسلہ شروع کر دیا ۔کتب ِاحادیث کے تراجم کے علاوہ کئی کتب تالیف کیں ان میں سے مایہ ناز کتا ب'' اسرار اللغة مع انوار اللغة الملقب به وحيد اللغات ''ہے جوکہ آج لغات الحدیث کے نام سے معروف ہے ۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1907ء میں انوار اللغۃ ملقب بہ وحید اللغات کے نام سے شائع ہوئی۔ موجودہ ایڈیشن پہلی اشاعت کے تقریبا سو سال بعد نعمانی کتب خانہ لاہور نے پہلی مرتبہ نہایت اعلی تحقیقی معیار اور جدید اسلوب کے ساتھ کمپیوٹر کمپوزنگ کے ساتھ شایان شان انداز میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ یہ کتاب رسول اللہ ﷺ کے احادیث مبارکہ کے الفاظ کی اردو زبان میں سب سے جامع لغت ہے۔علامہ وحید الزماں نے اس لغت میں اہل لغت کے مروجہ طریقے کے مطابق مادوں کو حروف تہجی پر ترتیب دیا ہے اس جدید ایڈیشن میں حتی المقدور قدیم الفاظ کوجدید اردو الفاظ کے ساتھ تبدیل کردیا گیاہے ۔اوربعض جگہوں پر جملوں کی تصحیح کے ساتھ ساتھ حواشی لگانے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔اور کتاب میں مذکورہ تمام فارسی اشعار کا اردو ترجمہ حاشیہ میں ذکر کردیا گیا ہے ۔ لغات الحدیث میں میں لفظ کو سمجھانے کےلیے مؤلف نے قدیم وجدید الفاظ اور محاورات کا ذخیرہ جمع کردیا ہے نیز انہوں نے نے احادیث،تاریخی واقعات،ذاتی تجربات اور واقعات سے کام لے کر عام قاری کی دلچسپی کا سامان پیداکرادیا ہے ۔یہ کتاب احادیث نبویہ کے غریب الفاظ کو سمجھنے کے لیے طالبان علوم نبوت اور اہل علم کےلیے بیش قیمت علمی تحفہ ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کے مصنف اور اس کتاب کو اعلی معیار پر تیارکرنے والے تمام احباب کی مساعی جمیلہ کوقبول فرمائے (آمین)(م۔ا )
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست جلد اول
سخن ناشر
پیش لفظ
لغات الحدیث پر ایک نظر
مسلک
کتاب ’’ لغات الحدیث‘‘
کتاب الف
کتاب الباء
کتاب التاء
کتاب الثاء
کتاب الجیم
کتاب الحاء
کتاب الخاء
فہرست جلد دوم
کتاب الذال
کتاب الراء المہملۃ
کتاب الزال
کتاب السین
کتاب الشین
کتاب الصاد
کتاب الضاد
فہرست جلد سوم
کتاب الطاء
کتاب الظاء
کتاب العین
کتاب الغین
کتاب الفاء
کتاب القاف
فہرست جلد چہارم
کتاب الکاف
کتاب اللام
کتاب المیم
کتاب النون
کتاب الواؤ
کتاب الہاء
کتاب الیاء
 
شمولیت
نومبر 23، 2013
پیغامات
9
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
10
السلام علیکم ! اسکی جلد 2 اور تین ۔۔۔۔۔ ڈاؤن لوڈ نہیں ہ ورہی بہت بہت بہت بار کوشش کی ہے ۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ یا مجھے میل کردیں ۔Shakeel7572628@gmail.com
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم ! اسکی جلد 2 اور تین ۔۔۔۔۔ ڈاؤن لوڈ نہیں ہ ورہی بہت بہت بہت بار کوشش کی ہے ۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ یا مجھے میل کردیں ۔Shakeel7572628@gmail.com
اب چیک کیجئے۔ ری ڈائریکٹ کا ایک مسئلہ تھا اسے دور کر دیا ہے۔ الحمدللہ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
بقیہ حصہ / جلدیں:

لائبریری پر اس کتاب کے لنکس کھل نہیں رہے.
محترم جناب @محمد نعیم یونس صاحب حفظہ اللہ کے ذریعے دۓ گئے لنکس سے ڈاؤنلوڈ کر پایا ہوں. مزید جلد نمبر دو میں صفحات 0 لکھا ہے.
براہ کرم چیک کر لیں.

محترم جناب @رانا ابوبکر صاحب حفظہ اللہ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جب تک لائبریری انتظامیہ تصیح نہیں کرتی..اُس وقت تک کے لیے عارضی بندوبست کر دیا ہے..
 
Top