• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لندن میئر: غُربت میں پلا صادق خان ارب پتی یہودی پر حاوی!

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
میں مسلمانوں کا لیڈر نہیں ہوں، صادق خان
"میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ نہ میں مسلمان لیڈر ہوں اور نہ ہی ان کا ترجمان ہوں "- صادق خان
Haider Ali Sindhu, June 6, 2016
LONDON (Web Desk) – Newly elected mayor of London Sadiq Khan has said that he is not a Muslim spokesperson or leader
London mayor: I’m a leader for all, not a Muslim leader
May 11, 2016, 6:54 pm

New London mayor Sadiq Khan says he is not a Muslim leader but represents everyone in the city

“Let me be very clear, I’m not a Muslim leader or Muslims’ spokesperson, I’m the mayor of London. I speak for all Londoners,” the 45-year-old says in a wide-ranging media briefing

Khan, the son of Pakistani immigrants, adds however that his election proves “it’s possible to be Muslim and a Westerner. Western values are compatible with Islam.”

R
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

I'm not a Muslim leader, says London mayor

By AFP Published: May 11, 2016

LONDON: New London mayor Sadiq Khan said Wednesday he was not a Muslim leader but represented everyone in the city, after making history by becoming the first mayor of his faith in a major Western capital.

“Let me be very clear, I’m not a Muslim leader or Muslims’ spokesperson, I’m the mayor of London. I speak for all Londoners,” the 45-year-old said in a wide-ranging media briefing.

Khan, the son of Pakistani immigrants, added however that his election proved “that it’s possible to be Muslim and a Westerner. Western values are compatible with Islam”.

R
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
"میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ نہ میں مسلمان لیڈر ہوں اور نہ ہی ان کا ترجمان ہوں "- صادق خان​

Fasting for Ramadan won’t be easy – it’s the coffee I’ll miss the most
Sadiq Khan

As mayor of London, the Islamic holy month provides an opportunity to break bread and build bridges between communities

Is It really that bold to be The First Muslim mayor and be unafraid to be Muslim? I don’t call myself a Muslim politician; I’m not a Muslim spokesperson or leader, and it’s important to clarify that because otherwise you’re defined solely by your faith. We all have multiple identities – I’m a Londoner, a son and a father – and City Hall isn’t a pulpit
the guardian article

لندن کے میئر کو روزے میں کس چیز کی طلب زیادہ ہوتی ہے؟
پیر 6 جون 2016م
العربیہ ڈاٹ نیٹ

لندن کے پہلے نو منتخب پاکستانی نژاد مسلمان مئیر صادق خان نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ رمضان کے سحر وافطار کا اہتمام مساجد کے علاوہ یہودی معبدوں اور گرجا گھروں میں بھی کریں گے تاکہ بین المذاہب امن وبرداشت کو فروغ دیا جا سکے۔

برطانوی دارالحکومت لندن سے شائع ہونے والے کثیر الاشاعت اخبار "گارجیئن" میں صادق خان نے ایک مضمون میں تحریر کیا ہے کہ "رمضان کی آمد ہے اور میں اس امر سے واقف ہوں کہ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مذہب کے بارے میں شکوک وشبہات اور اسرار کے بادلوں کو ہٹا دیا جائے۔"

لندن کے مئیر نے ماہ رمضان میں اپنی سرگرمیوں کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی کبھی ڈر لگتا ہے۔ میری ڈائری سرگرمیوں سے بھری ہوئی ہے۔ ابھی یورپی یونین میں برطانیہ کے رہنے سے متعلق ریفرنڈم بھی آ رہا ہے اور مجھے اس موقع پر سٹیج پر ہی پانی پی کر اپنا روزہ کھولنا پڑے گا۔"

رمضان میں اپنی پسند ناپسند کا ذکر کرتے ہوئے لندن کے نو منتخب مئیر کا کہنا تھا کہ انہیں رمضان کے دوران کافی کی یاد سب سے زیادہ ستائے گی۔

صادق خان کا کہنا تھا کہ"لوگوں کے لئے ایک دوسرے کے عقائد کو سمجھنے کا سب سے بہترین طریقہ دوسروں کے تجربات سے سیکھنا ہے۔ رمضان اس حوالے سے ایک اچھی مثال ہے کیوںکہ آپ کسی دوسرے فرد کے ساتھ کھانا کھانے، غیر مسلموں کو افطار کی دعوت دینا یہ ثابت کرتا ہے کہ مذہبی رسومات ایک عام روز مرہ زندگی کا حصہ ہیں اور اس میں کوئی انہونی بات نہیں ہے۔"

برطانیہ میں موجود مسلمان 19 گھنٹے پر محیط روزے رکھیں گے جس کے بارے میں صادق خان کو کچھ خدشات لاحق تھے مگر وہ اپنے مقالے میں روزے رکھنے کے بارے میں پر جوش تھے۔

ح
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

یہ تو ہوگیا صادق خان صاحب کا ذاتی معاملہ:
لندن کے میئر کو روزے میں کس چیز کی طلب زیادہ ہوتی ہے؟
اور یہ ہوا اُن کا مسلمانوں کے لیے ایک پیغام:
میں مسلمانوں کا لیڈر نہیں ہوں، صادق خان
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
اور یہ ہوا اُن کا مسلمانوں کے لیے ایک پیغام:
Let me be very clear, I’m not a Muslim leader or Muslims’ spokesperson, I’m the mayor of London. I speak for all Londoners,”
مکمل بات نقل کریں تو معنی بدل جاتا ہے۔
"مجھے بالکل واضح ہونے دیجیے۔ میں ایک مسلمان لیڈر یا مسلمان ترجمان نہیں ہوں۔ میں لندن کا مئیر ہوں، میں سب کے لیے بات کرتا ہوں۔"

اس نے یہ بتایا ہے کہ اسے خصوصیت سے مسلمانوں کا حامی نہ سمجھا جائے بلکہ وہ سب کے لیے برابر سوچتا ہے۔ اس میں بھلا حرج کیا ہے؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

بات اسے واضع کروائی جاتی ہے جس کے بارے میں علم ہو کہ ناسمجھ ہو، سینئر ممبر اگر ایسا کریں تو سمجھ لینا چاہئے کہ موسم درست نہیں اس لئے خاموشی اختیار کرنا ہی بہتر ہے۔

والسلام
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
مکمل بات نقل کریں تو معنی بدل جاتا ہے۔
"مجھے بالکل واضح ہونے دیجیے۔ میں ایک مسلمان لیڈر یا مسلمان ترجمان نہیں ہوں۔ میں لندن کا مئیر ہوں، میں سب کے لیے بات کرتا ہوں۔"
اس نے یہ بتایا ہے کہ اسے خصوصیت سے مسلمانوں کا حامی نہ سمجھاجائے بلکہ وہ سب کے لیے برابر سوچتا ہے۔ اس میں بھلا حرج کیا ہے؟
صادق خان صاحب کا سب کے لیے برابر کی سوچ رکھنے پر میں نے بھلا کوئی اعتراض کیا ہی کب ہے؟
پوری بات نقل کرنے پر بھی نتیجہ یہ ہی نکلا کہ:
"اسے خصوصیت سے مسلمانوں کا حامی نہ سمجھا جائے"

السلام علیکم

بات اسے واضع کروائی جاتی ہے جس کے بارے میں علم ہو کہ ناسمجھ ہو، سینئر ممبر اگر ایسا کریں تو سمجھ لینا چاہئے کہ موسم درست نہیں اس لئے خاموشی اختیار کرنا ہی بہتر ہے۔

والسلام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم کنعان بھائی۔۔ابتسامہ! آپ تو بہت ہی سینئر رکن ہیں۔۔اور جانتے ہیں کہ میں موسم خراب نہیں کرتا ۔۔اور نہ ہی چاہتا ہوں کہ آپ خاموشی اختیار کریں۔۔ ویسے آپ کے بالا اقتباس سے کوئی بھلا یہ سمجھ بھی سکتا ہے کہ آپ کی طرف سے خاموشی اختیار کی گئی ہے۔؟ابتسامہ!
البتہ بین السطور مجھے سمجھدار قرار دینے پر آپ کا شکریہ۔۔ ہم تو اپنے آپ کو اس قابل نہیں سمجھتے۔۔ حسن ظن کا شکریہ!
میرے محترم بھائی! اس فورم پر ہر بندے کو ادب و اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے کھلم کھلا لکھنے کی اجازت ہے۔۔ خوب لکھیئے!! لکھتے ہی رہیئے!! یہ فورم لکھنے کے لیے ہی ہے نا کہ خاموشی اختیار کرنے کے لیے۔۔ابتسامہ!
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

یہ خبر پرانی تھی اس وقت اس لئے نہیں لگائی گئی کہ مسلمان میئر بن گیا اور وہ جانے اور لندن کے شہری اور بھی بہت کام ہیں۔ جو بندہ جس شعبہ سے تعلق رکھتا ہو اور پھر عہدہ بھی بڑا ہو اسے اتنے ہی زیادہ چیلنجز ہوتے ہیں باہر سے دیکھنے والا اس پر اپنی رائے دے سکتا ہے مگر وہ حقیقت حال سے واقف نہیں ہوتا، ایک مہینہ بعد کسی نے دی گارجئین نیوز پیپر میں صادق خان کی طرف سے رمضان کے حوالہ سے ایک آرٹیکل لکھا جس پر اس نے اس کی پرانی بات کو بھی کوٹ کیا اور en.dailypakistan نے دی گارجئین نیوز کے ریفرنس سے اس خبر کا کچھ حصہ پیش کیا، اور صادق خان جب تک میئر رہے گا اس کی یہی بات کوٹ ہوتی رہے گی اب سمجھنے والے پر منحصر ہے کہ وہ اسے کونسے رنگ میں سمجھے۔ صادق خان کسی مسلم ملک کا میئر نہیں بلکہ غیر مسلم ملک کے ایک شہر سے میئر منتخب ہوا ہے اس نے یہ کہا تھا کہ ایک میئر کی حیثیت سے میں مسلمانوں کا لیڈر نہیں اور نہ ہی ترجمان، میں لندن میں رہنے والی ہر کمیونٹی کا لیڈر ہوں۔ اس نے کوئی غلط بات نہیں کی اگر کسی کو غلط لگتا ہے تو اس کی رائے ہے جو چاہے رائے رکھے۔

والسلام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زیک گولڈسمتھ کی حمایت کیوں کی، عمران خان وضاحت پیش کریں : میئر لندن صادق خان کا مطالبہ
روزنامہ پاکستان، 09 جون 2016

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے الیکشن کے دوران اپنے سابقہ برادر نسبتی زیک گولڈ سمتھ کی حمایت کرنے پر عمران خان سے وضاحت کا مطالبہ کردیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوزکو انٹرویو دیتے ہوئے میئر لندن صادق خان کا کہنا تھا کہ جب میں چھوٹا تھا تو عمران خان میرے ہیرو تھے ۔ عمران خان اپنے وقت کے بہترین آل راؤنڈر تھے ۔ انتخابی مہم کے دوران زیک گولڈ سمتھ لوگوں کو کہہ رہے تھے کہ صادق خان کو ووٹ نہ دیں کیونکہ وہ مسلمان اور پاکستانی ہیں ۔ میں نے کہا کہ میں پاکستانی ہوں اور مسلمان ہوں اور میرے پاس پالیسیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے زیک گولڈ سمتھ کی حمایت کی جو میرے لیے بہت ہی دکھ کا باعث ہے ۔ عمران خان وضاحت کریں کہ انہوں نے زیک گولڈ سمتھ کی کیوں حمایت کی ۔

بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے صادق خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں رمضان المبارک کے روزے بہت ہی طویل ہیں اور لوگ 19 گھنٹے کا روزہ رکھ رہے ہیں۔ اس سال گرجا گھروں اور مندروں میں افطار کرایا جائے گا تاکہ مختلف مذہبوں کے لوگوں کو قریب لایا جاسکے اور دوسرے مذاہب کے لوگوں کو مسلمانوں کی روایات کے بارے میں دکھایا جاسکے.
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
"اسے خصوصیت سے مسلمانوں کا حامی نہ سمجھا جائے"
اس رنگ میں لیجیے:
صادق خان کسی مسلم ملک کا میئر نہیں بلکہ غیر مسلم ملک کے ایک شہر سے میئر منتخب ہوا ہے اس نے یہ کہا تھا کہ ایک میئر کی حیثیت سے میں مسلمانوں کا لیڈر نہیں اور نہ ہی ترجمان، میں لندن میں رہنے والی ہر کمیونٹی کا لیڈر ہوں۔
ہم اپنے یہاں کے حالات کو دیکھ کر سب کو ترازو کے اسی پلڑے میں ڈال دیتے ہیں۔ ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ مجھے صادق خان کی حمایت سے کوئی فائدہ نہیں ہے لیکن بہر حال وہ بندہ اس جگہ ہے جہاں اس کے لیے معمول سے ہٹ کر کوئی بات کرنا بھی مشکل ہے۔ اسے سب کو لے کر ہی چلنا پڑے گا۔
میری ناقص فہم میں یہ آتا ہے۔ آپ حضرات زیادہ بہتر سمجھتے ہوں گے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

میئر ہو، ایم پی ہو یا کونسلر کسی کو بھی ایسا کوئی لالچ نہیں کہ ان کی حمایت کرے، اس کی وجہ یہ ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ جاب کا ہوتا ہے، اس پر سرکاری جاب سینٹر ہیں، جب تک جاب نہ ملے خرچہ بمعہ گھر کا کرایہ، ٹیکس، اگر کوئی آؤٹ سٹینڈنگ ہے اس کی قسطیں سب حکومت نے دینی ہیں۔ اس کے علاوہ باقی تمام کام آنلائن ہوتے ہیں، جس پر آنلائن ہوتے ہی ایک ونڈو کھلتی ہے جس پر ایک ایڈوائزہ فورم کی ہیلپ کے لئے تیار رہتا ہے۔ اگر کسی کام پر آفس ہی جانا ہے تو جو کوئی زبان نہیں جانتا وہیں فون پر انٹرپریٹر کر دیتے ہیں، اس کے علاوہ کرائم پر اگر مشکل ہے تو کم تنخواہ والے تو وکیل سروس بھی فری ملتی ہے۔ ان کے پاس اپنے ہی کام ہوتے ہیں وہاں کرنے کے، ہاں اگر کسی کو مسجد بنوانے کے لے یا کسی بھی قسم کا ہائی لیول پر مشکل ہو تو اس پر ان کی مدد حاصل کی جا سکتی ہے یا لندن میں مسلم کمیونٹی کو اگر کوئی مشکلات ہوں تو اس پر میئر ان کی مدد کر سکتا ہے، مجھے تو آج تک یہاں ایسے لوگوں کی کبھی ضرورت محسوس نہیں ہوئی، ہر کام خود ہی وقت پر ہوتا ہے، بس اتنا ضرور ہے اپنے لوگ اگر اس عہدہ پر ہوں تو خوشی ہوتی ہے بس اور کچھ نہیں۔

والسلام
 
Top